علمِ ریاضی کے چند سوالات اور اُن کا حل

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ لیں ایک اور ٹرک، جس سے آپ دوسروں کو حیران کر سکتے ہیں۔​
خاص کر اپنے سے چھوٹی عمر کے بچوں کو جو میٹرک یا اس سے چھوٹی کلاسوں میں پڑھتے ہوں۔​
کاغذ قلم لیکر کسی بچے سے کہیں کہ وہ کوئی بھی پانچ ہندسوں والی رقم بولے۔​
فرض کریں بچے نے ۴۷۸۷۵ بولی۔ اب آپ اس میں سے دو منفی کر کے ۲ کا ہندسہ اسی رقم کے بائیں طرف لگا دیں۔ اور ایک الگ کاغذ پر لکھ کر وہ کاغذ بچے کی جیب میں ڈال دیں یا کہیں چُھپا کر رکھ دیں۔ آپ جو رقم لکھیں گے وہ ۲۴۷۸۷۳ ہو گی۔​
اب پھر بچے سے کہیں کہ ایک اور پانچ ہندسوں والی رقم بولے۔ فرض کریں اس نے ۲۳۸۷۲ بولی۔​
اب آپ کہیں کہ ایک رقم میں لکھ لوں۔ تو آپ جلدی سے اس کے نیچے ایک رقم لکھیں۔ لیکن آپ نے رقم ایسی لکھنی ہے کہ اوپر والی رقم ۲۳۸۷۲ کے ہر ہندسے کا حاصل جمع ۹ آئے۔ تو آپ جو رقم لکھیں گے وہ ۷۶۱۲۷ ہو گی۔ اب پھر سے بچے سے کہیں کہ وہ ایک اور پانچ ہندسوں والی رقم لکھوائے۔ فرض کریں اس نے ۶۹۴۸۱ بولی۔ اب آپ نے پھر ایک رقم جلدی میں لکھنی ہے اور کلیہ وہی کہ اوپر والی رقم کے ہر ہندسے کا حاصل جمع ۹ آئے۔ تو آپ ۳۰۵۱۹ لکھیں گے۔​
اب آپ بچے کو کہیں کہ ان کو جمع کرے۔ تو یہ وہی جواب ہو گا جو آپ نے پہلے ہی لکھ کر بچے کی جیب میں ڈالا تھا۔ اب بچے کو کہیں کہ وہ کاغذ نکالے اور دیکھے۔​
بچہ پریشان کہ سوال لکھنے سے پہلے ہی جواب کیسے لکھ لیا۔​

زبردست
اس کو بھی اپلائی کر کے دیکھتا ہوں۔
 
Top