الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
-----------
فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن
-----------
عشق کرنے کا یہی معیار ہونا چاہئے
اس کے دل میں بھی تمہارا پیار ہونا چاہئے
-------
پیار سچا بھی خدا کی نعمتوں میں ایک ہے
دل میں رہنے کے لئے دلدار ہونا چاہئے
--------
کس نے تم سے کہہ دیا آسان ہے یہ زندگی
مشکلوں کے دور میں غمخوار ہونا چاہئے
-----------
چاہئے توقیر اپنی اس جہاں میں گر تمہیں
کچھ تمہارا پھر یہاں کردار ہونا چاہئے
-------------یا
پھر تمہیں بھی صاحبِ کردار ہونا چاہئے
---------------
یہ اداسی اس لئے ہے دل میں کوئی بھی نہیں
دل کسی کے پیار میں سرشار ہونا چاہئے
-------------
اب محبّت اس جہاں میں بن گئی بیوپار ہے
اس لئے انسان کو زردار ہونا چاہئے
------------
تم کو ارشد مل گیا ہے پیار سچا اس لئے
یار سے بھی پیار کا اظہار ہونا چاہئے
-------------
 

الف عین

لائبریرین
عشق کرنے کا یہی معیار ہونا چاہئے
اس کے دل میں بھی تمہارا پیار ہونا چاہئے
------- یہ معیار تو عجیب ہوا!

پیار سچا بھی خدا کی نعمتوں میں ایک ہے
دل میں رہنے کے لئے دلدار ہونا چاہئے
-------- دو لخت ہے

کس نے تم سے کہہ دیا آسان ہے یہ زندگی
مشکلوں کے دور میں غمخوار ہونا چاہئے
----------- یہ بھی دو لخت
باقی اشعار درست ہیں، مقطع پھر دو لخت ہو گیا ہے
صاحب کردار والا متبادل بہتر یے
 
الف عین
(اصلاح شدہ اشعار)
------
چاہتوں کا ہر طرف پرچار ہونا چاہئے
بغض و نفرت سے ہمیں بیزار ہونا چاہئے
----------
کس طرح وہ جان پائے تیرے دل میں پیار ہے
سامنے اب یار کے اظہار ہونا چاہئے
------------
زندگی کی مشکلوں میں جو تمہارا ساتھ دے
ہو جسے احساس وہ غمخوار ہونا چاہئے
-----------یا
ہو جسے احساس کوئی یار ہونا چاہئے
--------
اس کی محفل میں ہے لایا عشق تجھ کو کھینچ کر
آج ارشد یار کا دیدار ہونا چاہئے
-----------
 

Muhammad Asim

محفلین
بندہِ عشق شدی ------ ترک نسب کُن جامی

که در این راہ، فلان، ابنِ فلان چیزی نیست

اے جامی بندہ عشق بن اور حسب و نسب کو خیر باد کہہ دےکیونکہ یہ وہ راہ ہے

جہاں فلاں یا ابنِ فلاں کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

✍حضرت عبدالرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ
Do Good Have Good
 
عاصم بھائی آپ اگر نئے ہیں تو اپنا اکاونٹ بنائیں اوراپنے بیج پر جو چاہیں لکھیں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
باقی تو ٹھیک ہو گئے ہیں اشعار لیکن مقطع کی روانی مخدوش ہے دوسرے مصرعے میں 'تو' بھی ہونا چاہئے تا کہ بات بن سکے
عشق مجھ کو کھینچ کر لایا ہے پھر محفل میں آج
اب تو ارشد یار کا دیدار...
کیسا رہے گا؟ حالانکہ اس کی محفل یا بزم ہونا چاہئے
کچھ سوچو اس ضمن میں!
 
Top