البتہ جہاں کہیں لوگوں کا غلط رویہ تھا اس کی تردید بلاشبہ ہونی چاہیئے جلاؤ گھیراؤ،لوٹ کھسوٹ۔۔
لیکن پر امن احتجاج کو نظر انداز بھی نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔
وہ ایک سو سے کم ایجنٹ تھے۔ تربیت یافتہ لوگاں کی کارستانی تھی۔ انہوں نے عوام کے سر تھوپ دی یہ اندھے تھے؟
http://www.nawaiwaqt.com.pk/assets/..._page_id-39744-epaper_map_detail_id235195.jpg
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
وہ ایک سو سے کم ایجنٹ تھے۔ تربیت یافتہ لوگاں کی کارستانی تھی۔ انہوں نے عوام کے سر تھوپ دی یہ اندھے تھے؟
http://www.nawaiwaqt.com.pk/assets/..._page_id-39744-epaper_map_detail_id235195.jpg
صرف وہی لوگ نہیں تھے ہم اس بات کو پوری طرح نظر انداز بھی نہیں کرسکتے خود میں نے کتنی جاننے والوں کو دیکھا کہ ان کا نظریہ یہی تھا کہ املاک کو آگ لگائیں نقصان کریں۔
ہمارا رویہ بھی اکثر اعتدال سے ہٹ جاتا ہے جیسے یہاں جو کچھ بھی ہو فورا جلاؤ گھیراؤ شروع ہوجاتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
فیس بک پر پڑھا ہے کہ علامہ اقبال کا شعر ہے کچھ اس طرح سے

زمن بر صوفی و ملا سلامے
کہ پیغام خدا گفتند ما را

ولے تاویل شاں د رحیرت انداخت
خدا و جبرائیل و مصطفٰی را

ترجمہ: میں صوفی و ملا (مذہبی پیشوایت) کو سلام پیش کرتا ہوں، کہ وہ خدا کا پیغام ہم تک پہنچاتے ہیں۔ لیکن جب وہ اس پیغام کی تاویل بیان کرتے ہیں تو خود خدا یعنی پیغام بھیجنے والا، جناب جبرائیل علیہ السلام یعنی پیغام لانے والے اور خود جناب مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جن کی طرف یہ پیغام آیا، سب حیران اور ششدر رہ جاتے ہیں (ملا کی دیدہ دلیری پر)

فاتح بھائی، محمد وارث بھائی سے توجہ کی درخواست ہے کہ کیا یہ شعر واقعی اقبال مرحوم کا ہے اور کیا اس کا مطلب واقعی یہی ہے جو میں نے اوپر بیان کیا؟
زمن بر صوفی و ملّا سلامے​
کہ پیغامِ خدا گفتند ما را​
ولے تاویلِ شاں در حیرت انداخت​
خدا و جبرئیل و مصطفیٰ را​

جی! اقبال ہی کے اشعار ہیں اور ترجمہ بھی شاید یہی بنتا ہے۔یہ بھی اقبال ہی کا شعر ہے:

صوفی و مُلّا مُلوکیّت کے بندے ہیں تمام​
طبعِ مشرق کے لیے موزوں یہی افیون تھی​
 
قیصرانی

بہت شکریہ فاتح بھائی

اقبال واقعی عظیم شاعر ہیں :)
 
میں بھی اس پر لکھنا چاہتا تھا۔ کیونکہ جمعہ والے دن ہم بھی ریلی کے ساتھ گے تھے کچھ لوگوں نے وہاں بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔ شام کو جب میں لوگوں سے ملا تو تقریبا جس سے بھی میری بات ہوئی تو وہ سب یہی کہتے رہے کہ یہ توڑ پھوڑ ٹھیک نہیں یہ نہیں ہو نی چاہے تھی۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ سب کی سوچ یہی تھی تو یہ توڑ پھوڑ کرنے والے کون تھے؟

ان نا دیدہ ہاتھوں کا کھوج لگانا حکومتی اداروں کا کام ہے۔ تاہم اس توڑ پھوڑ سے یہ نتیجہ اخذ کرنا زیادتی ہے کہ یہ حتجاج غلط تھا۔
اس مسئلہ یہ ہے کہ سرکاری ادارے اس صورتحال کو کنٹرول نہیں کر پائے۔ اور شر پسند عناصر کو کھل کر کھیلنے کا موقع مل گیا۔
 
واہ سر جی! آپ نے مدلل بات کی ہے
 
Top