بھائ آپ خود توہین رسالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ایک پیغمبر کی عظمت کو بڑھانے کیلئے دوسرے کو گھٹانا توہین رسالت ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا کمال محض یہ تھا کہ ایک بار ان کو دیکھ کر کچھ عورتوں نے اپنی انگلیاں کاٹ لیں؟ انکی عظمت کو محض ایسا حسین جس پر عورتیں مرتی ہوں کہہ کر گھٹانا بہت بڑی گستاخی ہے۔ آپ توبہ کیجئے۔ اللہ آپ کو معاف کرے۔ آمین
آمین۔ اگر یہ گستاخی اور توہین کے زُمرے میں آتا ہے تو میں لاکھ بار توبہ کرتا ہوں۔ اللہ عزوجل حق کہنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے
 

قیصرانی

لائبریرین
اب حال یہ کہ ان کے پاس چار ٹکے کیا آ گئے۔ یہ عیش و عشرت میں کھو کر منزل اور راہِ منزل کو بھول بیٹھے۔
وائے ناکامی! متاعِ کارواں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
 
میں
میں چاہتا ہوں کہ امت مسلمہ میں وحدت قائم ہو، باہمی خدمت کا جذبہ ہو اور استحکام آ جائے۔
اب آپ وحدت قائم کریں اور قیصرانی بھائی کی اس پوسٹ سے متفق ہوجائیں۔۔۔
نہ اسلام مسلمان اب اس حالت میں ہے ہیں اور نہ ہی وہ دشمن مقابل :)
 
ارے نہیں۔ کسی کی پوسٹ سے اتفاق یا غیر متفق ہونا کوئی بری بات نہیں۔ آزادئ اظہار رائے میں یہ بہت اہمیت رکھتا ہے :)
انہیں جس بات سے اختلاف تھا وہ ختم ہوگئی اس لیے۔۔۔ غیر متفق رہنے سے ان کی دیگر باتوں کی نفی ہوگی۔۔۔:)
 

کامل خان

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہ بات انہوں نے حضرت یوست یوسف علیہ السلام کے کمال نہیں بلکہ ان کے حسن کے بارے لکھی ہے۔ ان کا حسن اور ان کی نبوت دو الگ الگ باتیں ہیں
بھائ سمجھا کریں۔ یہ دیکھیں جب کسی کو توہین رسالت کے جرم میں پھنسانا ہو تو کیسے مفہوم نکالا جاتا ہے۔ اب وہ غریب (جو یقینا غیرمسلم یا لبرل ہو گا ) لاکھ وضاحتیں کرتا رہے (سلمان تاثیر کی طرح) اسکی مولوی نہیں سنیں گے۔ اب دیکھ لیں مولوی جدون کے خلاف کوئ نہیں بول رہا ، لیکن ایک معصوم بچی کی وجہ سے پورے عالم اسلام پر لرزہ طاری تھا۔ مومن کی "فراست" سے اللہ ہی بچائے!
 

قیصرانی

لائبریرین
فیس بک پر پڑھا ہے کہ علامہ اقبال کا شعر ہے کچھ اس طرح سے

زمن بر صوفی و ملا سلامے
کہ پیغام خدا گفتند ما را

ولے تاویل شاں د رحیرت انداخت
خدا و جبرائیل و مصطفٰی را

ترجمہ: میں صوفی و ملا (مذہبی پیشوایت) کو سلام پیش کرتا ہوں، کہ وہ خدا کا پیغام ہم تک پہنچاتے ہیں۔ لیکن جب وہ اس پیغام کی تاویل بیان کرتے ہیں تو خود خدا یعنی پیغام بھیجنے والا، جناب جبرائیل علیہ السلام یعنی پیغام لانے والے اور خود جناب مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جن کی طرف یہ پیغام آیا، سب حیران اور ششدر رہ جاتے ہیں (ملا کی دیدہ دلیری پر)

فاتح بھائی، محمد وارث بھائی سے توجہ کی درخواست ہے کہ کیا یہ شعر واقعی اقبال مرحوم کا ہے اور کیا اس کا مطلب واقعی یہی ہے جو میں نے اوپر بیان کیا؟
 
بھائ سمجھا کریں۔ یہ دیکھیں جب کسی کو توہین رسالت کے جرم میں پھنسانا ہو تو کیسے مفہوم نکالا جاتا ہے۔ اب وہ غریب (جو یقینا غیرمسلم یا لبرل ہو گا ) لاکھ وضاحتیں کرتا رہے (سلمان تاثیر کی طرح) اسکی مولوی نہیں سنیں گے۔ اب دیکھ لیں مولوی جدون کے خلاف کوئ نہیں بول رہا ، لیکن ایک معصوم بچی کی وجہ سے پورے عالم اسلام پر لرزہ طاری تھا۔ مومن کی "فراست" سے اللہ ہی بچائے!
ان نا عقبت اندیشوں کو کون سمجھائے کہ اگر اعلیٰ امریکی عہدے داران کی کالز نہ آتی اور یہاں ایمان فروشی نہ ہوتی تو ریمنڈ ڈیوس کی طرح وہ کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میڈیا نے تو وطیرہ اپنایا ہوا ہے شعلوں کو ہوا ینے کا۔
پوری دنیا میں کہیں اپنے ملک کا تاثر اس طرح خراب کرتے نہیں دیکھا جیسے یہاں پاکستانی میڈیا کرتا ہے۔۔۔!
ہر بات کو غلط رنگ دینا۔۔۔!
اصل معاملہ کو دبا دینا۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
البتہ جہاں کہیں لوگوں کا غلط رویہ تھا اس کی تردید بلاشبہ ہونی چاہیئے جلاؤ گھیراؤ،لوٹ کھسوٹ۔۔
لیکن پر امن احتجاج کو نظر انداز بھی نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔
 
میڈیا نے تو وطیرہ اپنایا ہوا ہے شعلوں کو ہوا ینے کا۔
پوری دنیا میں کہیں اپنے ملک کا تاثر اس طرح خراب کرتے نہیں دیکھا جیسے یہاں پاکستانی میڈیا کرتا ہے۔۔۔ !
ہر بات کو غلط رنگ دینا۔۔۔ !
اصل معاملہ کو دبا دینا۔۔!
دوسرے کافر بھی ہیں اور اپنے اپنے ملک کے بارے میں قومیت کا پرچار کرتے ہیں۔ لیکن یہاں یہ پاکستانی اینکر۔۔۔۔۔۔۔!!!!! خدا پناہ
 
Top