عزت سے جانے والے اے پاکستاں نہیں ہم

ساجداقبال

محفلین
صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ موجودہصورتحال میں استعفیٰ نہیں دونگا، اگر کسی کو مواخذہ کرنا ہے تو اس کیلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، میں غیرمتوازن نہیں کہ 58ٹوبی کااستعمال کروں گا۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ملک کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔صدر مشرف نے کہا کہ میں پاکستان کی ناکامی پر صدارت نہیں کرسکتا۔اس وقت معاشی اور سیاسی حالات خراب ہیں اور میں مفاہمت کی بات کرتا ہوں۔جب ان سے پوچھا گیاجب آپ یہ سمجھیں گے کہ موجودہ حکومت ناکام ہورہی ہے تو آپ استعفیٰ دیں دینگے یا پھر 58ٹوبی استعمال کریں گے توانہوں نے جواب دیا کہ میں دوسرا آپشن بیان نہیں کرنا چاہتا۔جب ان سے پوچھاگیا کہ اگر پارلیمنٹ آپ سے سارے اختیار لے لیتی ہے تو اس کے باوجود بھی آپ صدر رہنا پسند کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کا فیصلہ میں اسی وقت کرونگا۔انہوں نے کہا وہ پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کا احترام کروں گا۔اگر کسی کو مواخذہ کرنا ہوں تو اس کیلئے آئین میں طریقہ کار موجودہ ہے۔صدر مشرف نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے میرا تعاون ہمیشہ رہے گا۔قدیر خان کے اس بیان کہ میں نے دباؤ میںآ کر بیان تھا ، کو صدر پرویز مشرف نے جھٹلاتے ہوئے کہا ان کی وجہ سے ہمیں اور پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ریٹائرڈ جنرلوں کی جانب سے اپنے خلاف بیانات پرانہوں نے کہا کہ میں بھی ان کے خلاف ایک ایک گھنٹہ بات کرسکتا ہوں لیکن ایسانہیں کرونگا۔بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں پر غیر متوقع صورتحال ہے اور اس لئے وہاں غیرمتوقع اقدامات ہوتے ہیں۔
خبر: جنگ آن لائن

خوامخواہ آپ نے امیدیں باندھ لی تھیں۔ :grin:
 

اظہرالحق

محفلین
کچھڑی نئی پکائے گا
آگ نئی لگائے گا
کرسی سے چپکائے گا
مشرف یوں نہ جائے گا


الیکشن ہوں یا سلیکشن ہو
ایکشن ہو یا ری ایکشن ہو
پبلک چیخے یا چُپ ہو جائے
ٹوٹا چاہے ہر اک کنکشن ہو
یہ جہاں ہے وہیں رہ جائے گا
مشرف یوں نہ جائے گا


بُش کا تو ساتھی ہے یہ
پاجیوں سے بڑا پاجی ہے یہ
شرم و احساس سے عاری
سفید چٹا ہاتھی ہے یہ
عوام سے جوتے کھائے گا
مشرف یوں نہ جائے گا



اسکو ہٹاؤ دیس بچاؤ
کچھ بھی کرو پر اسکو بھگاؤ
مل کر سب اب آگے آؤ
ساتھیو قدم آگے بڑھاؤ
کیسے یہ جان چھڑائے گا
آج نہیں تو کل یہ جائے گا

مشرف آخر جائے گا
مشرف آخر جائے گا​
 

گرو جی

محفلین
میری چھوٹی سی کوشش آپ سب کی خدمت میں

کریں گے حکمران اسلام تازہ بستیاں آباد
انکی نگاہ نھیں جلتا ھوا کوفہ ہ بغداد
یہ راتیں ، یہ جوان، یہ سرور و رعنائی
انھی کے دم سے ھے اب میخانے آباد
نہ حکومت سے ملا ھے یہ غرض مجھ کو
یہ معاشرے کی موت، یہ دنگاہ و فساد
غریب کے موت سے ٹوٹا نہ 8 سال کا طلسم
حالات نہ بدلیں تو، حکومت کی رٹ بے بنیاد
خرید سکتے ھیں دنیا میں عشرت پرویز
اور ھمارا نصیب ھے اب خود کشی یا برباد
 
لگتا ہے کہ سلمان تاثیر نے جو ریٹائرڈ جرنلوں کے بارے‌ میں کہا ہے کہ وہ جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔۔۔ خدا کرے یہ نوک پرویز مشرف کو لگ جائے۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ مشورہ بھی پڑھ لیں:
1100421598-1.gif
 
آج میں حرم پاک میں ہمارے حکمرانوں کے لئے دعا کر رہا تھا

مشرف کے‌ لئے نہیں نکل سکی

میں نے کوشش کی کہ انسانیت کے ناطے ہی کردوں

پر نہ ہوسکا

مشرف بے قصوروں کا قاتل ہے

اور بہت کچھ ہے

غیر معینہ مدت کے لئے زبان بند رکھتا ہوں:(
 

ابوشامل

محفلین
عزت سے جانے والے اے پاکستاں نہیں ہم
ساجد بھائی اگلا مصرعہ بھی لکھ دیتے کہ:
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا​

کریں گے حکمران اسلام تازہ بستیاں آباد
انکی نگاہ نھیں جلتا ھوا کوفہ ہ بغداد
یہ راتیں ، یہ جوان، یہ سرور و رعنائی
انھی کے دم سے ھے اب میخانے آباد
نہ حکومت سے ملا ھے یہ غرض مجھ کو
یہ معاشرے کی موت، یہ دنگاہ و فساد
غریب کے موت سے ٹوٹا نہ 8 سال کا طلسم
حالات نہ بدلیں تو، حکومت کی رٹ بے بنیاد
خرید سکتے ھیں دنیا میں عشرت پرویز
اور ھمارا نصیب ھے اب خود کشی یا برباد
گرو جی! اگر یہ آپ کی کوشش ہے تو بہت اچھی کوشش ہے البتہ کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔
 
ایسے پیجے ڈاک۔۔۔و ک۔۔و
کیسے چ۔۔اچ۔۔ا م۔۔ان ل۔و
سب سے پہلے پاک۔ستان
کہ ک۔۔۔ر لوٹ۔۔۔ا جان ل۔۔و
دہشت گرد امریکہ جی
ڈال۔۔ر دو پ۔۔ٹھ۔۔ان ل۔۔۔۔و
ڈاک۔۔و پہنے ایک نقاب
اس کو لیکر ت۔ھ۔۔ان دو
کرسی کی خاطر لے لو
کہتا میری ج۔۔۔ان لو
آٹامہنگا ہے تو کیا ہے
مرغ۔۔۔ی ک۔ھ۔۔اؤ نان لو
 
Top