عزت افزاء اشعار

قصہ کچھ یوں ہے کہ پچھلے ڈیڑھ برس میں بارہا ادارہ ہذا کی کسی نا کسی تقریب میں میزبانی کا موقع ملا. آخر میں ہیڈ آف ڈویژنژ اور ڈائریکٹر صاحب کو دعوت کلام دینی ہوتی ہے اور ان کے لیے کوئی شعر پڑھنا پڑتا ہے. اب پھر میری میزبانی ہے، شاید یہ آخری ہو کہ سیشن بھی ختم ہونے کو ہے اور میرے پاس اشعار کی کلیکشن تقریباً ختم ہو چکی ہے. انٹرنیٹ پر عمومی طور پر جو بھی تعریف والے اشعار ملتے ہیں وہ محبوب کی تعریف والے ہوتے ہیں اور اساتذہ کے لیے یا قابل قدر ہستیوں کی تعریف کے لیے کچھ بہت کم نظر سے گزر پاتا ہے یا کم از کم ایک جگہ اکٹھا تو بالکل نہ مل سکا. یہ لڑی اس لیے کھولی جا رہی ہے. اس موضوع سے متعلقہ اشعار اس لڑی میں لکھے جائیں تاکہ میرا بھی بھلا ہو اور آئندہ یہاں تک پہنچنے والوں کا بھی! :)
 

جان

محفلین
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
گو یہ خوبی جدید اساتذہ میں کم پائی جاتی ہے۔ امید ہے برداشت کر لی جائے گی۔
 
میں ان سب میں اک امتیازی نشاں ہوں فلک پر نمایاں ہیں جتنے ستارے
قمر، بزم انجم کی مجھ کو میسر، صدارت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سے
وہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
خاکساروں میں نہیں ایسی کسی کی توقیر
قد آدم مری تعظیم کو سایا اٹھا
منیر شکوہ آبادی
 
Top