تیرہویں سالگرہ عرفان سعید بھائی کا انٹرویو

بچوں کی دیکھ بھال کے سبب آٹھ سال گھر ہی رہیں۔ آجکل فینش زبان کا ایک کورس کر رہی ہیں۔ بچے ان کی اولین ترجیح ہیں۔

بچوں کی مصروفیات ہی اتنی ہیں کہ اس کا وقت نہیں ملتا۔
یہ ایک بہت بڑی قربانی ہے. وہ یقینا بہترین خواتین میں سے ایک ہیں. تاہم بچے بڑے ہوں تو اللہ تعالی ان کے ہاتھوں کو بھی قدیم ترین مسلم سائنسدانوں کی سی پروڈکٹوٹی عطا کرے.
:)
ویسے بیرون ملک رہنے کا یہ نقصان تو ہے کہ نانیاں دادیاں بچے نہیں سنبھال سکتیں. میری جو جو کزنز بھی باہر رہتی ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے کہ بہت تعلیم یافتہ اور ٹیلنٹڈ ہونے کے باوجود بچوں کے بڑے ہونے تک گھر رہنے کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہوتا.
اس کے بعد شاید نئے سرے سے کیرئیر کا آغاز مشکل بھی کافی ہوتا ہے.
 

عرفان سعید

محفلین
یہ ایک بہت بڑی قربانی ہے. وہ یقینا بہترین خواتین میں سے ایک ہیں.
یقینا
تاہم بچے بڑے ہوں تو اللہ تعالی ان کے ہاتھوں کو بھی قدیم ترین مسلم سائنسدانوں کی سی پروڈکٹوٹی عطا کرے.
آمین۔ آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
یسے بیرون ملک رہنے کا یہ نقصان تو ہے کہ نانیاں دادیاں بچے نہیں سنبھال سکتیں. میری جو جو کزنز بھی باہر رہتی ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے کہ بہت تعلیم یافتہ اور ٹیلنٹڈ ہونے کے باوجود بچوں کے بڑے ہونے تک گھر رہنے کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہوتا.
اس کے بعد شاید نئے سرے سے کیرئیر کا آغاز مشکل بھی کافی ہوتا ہے.
بجا فرمایا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
عرفان سعید بھائی!! کیا ہی پُر لطف اور شگفتہ انداز تحریر ہے آپ کا۔ اور حاضر جوابی بھی کمال ہے۔ لگتا ہی نہیں کہ آپ نے ایک خشک مضمون (بقول ہمارے) میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ جوزا ہمارا بھی برج ہے لیکن ہم اتنے شگفتہ ہر گز واقع نہیں ہوئے۔ :LOL: بہت لطف آیا آپ کا انٹرویو پڑھ کے۔ :thumbsup: ماشاءاللہ آپ بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔ :)

ہمارے سوالات یہ ہیں کہ
1. موسیقی سے لگاؤ ہے یا نہیں؟؟ کیسی موسیقی سننا پسند کرتے ہیں؟؟
2. آپ کے بھائی سیر و سیاحت کے رسیا ہیں، آپ کس حد تک دلدادہ ہیں؟؟
3. کوئی ایسا ملک جہاں جانے کی خواہش ہو۔
3. کوئی ایسا کام جو کرنے کی خواہش ہو اور ابھی تک نہ کیا ہو۔
 

عرفان سعید

محفلین
1. موسیقی سے لگاؤ ہے یا نہیں؟؟ کیسی موسیقی سننا پسند کرتے ہیں؟؟
ساڑھے تین سال پہلے تک ،زندگی میں کبھی موسیقی سے لگاؤ پیدا نہیں ہوا۔ کوئی مذہبی تعصب یا اس قسم کی وجہ نہیں تھی۔ بس طبعیت مائل نہیں ہوئی۔ حسِ سماعت کے صوتی جمال کے تقاضوں کو تلاوتِ قرآن سے تسکین پہنچاتا ہوں۔ امام کعبہ کی دل نواز تلاوت اکثر سنتا ہوں۔
۲۰۱۵ میں جب اردو کی طرف مراجعت کی تو اب کلامِ اقبال اور کلامِ غالب سن لیتا ہوں۔ بس ابھی یہیں تک۔
2. آپ کے بھائی سیر و سیاحت کے رسیا ہیں، آپ کس حد تک دلدادہ ہیں؟؟
بہت شوق ہے۔ بھائی کے برعکس تصویر سازی میں کورا ہوں۔
3. کوئی ایسا ملک جہاں جانے کی خواہش ہو۔
دوبارہ جاپان کی سیر کی بہت خواہش ہے۔ دیکھیں کب پوری ہوتی ہے۔
3. کوئی ایسا کام جو کرنے کی خواہش ہو اور ابھی تک نہ کیا ہو۔
تدریس اور لیکچرز دینے کی بہت خواہش ہے۔ دیکھیں یہ بھی کب پوری ہوتی ہے۔
شادی کا تجربہ اتنا خوشگوار تھا کہ دل چاہتا ہے کہ بار بار ہو۔
 

عرفان سعید

محفلین
عرفان سعید بھائی!! کیا ہی پُر لطف اور شگفتہ انداز تحریر ہے آپ کا۔ اور حاضر جوابی بھی کمال ہے۔ لگتا ہی نہیں کہ آپ نے ایک خشک مضمون (بقول ہمارے) میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ جوزا ہمارا بھی برج ہے لیکن ہم اتنے شگفتہ ہر گز واقع نہیں ہوئے۔ :LOL: بہت لطف آیا آپ کا انٹرویو پڑھ کے۔ :thumbsup: ماشاءاللہ آپ بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔
حسنِ نظر اور ذرہ نوازی ہے آپکی۔ بہت بہت شکریہ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
تدریس اور لیکچرز دینے کی بہت خواہش ہے۔
یہ خواہش ہم میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ :)

مزید کچھ سوالات۔۔۔۔
1. آپ نے انٹرویو کے آغاز میں کہا کہ آپ کا کبھی انٹرویو نہیں ہوا۔ شادی سے پہلے سسرال والوں کی طرف سے کوئی انٹرویو نہ ہوا تھا؟؟ :p
2. آپ نے روزمرہ کی روٹین کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہے؟؟
3. آپ کی جاب کے اوقات کار مقرر ہیں یا کوئی وقت فکس نہیں ہے؟؟
 

عرفان سعید

محفلین
مزید کچھ سوالات۔۔۔۔
1. آپ نے انٹرویو کے آغاز میں کہا کہ آپ کا کبھی انٹرویو نہیں ہوا۔ شادی سے پہلے سسرال والوں کی طرف سے کوئی انٹرویو نہ ہوا تھا؟؟
وہاں تو انٹرویو کے بعد آؤٹر ریویو بھی ہوا تھا۔
2. آپ نے روزمرہ کی روٹین کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہے؟؟
جاب اور بچوں کے سکول اور شام کے مشاغل کے باعث ایک معین نظام الاوقات ہے۔
3. آپ کی جاب کے اوقات کار مقرر ہیں یا کوئی وقت فکس نہیں ہے؟؟
صبح ۷ تا شام ۷ بجے تک کوئی سے آٹھ گھنٹے۔ لیکن اس وقت ۲۰ لوگوں کی ٹیم لیڈ کر رہا ہوں تو میٹنگ کے اوقات کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
ہم ایسے استاد کے متعلق جاننا مزید چاہیں گے. محترم عرفان، آپ کو عرفانِ ذات استاد سے ملتا چاہے دنیاوی ہو یا دینی ... یہ تو اچھا لگا پڑھ کے بُہت
ارادہ ہے کہ اپنے محبوب استاد کے لیے تفصیل سے کچھ لکھ کے محفل میں بھی شیئر کروں گا۔ فی الحال اتنا کہوں گا کہ نویں جماعت میں کلاس کے ۱۱۴ طالبعلموں میں ۱۳ ویں نمبر پر تھا۔ ایسا عظیم استاد کے جس نے علم کی وہ تڑپ پیدا کی کہ میٹرک کے بورڈ کے امتحانات میں پورے سکول کے ہزار طالب علموں میں دوسری پوزیشن پر تھا۔
ان کے اندازِ تدریس کے اسالیب اس قدر جدت و ندرت لیے ہوئے تھے کہ آج بھی سوچتا ہوں تو مسحور ہو جاتا ہوں۔
کاتبِ تقدیر نے آپ سے پوچھا تھا، کیا تھا من میں؟ یہ داستان کیمسٹری سے ہٹ کے تھی؟
بقول شاعر
خودی کو کر بلند اتنا ..........
من تو نجانے کیا تھا۔ لیکن داستان کیمیا کی ہی تھی۔
اک فاتح، اک شاعر اک سائنس دان ... تعجب ہے! سمت ہا سمت چلوں .. کبھی ادھر تو کبھی ادھر
اسکندر؛ بلاشبہ عظیم فاتح، لیکن ایک ایسا انسان جو اپنے عزائم کی تکمیل میں خون کا آخری قطرہ بھی بہا دینا جانتا ہے۔
ہومر: انسانی جذبات و احساسات کو تخیل کی انتہائی بلند ترین پرواز کے ساتھ لطفِ گویائی سے آشنا کرتا ہے۔
آئن سٹائن: زمان و مکان کو اس طرح بیان کرتا ہے گویا کائنات اور اس کے اندر وقت کے بہاؤ کی خمیدگی کو اپنے ہاتھوں سے محسوس کر رہا ہو۔
سنا ہے کہ خام علم جلالت میں بھی گمراہ کردیتا
کیا خیال ہے؟
"سنا ہے کہ خام علم جلالت میں بھی گمراہ کردیتا" آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں۔ لیکن میری کوتاہیٔ سخن کہ اپنی بات کا ٹھیک سے ابلاغ نہیں کر پایا۔
کسی علمی منصوبے کی تکمیل اور اس کے مندرجات کی پختگی اور مشاقی بالکل دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ اس معاملے میں آخر الذکر بات کو یقین کے آخری درجے میں درست سمجھتا ہوں۔
جذباتی عمل پر یقین رکھتے ہیں؟
بالکل۔ شدید محبت میں تو عقل کو ٹھوکر مار دیتا ہوں۔
آپ تقاضے سمجھ چکے تو بتایے کہ آپ کے مرکبات ِِ روح کے کیا تقاضے تھے؟ ان کی کیمیا گری کیسے کی؟
عقل و شعور کی تسکین زندگی اور تعلیم میں۔
عمل کو اعلی اخلاقیات کا پابند کرکے۔
جذبات و احساسات کو آفاقی جمالیات سے متعلق کر کے۔
کیمیا گری کی کاوش جاری ہے۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
.
الفرضِ محال ہی کہیں گے۔ اگر ایسا ہوتا تو انسان، کائنات اور زندگی کے حقائق کے اعلی ترین ابلاغ کے طور پر معروف ہونا پسند ہوت
یہ سوال رہ گیا تھا آپ کی جانب سے. زندگی میں پہچان کی خواہش ایسی ہوتی ہے جیسے خدا سے ملنے کی. کائنات، انسان اور زندگی کے حقائق اتنا عام سا خیال ہے کہ انفرادی خیال کی پہچان پر پورا نہیں اترتا جب تک اسے واضح نہ کیا جائے.
اتھ لطفِ گویائی سے آشنا کرتا ہے۔
آئن سٹائن: زمان و مکان کو اس طرح بیان کرتا ہے گویا کائنات اور اس کے اندر وقت کے بہاؤ کی خمیدگی کو اپنے ہاتھوں سے محسوس کر رہا ہو۔

یعنی آپ مابعد طبیعات پر یقین رکھتے ہیں، لگے ہاتھوں یہ بھی بتادیں سٹرنگ تھیوری کے مستقبل کے بارے میں آپ کا.کیا خیال.ہے؟ "

من تو نجانے کیا تھا۔ لیکن داستان کیمیا کی ہی تھی۔

من تو نہ جانے کیا تھا .........! داستان کیمیا کی ہی تھی. ..... کیا جملے ہیں! مار ڈالا ان جملوں سے آپ نے ..... کچھ پردہ اس داستان سے اٹھایے، ہم.جیسوں کا بھلا ہو جائے گا.

رادہ ہے کہ اپنے محبوب استاد کے لیے تفصیل سے کچھ لکھ کے محفل میں بھی شیئر کروں گا۔ فی الحال اتنا کہوں گا کہ نویں جماعت میں کلاس کے ۱۱۴ طالبعلموں میں ۱۳ ویں نمبر پر تھا۔ ایسا عظیم استاد کے جس نے علم کی وہ تڑپ پیدا کی کہ میٹرک کے بورڈ کے امتحانات میں پورے سکول کے ہزار طالب علموں میں دوسری پوزیشن پر تھا۔
ان کے اندازِ تدریس کے اسالیب اس قدر جدت و ندرت لیے ہوئے تھے کہ آج بھی سوچتا ہوں تو مسحور ہو جاتا ہوں۔

واہ واہ خوب... انداز لیکچر بیسڈ تھا یا ایکٹیوٹی؟ یا وہ خود اک ایسا "خیال " تھے جنہوں نے آپ کے "خیال " کو جڑ سے نمو دی، گویا تخم بیج سے گلستان کردیا.؟
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
چند سوالات ہماری جانب سے بھی

ای بک یا ہارڈ کاپی؟
ماؤس یا ٹچ پیڈ؟
ایپل یا اینڈروئیڈ؟
کال یا میسج؟
ڈرائیو یا پیدل؟
ہینڈ بیگ یا بیک پیک؟
برگر یا پراٹھا؟
چائے یا کافی؟
پہاڑ یا سمندر؟
سبز یا نیلا؟
 
Top