عربی ضروری ہے

محمد وارث

لائبریرین
اٹھانوے فیصد پاکستان کی آبادی مسلمان ہی ہے۔
کیا آپ کا اشارہ باقی دو فیصد افراد کی طرف ہے ؟
جماعت ششم سے ہشتم تک جب ہمارے سکول میں عربی لازمی تھی تو ایک ہم جماعت عیسائی لڑکا تھا۔ لازمی مضمون کے طور پر عربی اس نے بھی پڑھی۔ معلوم نہیں کہ اس نے اسے بوجھ تصور کیا یا نہیں۔
پاکستان میں غیر مسلموں کے لیے اسلامیات لازمی (نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں میں) کی جگہ "اخلاقیات" کا مضمون ہے، میرا ایک عیسائی دوست اور کلاس فیلو تھا وہ ہمیشہ اخلاقیات کی جگہ اسلامیات پڑھتا تھا، کہتا تھا یہ تو بہت آسان ہے، چند سورتیں اور حدیثیں ہی تو یاد کرنی ہوتی ہیں، نمبر بھی زیادہ آتے ہیں اور اس کے نمبر واقعی اسلامیات میں ہم سے زیادہ ہوتے تھے :)
 
عثمان

محفلین
عربی ہماری (یعنی پاکستانیوں اور دوسرے غیر عرب مسلمانوں) کی مذہبی زبان ہے اور اپنی مذہبی زبان سے محبت اور عقیدت رکھنے اور اس کو سیکھنے اور سمجھنے میں کچھ بُرائی نہیں ہے۔ جس کا دل کرتا ہے سو بسم اللہ۔

لیکن اس کو زبردستی اور لازمی طور پر ہر ایک پر لاگو کر دینا چنداں ضروری نہیں ہے۔
درست کہا۔ کسی بھی علم کی مناسب ترویج قابل تحسین ہے۔
مڈل سکول میں ہمیں جب عربی پڑھائی گئی تو تدریس بہت غیر معیاری تھی۔ تین سال پڑھنے کے باوجود ایک دو جملے ہی سیکھ پائے۔ رٹا لگا کر امتحان دیا جاتا تھا۔ پیپر کافی آسان ہوتا اور عموما کافی اچھے نمبر آتے۔
یونیورسٹی آف ٹورانٹو آ کر بھی میں نے کوشش کی کہ عربی کے کچھ کورسز لے سکوں لیکن ٹائم ٹیبل میں اس کی گنجائش نکالنا بہت مشکل تھا۔
 
زبردست۔
اس وقت کوشش نیم دلانہ تھی۔ فوجی حکومت نے تھوپنے کی کوشش کی وہ بھی نیم دلانہ طریقہ سے
اگر عربی کے استاد کی تن خواہ عام استاد سے ڈبل کردی جائے
اگر عربی جاننے والے کو یونی ورسٹیز میں ایڈمیشن ، سرکاری و فوجی نوکری میں فوقیت اور الیکشن لڑنے کی لازمی شرط قراد دیا جائے تو پوری قوم عربی سکھنے میں لگ جائے گی۔
 
عثمان

محفلین
اس وقت کوشش نیم دلانہ تھی۔ فوجی حکومت نے تھوپنے کی کوشش کی وہ بھی نیم دلانہ طریقہ سے
کونسی فوجی حکومت ؟
اگر عربی کے استاد کی تن خواہ عام استاد سے ڈبل کردی جائے
اگر عربی جاننے والے کو یونی ورسٹیز میں ایڈمیشن ، سرکاری و فوجی نوکری میں فوقیت اور الیکشن لڑنے کی لازمی شرط قراد دیا جائے تو پوری قوم عربی سکھنے میں لگ جائے گی۔
یعنی مالی منفعت ہی لوگوں میں عربی سیکھنے کی تحریک دے سکتی ہے۔
لیکن آپ کا مقدمہ تو یہ ہے کہ اس کے پیچھے مذہبی جذبہ اور علم کارفرما ہونا چاہیے ؟
 
کونسی فوجی حکومت ؟

یعنی مالی منفعت ہی لوگوں میں عربی سیکھنے کی تحریک دے سکتی ہے۔
لیکن آپ کا مقدمہ تو یہ ہے کہ اس کے پیچھے مذہبی جذبہ اور علم کارفرما ہونا چاہیے ؟

مذہبی طور پر تو پہلے ہی قابل قبول ہے
مگر معاشرہ میں رائج کرنے کے لیے کچھ اور طریقے بھی ہوتے ہیں۔ جیسے انگریزوں نے انگریزی رائج کی ان ہی اصولوں کی بنیاد پر
میرامقدمہ یہ ہے کہ ایک زبان جس کو سیکھنا ضروری ہے اور ایک قوم بننے کے لیے اپنانا ضروری ہے تاکہ ترقی کی طرف قدم بڑھے وہ عربی ہے کہ پہلے ہی قابل قبول ہے اور اس کی بنیاد موجود ہے ۔ اسانی سے اپنائی جاسکتی ہے البتہ کچھ وقت لگے گا۔ یہ ایک ترقی یافتہ زبان ہے اور برادر ممالک میں پہلے ہی رائج ہے۔
 
arifkarim

معطل

عربی ترقی یافتہ ذبان ہے؟ یہ محض مفروضہ ہے اسکی کوئی حقیقت نہیں
 
پاکستان میں غیر مسلموں کے لیے اسلامیات لازمی (نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں میں) کی جگہ "اخلاقیات" کا مضمون ہے، میرا ایک عیسائی دوست اور کلاس فیلو تھا وہ ہمیشہ اخلاقیات کی جگہ اسلامیات پڑھتا تھا، کہتا تھا یہ تو بہت آسان ہے، چند سورتیں اور حدیثیں ہی تو یاد کرنی ہوتی ہیں، نمبر بھی زیادہ آتے ہیں اور اس کے نمبر واقعی اسلامیات میں ہم سے زیادہ ہوتے تھے :)

انشاللہ مسلمان ہوگیا ہوگا
یہی فائدہ ہے۔ قوم ایک پیج پر اجاوے گی
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ایک قوم کر ترقی کرنے لیے کچھ اقدام لازما اٹھانے پڑتے ہیں۔ ورنہ یہی حال رہے گا جیسے 70 سال سے ہورہا ہے

زبانیں بڑے ہی غیر محسوس طریقے سے نمو پذیر اور رائج ہوتی ہیں، انہیں زبردستی نہیں ٹھونسا جا سکتا۔ بہتر یہی ہے کہ انہیں زبانوں میں لوگوں کا شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کی جائے جو لوگ پہلے سے جانتے ہیں۔
 
درست
شعور اجاگر کرنے کےکیا طریقہ ہیں؟ شعور تعلیم سے اتا ہے اور تعیلم کے لیے زبان ضروری ہے۔پچھلے 70 سال میں اردو شعور اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے۔انگریزی اس سے بھی بری طرح۔ ضرورت ہے کہ پوری قوم کی ایک زبان ہو۔ یہ سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ایسی زبان ہو جسے ہر کوئی قبول کرے۔ البتہ یہ درست ہے کہ کام اہستہ اہستہ کیا جائے مگر شروع تو ہو۔
 
پاکستان مختلف علاقوں اور قومیتوں میں بٹے جانے کی وجہ سے ایک قومی زبان اپنانے میں ناکام رہا ہے۔ اسی پر خوش ہوں لے کہ اردو کم از کم باہم روابط کی زبان بن چکی ہے وگرنہ اس سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے
 
اردو بھلے رابطہ کی زبان رہے۔
عربی کچھ عرصہ میں رابطہ کی زبان بن سکتی ہے بلکہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ مشرق وسطی سے بھی ۔
 
عثمان

محفلین
درست
شعور اجاگر کرنے کےکیا طریقہ ہیں؟ شعور تعلیم سے اتا ہے اور تعیلم کے لیے زبان ضروری ہے۔پچھلے 70 سال میں اردو شعور اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے۔انگریزی اس سے بھی بری طرح۔ ضرورت ہے کہ پوری قوم کی ایک زبان ہو۔ یہ سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ایسی زبان ہو جسے ہر کوئی قبول کرے۔ البتہ یہ درست ہے کہ کام اہستہ اہستہ کیا جائے مگر شروع تو ہو۔
کیا آپ کا شعور اجاگر ہے؟ میرا مطلب ہے کہ آپ کو عربی آتی ہے ؟
 
اے خان

محفلین
عربی ہماری مذہبی زبان ہے. بطور اختیاری اگر نصاب میں شامل کی جائے تو اچھا ہے.
قومی زبان اردو ہی ٹھیک ہے.
 
آصف اثر

معطل
ویسے پاکستان کی قومی زبان ۷۰ سال بعد بھی اردو نہ ہو سکی۔ اکثریت آج بھی پنجابی یا دیگر علاقائی زبانیں بولتی ہے۔ روز مرہ اردو بولنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اوپر سے آپ ایک نئی غیر علاقائی زبان عربی لے آئے ہیں
شائد آپ ”سرکاری“ زبان کہنا چاہ رہے ہیں۔
 
Top