عربی زبان کی خصوصیات اورہمارے لئے اس کو سیکھنے کی ضرورت و اہمیت

arifkarim

معطل
ویسے تو بغض کھل کر بول رہا ہے
لیکن میرے سوال کا جواب گالم گوج سے ، واہ رہ لبرل دوست؟
پارسی تھا تو عربی کہاں سے ہوا؟
عرب فتوحات کے بعد یہ دریائے دجلہ اور فرات یعنی عراقی علاقے پارسی تسلط سے نکل کر عرب تسلط میں آگئے تھے اور گزرتے وقت کیساتھ یہاں کی مقامی زبان عربی اور مذہب اسلام ہو گیا تھا۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ کی شہادت کے بعد پہلی اسلامی خلافت کا دارالحکومت مکہ یا مدینہ کی بجائے کوفہ عراق منتقل کر دیا گیا تھا اور آج شیعہ اسلام میں اس شہر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
 
عربی قرآن کی زبان اور تمام زبانوں کی ماں
ہے،حسین محنتی

از اسٹاف رپورٹر-
April 30, 2019, 4:06 AM


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عربی زبان تمام زبانوں کی ماں ہے۔ مسلمانوں کی عظیم کتاب قرآن مجید بھی عربی زبان میں ہے اس لیے اس کا پڑھنا سمجھنا بڑی سعادت کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے تحت عربی زبان کا کورس مکمل کرنے والے طلبہ و اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں تقریب سے شعبہ تعلیم سندھ کے صدر ڈاکٹر اسحاق منصوری،مولانا عبدالغفار، جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم صوبہ حافظ نعیم اللہ، پروفیسر یوسف منصوری نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،سعید احمد صدیقی، ناظم عمومی محمد دین منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ زبانیں علم کو سیکھنے کا ذریعہ ہیں خصوصاًجو لوگ دینی اداروں میں پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بڑی بصیرت عزت اور علم سیکھنے کی سعادت عطا فرماتے ہیںکیونکہ دین کا علم حاصل کرنا بڑی سعادت مندی کی بات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلامی انقلاب کی فکر کو آگے بڑھانے اور معاشرے کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کیا جائے، معاشرے کی تبدیلی کے بغیر سود مند نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ علم کو عمل میں ڈھال کر اپنے آپ کو معاشرے میں مثالی نمونہ بنائیں کیونکہ آپ دین کے سفیر ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
Top