عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زبر :
عربی میں زبر کو " فتحہ " کہا جاتا ہے اور اس کی علامت ( َ ) ہے ۔
پیش کی مانند زبر کی علامت بھی حرف کے اُوپر لگائی جاتی ہے مثال : بَ

زیر :
عربی میں زیر کو " کسرہ " کہا جاتا ہے اور اس کی علامت ( ِ ) ہے۔ زیر کی علامت کسی بھی حرف کے نیچے لگائی جاتی ہے ۔ مثال: بِ

کسی حرف پر حرکت کی موجودگی سے اس حرف کی حالت کا تعین ہوتا ہے پس

حرف ضمہ دار (وہ حرف جس پر ضمہ موجود ہو ) مضموم کہلاتا ہے۔

حرف فتحہ دار (وہ حرف جس پر زبر موجود ہو ) مفتوح کہلاتا ہے ۔

اور حرف کسرہ دار (وہ حرف جس کے نیچے زیر موجود ہو) مکسور کہلایا جائے گا۔

اور اب یہ بات بھی واضح ہے کہ حرف حرکت دار مُتحرک کہلائے گا ۔

(جاری ۔ ۔ ۔)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سکون :
جب کسی حرف پر کوئی حرکت موجود نہ ہو وہ حرف ساکن یعنی حالتِ سکون میں ہوتا ہے ۔ جزم یا سکون کی علامت ( ْ / ’ ) ہے اور یہ علامت حرف کے اُوپر لگائی جاتی ہے ۔ مثال: ب’ / بْ

(جاری ۔ ۔ ۔)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تنوین :

تنوین دراصل نونِ ساکن ہے جو بعض عربی کلمات کے تلفظ میں آخر میں موجود ہوتا ہے لیکن لکھا نہیں جاتا ۔ تنوین کی علامت اس کلمے کے آخری حرف پر موجود حرکت کی تکرار ہے ۔

مثال: فَرَسٍ

اقسام تنوین :

اقسام حرکت کے اعتبار سے تنوین کی بھی تین اقسام ہیں :

تنوین رفع :

جب کسی اسم کا تلفظ دو پیش / ضمہ پر ختم ہو تو یہ تنوین تنوینِ رَفْعْ کہلاتی ہے ۔ مثال:
رَجُلُ ُ (اس کا تلفظ رَجلُنْ ہے )

2 ۔تنوین نصب :

جب کسی اسم کا تلفظ دو زبر / فتحہ پر ختم ہو تو یہ تنوین تنوینِ نَصْبْ کہلاتی ہے ۔ مثال : بناءً (اس کا تلفظ بِنَاءَنْ ہے )

3 ۔تنوین جر :

جب کسی اسم کا تلفظ دو زیر / کسرہ ہر ختم ہو تو یہ تنوین تنوینِ جَر کہلاتی ہے ۔ مثال: فَرَسٍ (اس کا تلفظ فَرَسِنْ ہے )

(جاری ۔ ۔ ۔)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضوابط :

حرکت ، سکون اور تنوین کی علامات کے علاوہ چند دوسری علامات بھی تحریر میں استعمال ہوتی ہیں ، یہ علامات ضوابط کہلاتی ہیں ۔

* شد / تشدید :

کلمے میں کسی بھی حرف کی تکرار کو ظاہر کرتی ہے ۔ اس کی شکل سین ( س ) کے دندانوں جیسی ہے اور اسے حرف کے اُوپر لکھا جاتا ہے ۔
مثال: تَعَلُمْ ( یہ دراصل تَعَلُلْمْ ہے )

(جاری ۔ ۔ ۔)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
* مد :

جب کسی کلمے میں ہمزہء مفتوحہ (ہمزہ جس پر زبر کی حرکت موجود ہو) الف ( ا ) سے پہلے آئے تو ان دونوں کو ایک الف ( ا ) کی شکل میں لکھا جاتا ہے اور اس الف کے اوپر ایک علامت ڈالی جاتی ہے یہ علامت مد کہلاتی ہے اور اس کی شکل ( ٓ ) ہے ۔
مثال:
آ مر (ءَ اْ مر )
قُرآن ( قُرءَ اْن )

(جاری ۔ ۔ ۔)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وصل :

یہ ہمزہء وصل کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی شکل صاد کے شوشے جیسی ( ؟ ) ہے ۔ اسے ہمزہء وصل کے اُوپر لکھا جاتا ہے ۔

قطع :

یہ ہمزہء قطع کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی شکل ( ء ) ہے ۔ اسے ہمزہء قطع پر موجود حرکت کی مناسبت سے ہمزہ قطع کے اُوپر یا نیچے ( ہمزہ قطع کی حرکت کے ہمراہ ) لکھا جاتا ہے ۔

---------------------------------------------------------------------------------
( ہمزہء وصل اور ہمزہء قطع کا بیان بعد میں آئے گا ۔)
---------------------------------------------------------------------------------

(جاری ۔ ۔ ۔)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ،

مجھے یہاں کافی غلطیاں نظر آ رہی ہیں اب تک مجھے صرف تاہوما فونٹ سے سپورٹ مل رہی ہے وہ بھی ادھوری ۔ تشدید ظاہر کرنا فی الحال جوئے شیر لانے کے مترادف بلکہ بڑھ کر ہے ۔ جب بھی تشدید ڈالوں معلوم نہیں کہاں غائب ہو جاتی ہے ۔ کچھ اور مسائل جو درکار ہیں :

1۔ ہمزہ وصل/ قطع کی علامت= الف کےاوپر/نیچے ہمزہ (ء) + حرکت
2۔ ہمزہ ء وصل کے لئے وصل کی علامت = الف کے اوپر / نیچے ہمزہ + ادھورا صاد کی علامت
3۔ جدول

فی الحال صرف مقدماتی اصطلاحات کا بیان آرہا ہے نبیل بھائی کیا یہ ممکن ہے کہ پہلا باقاعدہ سبق شروع ہونے تک یہ چند چیزیں ایڈیٹر میں شامل ہوجائیں ۔ میرے پاس انٹر نیٹ ایکسپلورر واحد آپشن ہے ۔

اُردو ایڈیٹر لائٹ ڈاونلوڈ تو ہوجاتا ہے لیکن پھر چراغوں میں روشنی نہیں رہتی اور آن لائن آکر لکھنا اکثر مسئلہ کشمیر ثابت ہوتا ہے :)
 
الف نظامی

لائبریرین
اپنے کمپیوٹر پر صوتی تختہ انسٹال کیجیے ۔پھر م س ورڈ یا نوٹ پیڈ میں پیغام لکھ کر کاپی پیسٹ کرلیجیے۔
یوںآپکا مسلہ حل۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ ذکرِفارسی ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔یہ کام شروع تو کیا جاسکتا ہے یعنی صرف اپنے حصے کی شمع جلائی جا سکتی ہے لیکن جس طرح آپ نے کہا دوسرے افراد کی شمولیت سے ہی اس کا بارآور ہونا ممکن ہوسکے گا۔ اگر ایسا ہوسکا تو یہ خود اُردو کے حق میں بہتر ہوگا عربی اور فارسی پس منظر میں اردو کی صورت جس طرح نکھر کر سامنے آتی ہے وہ بہت ہی خوبصورت اور دلچسپ ہے۔

فارسی کے حوالے سے گلستانِ سعدی سے اگر آپ اقتباس پیش کریں تو اچھی بات ہے میں بھی کچھ نہ کچھ کوشش کرنے کی کوشش کرلوں گی :) سر دست میرے پاس بوستاں ، کلیلہ و دمنہ اور چند ناول اور کہانیاں بھی ہیں ان سے اقتباسات دئیے جاسکتے ہیں لیکن یہ صرف ترجمہ کا رُخ رہے گا ، فارسی کو بحیثیت زبان سمجھنے کے لئے دوسرے رُخ پر بھی کام کی ضرورت ہوگی جس میں گرامر یا قواعد کا بیان اور خود لہجے کا بیان بھی اہم ہیں ۔ لہجے کے بیان کے لئے کیا یہاں آڈیو کا استعمال ممکن ہے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل بھائی ،

مجھے یہاں کافی غلطیاں نظر آ رہی ہیں اب تک مجھے صرف تاہوما فونٹ سے سپورٹ مل رہی ہے وہ بھی ادھوری ۔ تشدید ظاہر کرنا فی الحال جوئے شیر لانے کے مترادف بلکہ بڑھ کر ہے ۔ جب بھی تشدید ڈالوں معلوم نہیں کہاں غائب ہو جاتی ہے ۔ کچھ اور مسائل جو درکار ہیں :

1۔ ہمزہ وصل/ قطع کی علامت= الف کےاوپر/نیچے ہمزہ (ء) + حرکت
2۔ ہمزہ ء وصل کے لئے وصل کی علامت = الف کے اوپر / نیچے ہمزہ + ادھورا صاد کی علامت
3۔ جدول

فی الحال صرف مقدماتی اصطلاحات کا بیان آرہا ہے نبیل بھائی کیا یہ ممکن ہے کہ پہلا باقاعدہ سبق شروع ہونے تک یہ چند چیزیں ایڈیٹر میں شامل ہوجائیں ۔ میرے پاس انٹر نیٹ ایکسپلورر واحد آپشن ہے ۔

اُردو ایڈیٹر لائٹ ڈاونلوڈ تو ہوجاتا ہے لیکن پھر چراغوں میں روشنی نہیں رہتی اور آن لائن آکر لکھنا اکثر مسئلہ کشمیر ثابت ہوتا ہے :)

السلام علیکم سیدہ بہن،

آپ ماشاء اللہ بہت محنت سے کام کر رہی ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔ نعیم اختر نے صوتی کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ نوٹ پیڈ یا ورڈ استعمال کرنے کے لیے صوتی کی‌‌ بورڈ کی ضرورت ہے جبکہ اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

سیدہ، مجھے آپ کی مشکلات کا صحیح طور پر ادراک نہیں ہو سکا۔ آپ کو اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں لکھنے میں کیا مشکل پیش آ رہی ہے؟ آپ نے حرف کے اوپر اور نیچے ہمزہ ڈالنے کا ذکر کیا ہے۔ کیا یہ وہی میپنگ نہیں ہے جو میں ایڈیٹر میں شامل کر چکا ہوں اور جسے آپ ٹیسٹ‌ بھی کر چکی ہیں؟ کیا آپ عربی ٹیکسٹ یہاں استعمال ہونے والے ڈیفالٹ ایشیا ٹائپ فونٹ میں تو نہیں پوسٹ کر رہیں؟ میں نے اپنی اردو پیڈ کی اپگریڈ والی پوسٹ‌ میں عرض کیا تھا کہ عربی ٹیکسٹ کو ٹاہوما، لطیف، شہرزادے یا غدیر فونٹ کے ساتھ پوسٹ‌ کریں اور بہتر ہے کہ اس کے لیے پوائنٹ‌ سائز بھی 36 رکھیں۔

میرے خیال میں آپ اردو ایڈیٹر لائٹ میں لکھنے کے لیے فونٹ منتخب کر سکتی ہیں جبکہ اس فورم کے پوسٹ پیج پر ایسا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔ یہاں آپ کو ٹیکسٹ‌ایریا میں عربی متن چسپاں کرکے اس پر مناسب فونٹ‌ اپلائی کرنا ہوگا۔

برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا مجھے آپ کی باتوں کی پوری طرح سمجھ آئی ہے؟ میرے خیال میں اوپر آپ کی فراہم کردہ لسٹ میں ادھورے صاد کے علاوہ باقی علامات پہلے سے ہی ویب پیڈ میں موجود ہیں۔ میں اسے جلد از جلد شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آج کل میں فورم پر کم پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں پوسٹ پیج پر کچھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان مسائل کے حل کے ساتھ ہی ٹیبل پوسٹ کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی جائے گی۔ میری کوشش رہے گی کہ یہ کام ایک ہفتے کے اندر اندر کردوں۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ، آپ نے اوپر آڈیو کے استعمال کی بابت دریافت کیا ہے۔ بالکل یہ ممکن ہے، بس یہ سہولت اس وقت استعمال کرنا کچھ مشکل ہے اور صحیح بھی نہیں کام کر رہی۔ میں آجکل اسی پر کام کر رہا ہوں۔ یہ بتائیں کہ آپ کے پاس آڈیو میڈیا کس فارمیٹ میں ہے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم سیدہ بہن، باقی باتیں تو بعد میں ہوں گی یہ تو بتائیں کہ یہ AA,Mie کا کیا مطلب ہے؟

نبیل بھائی ، اپنے اور بلاگ کے بارے میں کچھ خاص لکھنا مقصود تھا جب دونوں میں کچھ قابلِ ذکر نہ پایا تو یہی لکھنا پڑا یعنی کہ عام :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل بھائی ،

مجھے یہاں کافی غلطیاں نظر آ رہی ہیں اب تک مجھے صرف تاہوما فونٹ سے سپورٹ مل رہی ہے وہ بھی ادھوری ۔ تشدید ظاہر کرنا فی الحال جوئے شیر لانے کے مترادف بلکہ بڑھ کر ہے ۔ جب بھی تشدید ڈالوں معلوم نہیں کہاں غائب ہو جاتی ہے ۔ کچھ اور مسائل جو درکار ہیں :

1۔ ہمزہ وصل/ قطع کی علامت= الف کےاوپر/نیچے ہمزہ (ء) + حرکت
2۔ ہمزہ ء وصل کے لئے وصل کی علامت = الف کے اوپر / نیچے ہمزہ + ادھورا صاد کی علامت
3۔ جدول

فی الحال صرف مقدماتی اصطلاحات کا بیان آرہا ہے نبیل بھائی کیا یہ ممکن ہے کہ پہلا باقاعدہ سبق شروع ہونے تک یہ چند چیزیں ایڈیٹر میں شامل ہوجائیں ۔ میرے پاس انٹر نیٹ ایکسپلورر واحد آپشن ہے ۔

اُردو ایڈیٹر لائٹ ڈاونلوڈ تو ہوجاتا ہے لیکن پھر چراغوں میں روشنی نہیں رہتی اور آن لائن آکر لکھنا اکثر مسئلہ کشمیر ثابت ہوتا ہے :)

السلام علیکم سیدہ بہن،

آپ ماشاء اللہ بہت محنت سے کام کر رہی ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔ نعیم اختر نے صوتی کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ نوٹ پیڈ یا ورڈ استعمال کرنے کے لیے صوتی کی‌‌ بورڈ کی ضرورت ہے جبکہ اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

سیدہ، مجھے آپ کی مشکلات کا صحیح طور پر ادراک نہیں ہو سکا۔ آپ کو اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں لکھنے میں کیا مشکل پیش آ رہی ہے؟ آپ نے حرف کے اوپر اور نیچے ہمزہ ڈالنے کا ذکر کیا ہے۔ کیا یہ وہی میپنگ نہیں ہے جو میں ایڈیٹر میں شامل کر چکا ہوں اور جسے آپ ٹیسٹ‌ بھی کر چکی ہیں؟ کیا آپ عربی ٹیکسٹ یہاں استعمال ہونے والے ڈیفالٹ ایشیا ٹائپ فونٹ میں تو نہیں پوسٹ کر رہیں؟ میں نے اپنی اردو پیڈ کی اپگریڈ والی پوسٹ‌ میں عرض کیا تھا کہ عربی ٹیکسٹ کو ٹاہوما، لطیف، شہرزادے یا غدیر فونٹ کے ساتھ پوسٹ‌ کریں اور بہتر ہے کہ اس کے لیے پوائنٹ‌ سائز بھی 36 رکھیں۔

میرے خیال میں آپ اردو ایڈیٹر لائٹ میں لکھنے کے لیے فونٹ منتخب کر سکتی ہیں جبکہ اس فورم کے پوسٹ پیج پر ایسا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔ یہاں آپ کو ٹیکسٹ‌ایریا میں عربی متن چسپاں کرکے اس پر مناسب فونٹ‌ اپلائی کرنا ہوگا۔

برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا مجھے آپ کی باتوں کی پوری طرح سمجھ آئی ہے؟ میرے خیال میں اوپر آپ کی فراہم کردہ لسٹ میں ادھورے صاد کے علاوہ باقی علامات پہلے سے ہی ویب پیڈ میں موجود ہیں۔ میں اسے جلد از جلد شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ آج کل میں فورم پر کم پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں پوسٹ پیج پر کچھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان مسائل کے حل کے ساتھ ہی ٹیبل پوسٹ کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی جائے گی۔ میری کوشش رہے گی کہ یہ کام ایک ہفتے کے اندر اندر کردوں۔

والسلام

ضرور مجھ سے کہیں نہ کہیں غلطی ہوئی ہے ٹائپ کرنے میں ، میں دوبارہ دیکھتی ہوں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(دوبارہ)
سکون :
جب کسی حرف پر کوئی حرکت موجود نہ ہو وہ حرف ساکن یعنی حالتِ سکون میں ہوتا ہے ۔ جزم یا سکون کی علامت ( ْ / ’ ) ہے اور یہ علامت حرف کے اُوپر لگائی جاتی ہے ۔ مثال: ب’ / بْ

ٕ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(دوبارہ ، ل فونٹ)

(دوبارہ، غ ف)

(دوبارہ ، ش ف)

Top