عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی پہلے سے تو تیار نہیں ہے دراصل آپ کی عربی میں ذاتی دلچسپی کے سبب خیال تھا کہ جو کچھ لکھنا ممکن ہو وہ آپ کی جانب ایمیل کردیتی ، تاہم آپکی تجویز کے مد نظر یہ تجرباتی پوسٹ ہے اور یقینا سے بڑھ کر کٹھن بھی ، امید ہے کہ مہوش اور فرید صاحب (اور فیصل عظیم بھائی بھی) آپ کے قیاس کو عملی جامہ پہنائیں گے علاوہ ازیں کمپیوٹر کے حوالے سے میرے بچکانہ و لا یعنی سوالات وقتا فوقتا آپ کے صبر کو آزمائیں گے سو نبیل بھائی آپ تیار رہیں:)

۔ فوری طور پر جزم (سکون) ، سلیش ، اور جدول کا استعمال ہے ۔ ۔سکون کی علامت دائرے کی صورت میں ہو تو بہتر ہے۔
۔ مزید یہ کہ کیا ء ہمزہ کی علامت کو (ا) الف کے اوپر اور (یا) نیچے لگانا ممکن ہو سکتا ہے اس طرح کہ (ا) کے اوپر اور (یا) نیچے (ء )کی علامت کسی بھی حرکت یا سکون کی علامت کے ساتھ دکھائی جاسکے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
سیدہ نے کہا:
نبیل بھائی پہلے سے تو تیار نہیں ہے دراصل آپ کی عربی میں ذاتی دلچسپی کے سبب خیال تھا کہ جو کچھ لکھنا ممکن ہو وہ آپ کی جانب ایمیل کردیتی ، تاہم آپکی تجویز کے مد نظر یہ تجرباتی پوسٹ ہے اور یقینا سے بڑھ کر کٹھن بھی ، امید ہے کہ مہوش اور فرید صاحب (اور فیصل عظیم بھائی بھی) آپ کے قیاس کو عملی جامہ پہنائیں گے علاوہ ازیں کمپیوٹر کے حوالے سے میرے بچکانہ و لا یعنی سوالات وقتا فوقتا آپ کے صبر کو آزمائیں گے سو نبیل بھائی آپ تیار رہیں:)

۔ فوری طور پر جزم (سکون) ، سلیش ، اور جدول کا استعمال ہے ۔ ۔سکون کی علامت دائرے کی صورت میں ہو تو بہتر ہے۔
۔ مزید یہ کہ کیا ء ہمزہ کی علامت کو (ا) الف کے اوپر اور (یا) نیچے لگانا ممکن ہو سکتا ہے اس طرح کہ (ا) کے اوپر اور (یا) نیچے (ء )کی علامت کسی بھی حرکت یا سکون کی علامت کے ساتھ دکھائی جاسکے؟

ماشاء اللہ سیدہ سسٹر۔ اللہ آپ کی نیک توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ امین۔

جزم (سکون) کا دائرے کی صورت میں ہونا اُس فونٹ پر منحصر ہے جو آپ استعمال کریں گی۔ مثلاً لطیف فونٹ میں آپ کو یہ دائرے کی صورت میں ملے گا۔ (کیا آپ کو لطیف فونٹ انسٹال کرنے میں کوئی کامیابی ہوئی؟)

"ا" کے نیچے یا اوپر "ہمزہ" بذاتِ خود نئے حروفِ تہجی ہیں۔ آپ کو یہ حروف عربی کے کیبورڈ میں مل جائیں گے۔ (امید ہے کہ آپ کو ونڈوز میں عربی کیبورڈ انسٹال کرنا آتا ہو گا)۔ اگر نہیں تو ہم سے پوچھ لیجئے گا۔

دوسری صورت میں، آپ یونی پیڈ کا استعمال کر سکتی ہیں، جہاں یہ حروف موجود ہیں۔ یہ حروف بھی آپ کو لطیف یا غدیر فونٹ میں مل جائیں گے (یا پھر شہرزادے فونٹ میں بھی، مگر بقیہ اردو فونٹز خصوصاً نفیس فیملی میں آپ کو یہ حروف نہیں ملیں گے)۔

آپ کی بقیہ مشکلات کا حل نبیل بھائی کے پاس ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل عظیم بھائی
آپ نے جو معلومات یہاں دی تھیں اُنھیں اپ ڈیٹ کر دیں تو حوالے کی کمی پوری ہو جائے گی بلکہ آپ سے گذارش ہے کہ مزید معلومات بھی پوسٹ کرتے رہیں۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
[bcolor=#FFBFFF:cbaa3af42d]ٹاہوما فونٹ[/bcolor:cbaa3af42d]

أ إ اْ بٔ بٕ

[bcolor=#FFBFFF:cbaa3af42d]لطیف فونٹ[/bcolor:cbaa3af42d]

أ إ اْ بٔ بٕ

[bcolor=#FFBFFF:cbaa3af42d]شہرزادے فونٹ[/bcolor:cbaa3af42d]

أ إ اْ بٔ بٕ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مشق:

اَلشَّمس ۔ اَلقَمر ۔ الفطر ۔ النجم

مندرجہ بالا کلمات میں ہر کلمہ میں ال کے بعد آنے والا حرف یا شمسی ہے یا قمری ۔ ان تمام کلمات کا تلفظ ادا کرنے پر حروفِ شمسی و قمری کے مابین جو فرق ہے وہ واضح ہو جاتا ہے ۔
سوال:
کیا آپ وہ فرق بتا سکتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ بہن، ایک بات تو طے ہے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ سے کام نہیں چلے گا۔ میں نے اوپر والی پوسٹ میں محض ونڈوز کے Character Map سے کاپی کر کے ادھر پوسٹ کر دیا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی اردو ویب پیڈ میں عربی کی سپورٹ کے لیے ممکنہ حد تک ساری کی میپنگ شامل کردوں۔ آجکل میں ویب پیڈ میں سے متعلقہ فرمائشیں اکٹھی کر رہا ہوں۔

ایک مرتبہ پھر جزاک اللہ۔ آپ اپنی کاوش جاری رکھیں۔ جو کچھ ہم سے ہوسکے گا ہم بھی کریں گے۔ اگر ہفتے کا ایک سبق بھی پوسٹ ہوتا رہے تو انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں بہت قیمت مواد اکٹھا ہوجائے گا۔

اوپر آپ کے سوال کے جواب میں: ان لفاظ میں ال کے بعد آنے والا حرف شمسی ہے اور اس پر تشدید پڑھی جاتی ہے جبکہ ل ساکت ہو جاتا ہے۔ ٹھیک کہا ہے میں نے؟
 
برادران و اخوات محترمین

میں یہاں امارات میں عرصہ پانچ برس سے ہوں اور دعویٰ تو نہیں کر سکتا مگر جہاں تک ہو سکے گا عربی زبان کے فہم کو سہل کرنے کے لئے اپنی حد تک مدد کرتا رہوں گا۔ اب جب بات ہوتی ہے حوالوں کی تو جب آپ عربی میں بات کرتے ہیں تو کوئی بھی بات کسی نہ کسی لہجہ یا انداز بیاں میں ہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں پہلے اپنی دو پوسٹس میں میں نے کچھ ایسی باتیں بیان کرنے کی کوشش کی تھی جو میری ناقص فہم کے مطابق عام افراد کو ایک عمومی اندازہ قائم کرنے میں مددگار ہوتیں ۔ مگر پھر جب تھریڈ کا رخ دیکھا تو پیچھے ہٹ گیا جسکی ایک ہی وجہ تھی ۔
دیکھئے جب بات مدرسہ یا کلاس روم کی ہوتی ہے تو وہاں تعلیم کے لئے ایک منہج کی ضرورت ہوتی ہے ایک سلیبس اور ایک انداز بیاں جس سے کہ تلامذہ کو بات کی صحیح سمجھ آسکے ان سب کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح جب ہم کسی ایسے قاعدہ پر کسی زبان کو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں جہاں وہ جب چاہے آسکے جب چاہے جا سکے ۔ جب چاہے جیسے چاہے بات کو دیکھ سمجھ سکے اور اگر نہ چاہے تو اسے رد بھی کر سکے تو وہاں اس ماحول کی ضرورت کے لحاظ سے انداز بیاں بھی مختلف ہوگا ۔ وہاں ضرورت ہوگی تلامذہ کو ایسے طریقے سے پڑھانے یا سکھانے کی کہ وہ خود کو اس کا حصہ تصور کریں نہ صرف یہ بلکہ اس میں حصہ لے کر اپنی اور دوسروں کی صلاحیت کو بڑھا سکیں۔ اسی نقطہ نظر سے میں نے اپنے پچھلے مضامین لکھے تھے تو جہاں تک بات ہے اعراب کی تو نیچے دیا ہوا کلمہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ہم اس معاملے میں منزل سے بہت دور نہیں ہیں البتہ فی الحال اس درجے پر جب ہم اپنی صلاحیتیں اکٹھی کر رہے ہیں کہ کس طرح افراد کو مناسب طریقے سے عربی زبان نہ صرف سکھائی جائے بلکہ ایسا ہو کہ سیکھنے والےاس طرف آنا اپنے وقت کا بہترین استعمال سمجھیں ۔ ۔ ۔

مثال
اِنَََّناَ فیِ بَحرِھُم مِنّ مُغرَقُُ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فیصل۔ میں اب تک اردو ویب پر مختلف پراجیکٹس میں ارتقاء پر انحصار کرتا آیا ہوں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی چیز میں لوگوں کی دلچسپی بڑھتی ہے اور اس میں سٹرکچر نظر آنے لگتا ہے۔ ایک مثال محفل فورم ہی کی ہے۔ موضوعات بڑھنے کے ساتھ ساتھ فورم اور سب فورم شامل کیے جاتے رہے اور مختلف فیچرز کا اضافہ بھی ہوا ہے لیکن یہ سب کچھ وقت کے ساتھ ساتھ ہوا ہے۔ مجھے یہاں عربی سیکھنے سے مواد اکٹھا کرنے کا کام انٹرنیٹ پر کئی اوپن سورس ڈاکومنٹیشن پراجیکٹس جیسا لگ رہا ہے۔ ان تمام کاوشوں میں کام کچھ لوگ ہی شروع کرتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی momentum بنتا ہے۔ ہم نے اردو کتابوں کو ٹائپ کرکے آن لائن لائبریری بنانے کے کام کا آغاز کیا ہے۔ یہ اگرچہ بالکل اوائل میں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آتی رہے گی۔

جہاں تک ایک باقاعدہ نصاب کی آؤٹ لائن بنانے کا تعلق ہے، یہ بھی ایک اہم کام ہے۔ اس سے اس کام میں ان پٹ فراہم کرنے والوں کو رہنمائی ملے گی اور کام بھی بانٹا جا سکے گا۔

میرے پاس عربی کا معلم کے چاروں حصے اور Arabic by Radio کے تمام ریڈر موجود ہیں۔ میں وقتاً فوقتاً ان میں سے اسباق ٹائپ کرتا رہوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(ٹیسٹ)


اُرْ دُ وْ
أُ رْ دُوْ أدَبْ
اردو
اُ رْ دُ وْ
اُ رْ دُ وْ
اُ رْ دُ وْ
اُ رْ دُ وْ
اُ رْ دُ وْ
اردو ادب / ءُردو ءَدب
اَحْمَدْ / ءَحْمَدْ
رٓ ۔ فء ، فئ ۔ ف ۔ اُ رْ دُ وْ أُ رْ دُ وْ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(ٹیسٹ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رَبِّ الْعٰآلَمِیْن

لِیَفْعَلْ ۔ لِیَفْعَلْ
لِ یَفْعَ لْ

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عربی میں اسم کی ایک پہچان یہ ہے کہ ال اس کی ابتدا میں آتا ہے اور خود اسم جس حرف سے شروع ہو وہ حرف یا تو شمسی ہوگا یا قمری، پس ال جب کسی اسم کی ابتدا میں آئے اور اس اسم کی ابتدا حرف شمسی سے ہو تو لام (ل) کا تلفظ ادا نہیں ہوتا اور حرف شمسی مشدد (تشدید کے ساتھ ) ہوجاتا ہے ۔ مثال:

ألْشَمْس ، ألْزَھْرَاء ، أَلنَجْم

اور اگر ابتدائی حرف قمری ہو تو تلفظ کی ادائیگی میں ل ساکن ہوجاتا ہے اور حرف قمری مشدد نہیں ہوتا۔ مثال:

أَ لْقَمر ۔ أَلْعِلم


نبیل بھائی ، آپکا جواب درست ہے ، لام (ل) حرفِ شمسی کے ساتھ ہو یا حرفِ قمری ، دونوں صورتوں میں ساکن ہوتا ہے تاہم اول الذکر میں ل کا تلفظ ادا نہیں ہوتا حرفِ شمسی کے الف (ا) کے ساتھ مشدد ہونے کی وجہ سے ، جبکہ موخرالذکر میں ل کا تلفظ حالت ِ سکون میں ادا کیا جاتا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الف (ا) :
۔ نہ تو حروف شمسی میں شامل ہے اور نہ ہی حروف قمری میں ۔
۔ کبھی بھی کسی بھی کلمے کے شروع میں نہیں آتا یعنی کسی بھی کلمے کی ابتدا الف سے نہیں ہوتی بلکہ صرف کلمے کے درمیان یا پھر آخر میں ہی آتا ہے ۔
۔ کچھ عربی الفاظ ایسے ہیں کہ جن کے آخر میں الف کو " ی " کی صورت میں لکھا جاتا ہے، مثال:
موسی ، لیلی ، یحیی
ّّّ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اُردو اور فارسی حروف تہجی کے لحاظ سے دیکھیں تو کچھ حروف عربی میں موجود نہیں ہیں یعنی
پ ۔ چ ۔ ژ ۔ گ ۔ ڈ ۔ ڑ ۔ ٹ
پس جب بھی کوئی غیر عربی کلمہ جس میں یہ حروف موجود ہوں جب عربی میں استعمال ہوتا ہے تو یہ حروف عربی میں مماثلت رکھنے والے حروف سے تبدیل ہوجاتے ہیں لہٰذا ہم دیکھتے ہیں کہ
چین = صین
گوہر = جوھر
پاکستان = الباکستان
میں چ ، گ ، پ بالترتیب ص ، ج اور ب سے بدل جاتے ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عربی لہجے کے حوالے سے یہاں پر فیصل عظیم بھائی نے مفید معلومات درج کی تھیں کہ مختلف علاقوں میں عربی لہجہ کس طرح مختلف ہو جاتا ہے۔

فیصل عظیم بھائی ، اگر ممکن ہو تو آپ ان معلومات کو اپ ڈیٹ کر دیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل بھائی ، ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ کی رائے میرے لئے بہت اہم ہے ۔ اس مرحلے پر (فورم میں) میری عربی میں دلچسپی دراصل مہوش اور نبیل بھائی کی عربی میں دلچسپی سے مربوط ہے Directly proportional / براہِ راست تناسب میں۔ اور آپ کی اہلِ عرب کے درمیان موجودگی سے بہت مدد اور کئی سوالات کے جوابات کا حصول ممکن ہوجائے گا اور مجھے اپنی کسی بھی غلطی کی نشاندہی و سراغ بھی ملتا رہے گا ۔ آپ کی دی ہوئی معلومات کے لئے میں پہلے ہی آپ کی شکر گذار ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوش ،
انسٹالیشن کے معاملے میں تو ہنُوز دلّی دُور است ، لگتا ہے کہ نبیل بھائی سے ہی درخواست کرنا پڑےگی انسٹالر کے لئے :)
کچھ مسائل تو انھوں نے پہلے ہی حل کر دیئے ہیں ۔ اگر نبیل بھائی کے ساتھ ساتھ فیصل بھائی کی رہنمائی بھی حاصل رہی تو انتہائی درجے تک بھی رسائی ممکن ہوجائے گی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ، کچھ سوالات و تجاویز ہیں (جن کا اظہار اس مرحلے پر قبل ازقت معلوم ہوتا ہے)، آپ کی اوپن سورس ڈاکومینٹیشن کی بات سمجھ میں آرہی ہے اگر آپ میری کند ذہنی کے پیشِ نظر کچھ مزید وضاحت کردیں تو شاید میں اپنے خیالات کو مربوط کر سکوں ۔
 
Top