کاشفی
محفلین
عراق کے وزیرخارجہ کا ڈرونز کیلیے امریکا کو گرین سگنل

بغداد…عراق کے وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے کہا ہے کہ القاعدہ سے جنگ کے لیے امریکی ڈرونز کا اڈہ عراق میں قائم کیا جاسکتا ہیامریکی فوج کے عراق سے انخلا کے تقریباً بیس ماہ بعد گفتگو کرتے ہوئے عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق کو نگرانی اور انٹیلی جنس مقاصد کیلیے امریکی مدد کی ضرورت ہے۔ عراق میں حملوں کی شدت بڑھنے کے بعد ہوشیار زیباری کا کہنا تھا کہ ان واقعات کو روکنے کیلیے امریکا کے کچھ انسداد دہشت گردی کے افسران تعینات کیے جاسکتے ہیں۔