عراق کی جنگ کا خاتمہ (نقلی نیویارک ٹائمز)

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ ساجد اقبال کا روزنامہ سفید جھوٹ نکالنے کا آئیڈیا کچھ اور لوگوں کو اتنا پسند آ گیا کہ انہوں نے نیویارک ٹائمز کا ایک نقلی (سپیشل) ایڈیشن شائع جو خوش کن، لیکن خیالی خبروں سے بھرا ہوا تھا۔ یہ نقل اس قدر اچھی کی گئی تھی کہ اس پر بالکل اصل کا گمان ہوتا تھا۔ اس پر مستزاد یہ کہ اس نقلی اخبار کی 1.2 ملین کاپیاں چھاپ کر تقسیم کی گئیں۔ نیویارک ٹائمز کا یہ نقلی ایڈیشن مرتب کرنے والا ایک بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کا گروپ ہے جو کہ خود کو دی یس مین (The Yes Men) کہتا ہے۔ اس اخبار میں عراق کی جنگ کے خاتمے اور وہاں سے امریکی افواج کی واپسی، حکومت کے سماجی بہبود کے اقدامات اور بش کے خلاف قانونی کاروائی جیسی خبریں موجود ہیں۔ البتہ اس پر تاریخ 4 جولائی 2009 کی دی گئی ہے۔ :)
اس نقلی سپیشل ایڈیشن پر اصلی نیویارک ٹائمز کا تبصرہ یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے نقلی سپیشل ایڈیشن کی پی ڈی ایف اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! بہت اعلٰی۔ کراچی کی شہری حکومت کو اسی طرز پر فارن پالیسی میگزین کا ایک اسپیشل ایڈیشن نکال دینا چاہئے۔ :)
 
Top