تعارف عثمان علی قریشی ایک عام شخص کا آپ سب کو سلام

اسلام و علیکم!

میرا نام عثمان علی قریشی ہے اور میں گوجرانوالا کا رہنے والا ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے میں ایک چھوٹا سا ویب سائیٹ ڈیزائینر اور ڈویلپر ہوں اور پچھلے 4 سے 5 سالوں سے فری لانسنگ کر رہا ہوں۔ حال ہی میں میں نے اپنا بلاگ شروع کیا ہے اردو سنٹرل کے نام سے اور آج میں اردو کے حوالے سے فورمز اور ویب سائیٹس پر ریسرچ کرتے کرتے یہاں اردو محفل پر آپہنچا اور بہت خوشی ہوئی دیکھ کر کہ اروو کے فروغ کے لئے کافی ویب سائیٹس اور فورم موجود ہیں۔ ہم نے بھی جب اپنا بلاگ شروع کرنے کا سوچا تو یہی خیال تھا ک اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے اور کیوں نا ایک مکمل اردو بلاگ بنایا جائے اور پھر ہم نے کچھ مہینوں کی مہنت کے بعد اپنا بلاگ متعارف کروادیا۔

میرے بلاگ کا لنک ہے: http://www.urducentral.pk

فری لانس ویب سائیٹ ڈویلپر ہونے کے ناتے میں آپ سب دوستوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ فری لانسنگ کے حوالے سے اگر آپ لوگوں کو کوئی بھی سوال پوچھنا ہو تو میں حاضر ہوں۔

شکریہ!
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
محفل میں اپ کو خوش آمدید ہے جناب عثمان علی قریشی صاحب امید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے بھی کچھ ایسی ہی توقع آپ سے ہے ۔۔۔ آئی ٹی کے حوالے سے آپ کے جوابات آپ کے علم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔۔۔ باقی آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔!!!
 
تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عثمان علی قریشی صاحب اردو محفل پر خوش آمدید۔
ویب ڈویلپنگ کے حوالے سے آپ کو ستاتے رہیں گے۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
اسلام و علیکم!

میرا نام عثمان علی قریشی ہے اور میں گوجرانوالا کا رہنے والا ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے میں ایک چھوٹا سا ویب سائیٹ ڈیزائینر اور ڈویلپر ہوں اور پچھلے 4 سے 5 سالوں سے فری لانسنگ کر رہا ہوں۔ حال ہی میں میں نے اپنا بلاگ شروع کیا ہے اردو سنٹرل کے نام سے اور آج میں اردو کے حوالے سے فورمز اور ویب سائیٹس پر ریسرچ کرتے کرتے یہاں اردو محفل پر آپہنچا اور بہت خوشی ہوئی دیکھ کر کہ اروو کے فروغ کے لئے کافی ویب سائیٹس اور فورم موجود ہیں۔ ہم نے بھی جب اپنا بلاگ شروع کرنے کا سوچا تو یہی خیال تھا ک اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے اور کیوں نا ایک مکمل اردو بلاگ بنایا جائے اور پھر ہم نے کچھ مہینوں کی مہنت کے بعد اپنا بلاگ متعارف کروادیا۔

فری لانس ویب سائیٹ ڈویلپر ہونے کے ناتے میں آپ سب دوستوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ فری لانسنگ کے حوالے سے اگر آپ لوگوں کو کوئی بھی سوال پوچھنا ہو تو میں حاضر ہوں۔

شکریہ!
وعلیکم سلام! خوش آمدید۔بہت اچھا لگا آپ کا تعارف۔فری لانسنگ کا سن کر اور بھی خوشی ہوئی ۔مجھے آج تک اس کی سمجھ نہیں آئی تھی freelancer اور freelancing کیا یہ ایک ہی ہے؟ اور ان پر کام کیسے کرتے ہیں ؟
 
ہادیہ فری لانسنگ یہ ہوتی ہے کہ آپ جو بھی کام کررہے ہیں اس کام کے حوالےسے کسی کمپنی یا نوکری سے منسلک نہیں بس ویسے ہی کام کر رہے ہیں، یہ ایک جنرل حوالہ ہے اس کا۔ میں بھی فری لانسر ہوں اور صرف آن لائن کام کر رہا ہوں لوکل کام نہیں کررہا کیونکہ ویب سائیٹ کے حوالے سے لوکل اتنی محنت کرنے کے بعد وہ معاوضہ نہیں ملتا جو انٹرنیشنل کسٹمرز سے مل جاتا ہے۔ آپ میں سے کسی کو بھی اگر صحیح طرح سے گھر بیٹھے پیسے کمانے کے بارے میں جاننا ہے تو میں مکمل طور پر ٹریننگ دے سکتا ہوں بہت ہی کم فیس پر۔ بلکہ یہاں تک کے میرے پاس پراجیکٹس بھی ہوتے ہیں اگر کوئی کام کرنا چاہے تو۔ میرے بارے میں پروفیسنلی آپ گوگل پر سرچ کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں اور الحمداللہ پہلے صفحے پر تقریباََِ سب لنکس میرے ہی ملیں گے آپ کو۔
 
صدقے تھیواں اپنے ڈھول دے :bighug:
بسمّ اللہ بسمّ اللہ جی آیاں نوں
خوشی ہوئی کہ آپ بھی گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
 
آوازِ دوست

محفلین
عثمان علی قریشی صاحب آپ کو اُردومحفل پر بہت بہت خوش آمدید۔ آپ نے عام آدمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ جب کسی کو پتا چل جائے کہ وہ خوبصورت ہے تو پھر وہ خوبصورت نہیں رہتا سو اِس اُصول کے تحت آپ خاص آدمی ہو گئے ہیں۔ فری لانسنگ کو ہم ایک مدت تک ایسا کام سمجھتےرہے جو آپ والنٹئرلی کرتے ہیں بعد میں پتا چلا کہ یہ تو اپنی موبائل کمپنیوں کے فری پیکجزجیسا ہی فری ہے :)
 
Top