عبد الغفور پاریکھ ۔ ایک تعارف

الف عین

لائبریرین
عبد الغفور پاریکھ صاحب کے بارے میں عرصے سے لھنے کی سوچ رہا تھا۔ اب آج موقعہ ملا ہے کہ ان کا تعارف کراؤں۔ یہ لغات القرآن اور حج کا ساتھی جیسی مشہور کتابوں کے مصنف محترم عبد الکریم پارکھ کے صاحبزادے ہیں۔ بقول خود ان کے مادری زبان بھی کچھی ہے، گجراتی کا ایک رو یا بولی۔ میمن ہیں اور اپنے آپ کو ’بنیا‘ کہتے ہیں کہ تجارت سے تعلق ہے ان کے خاندان کا۔ عبدالغفور پاریکھ صاحب اپنے والد کے پچیس سال سے زائد ’سکریٹری‘ رہے اور قرآن پر گور و فکر کرنے کا جو مادّہ اپنے والد سے ملا، اس میں ان کی انگریزی تعلیم (ایم کام۔ بزنس اڈمنسٹریشن) اور پھر کمپیوٹر کے علم نے مزید نئی جہتیں پیدا کیں۔ انھوں نے اپنے دوست عبد الرحیم عبدالعزیز کے ساتھ تحقیق کر کے معلوم کیا کہ قرآن کے 80 فی صد سے زائد الفاظ ایک مختصر سی کتاب میں آ سکتے ہیں۔ چنانچہ لغات القرآن پر اس کاب کا اضافہ ہوا۔ پھر ان دونوں دوستوں نے ان کتابوں کی مدد سے ناگپور میں ’قرآنی عربی کلاسیس‘ کی شروعات کی۔ یہ محض عربی نہیں ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ہم محض قرآن کی زبان سکھاتے ہیں۔ دو سو گھنٹں کا ایک کورس ڈیزائن کیا ہے۔ ان کے دوست عبدالرحیم عبدالعزیز اس کورس کو انٹر نییٹ پر لے گئے ہیں:
http://understandquran.com
اب ان کورسیس کی شاخیں پورے ملک میں پھیلتی جا رہی ہیں۔ حیدرآباد میں بھی ہے اور تقریباً پورے مہاراشٹر صوبے میں۔ وہ خود اردو اگرزیزی ہندی مخلوط زبان بولتے ہیں اور اسی زبان میں ان کے ابتدائی کورسیس کو صوتی ریکارڈ کر کے اب لکھ دیا گیا ہے اور اس کو بھی چھپوانے کے لئے پریس میں ھیج رہے ہیں اور عبدالغفور نے وعدہ کیا ہے کہ یہ ساری فائلیں ھی مجھے بھیجیں گے سی ڈی میں (پچھلے ہفتے ہی دینے والے تھے لیکن پرسوں تک تو نہین بھج سکے)۔ اس کے علاوہ اب یہ کلاسیں تو فارغ التحصیل طلباء ہی لیتے ہیں۔ خواتین میں ان کی بہن اور بھابھی پڑھاتی ہیں۔ عبد الغفور صاحب خود ان فارغ حضرات کے لئے اڈوانس مکتصر کورسیس چلاتے رہتے ہیں۔ اخلاقءار اوت اسلام، اسلام اور سائنس وغیرہ پر۔ یہ درس بھی چھپنے کے لئے تیار ہیں اور یہ بھی ہمیں مل سکتے ہیں۔ عبدالغفور صاحب نے مجھے یہ بھی اجازت دی ہے کہ میں ان لکچرس کی زبان تحریری کر دوں یعنی انگریزی کی جگہ اردو مکمل اردو کر دوں۔
عبدالغفور پاریکھ صاحب نے انگریزی میں ترجمہ اور تفسیر بھی لکھی ہے یہ ان کی ویب سائٹ پر بھی پڑھی جا سکتی ہے:
http://explore-truth.com
http://explore-quran.com
 
یہ تو بہت عمدہ کام ہو جائے گا مگر سی ڈیز کو اپ لوڈ کرنے کے لیے تو کافی جگہ چاہیے ہوگی۔
 
Top