نیرنگ خیال

لائبریرین
عام اور خاص کی تخصیص بہت مشکل ہے. نظریات اور ترجیحات کا فرق بیچ میں حائل ہو جاتا ہے. جو عام نظر آتا ہے وہ حقیقت میں بہت خاص ہوتا ہے. اور جو چیز بظاہر ہمارے لیے خاص ہوتی ہے وہ دوسروں کے لیے عام سی ہو سکتی ہے. :)
اتنی مشکل باتیں کرنے کو یہ بیچارہ نمانڑا نیرنگ ہی ملا تھا۔۔۔ کوئی اآسان باتاں بھی کرو ہو۔۔۔۔ :oops:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جامن کے اونچےاونچے درختوں سے ٹینس اور کرکٹ کی گیند مار مار کر جامن تو ہم نے بھی بچپن میں بہت گرائے اور کھائے۔ گیند پاس نہ ہو تو اپنی چپل اچھال اچھال کر جامنوں کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔ :D
اس چھوٹی سی ویڈیو میں یہ بڑا سا آم انسپکٹر آپ ہی ہیں یا کوئی اور؟ لگ تو آپ ہی رہے ہیں لیکن چھوٹا بھائی بھی ہوسکتا ہے۔:)
بہاولپور میڈیکل کالونی میں ماموں کے پاس جو مکان تھا، اس کے بالکل ساتھ ایک بڑا ساگراؤنڈ تھا، اور کے ایک طرف کھجور کا درخت لگا ہوا تھا۔ ہم پتھر مار مار کر اس کھجور کے درخت سے کھجوریں توڑتے تھے۔ ایک دن ہم گئے تو ایک آدمی اس درخت پر چڑھا ہوا تھا، اور کھجوریں توڑ رہا تھا۔ ہم چار پانچ کزنز تھے۔ ہم نے اس کو کہاکہ کھجوریں نیچے بھی پھینکو۔ اس نے کہا۔ نہیں۔ تم لوگ جاؤ۔ ہم نے نیچے سے پتھر اٹھا کر کھجوریں کو مارنے شروع کر دیے۔ وہ چلانے لگا کہ مجھے لگ جائے گا۔ ہم نے کہا بھئی! ہم یہاں کھجوریں کھانے آئے ہیں۔ ایسے تو نہیں لوٹنے والے۔ اس نے اپنی جھولی پوری نیچے الٹ دی۔ ہم وہ ساری کھجوریں اٹھا کر گھر لے آئے۔ بعد میں وہ شخص ماموں کے پاس شکایت لیکر آیا کہ آپ کے بچے بہت بدتمیز ہیں۔ ماموں کو پورا قصہ سنایا، تو وہ بہت ہنسے۔ اور کہتے اچھا کیا اس کے ساتھ۔۔۔۔۔ یہ بھی تو مفت ہی کھجوریں توڑ رہا تھا۔ کچھ تمہیں دے دیں تو کون سا احسان کیا۔ ہوہوہوہوہوہوہو
 
Top