عالم دین عبد ال؛کریم پاریکھ صاحب کی صحت کے لئے دعا کریں

الف عین

لائبریرین
ہندوستان کے مشہور عالم دین اور لغات القرآن کے مصنف پدم وبھوشن عبد الکریم پاریکھ صاحب کی حالت نازک ہے۔ ان کے گردوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے اور دل کی دھڑکنیں بھی معمول کے مطابق نہیں ہیں۔ ان کی صحت کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ لغات کے ذریعے عربی اور قرآن سکھانے کا ان کا طریقہ ہندوستان میں بہت مقبول ہر گیا ہے۔ ان کی لغات کا انگریزی، ہندی، بنگالی اور گجراتی ترجمہ بھی ان کے شاگردوں کی ویب سائٹ پر ہے۔httnp://undersatandquran.com
 
دعا

اللہ سے دعا ہے کہ وہ عبد الکریم پاریکھ صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کے حال پر بہت رحم فرمائے۔
 
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انکے اسلام کی خدمت کے جذبے سے کیئے ہوئے کام کو قبول فرمائے اور انہیں اس تکلیف کے ہر لمحے کے بدلے دائمی راحت کے لمحات عطا فرمائے ۔ اللہ عزوجل انکی تکلیف میں آسانی فرمائے اور انکی غلطیوں پر انکی پکڑ کرنے کی بجائے رحم فرمائے اور انہیں معاف فرمائے۔ اللہ تعالی انہیں دنیا و آخرت میں اپنے مقبول بندوں میں شامل فر مائے اور ہر وہ خوشی دنیا و آخرت کی ان کو نصیب فرمائے جس کی کوئی بھی مومن و مقبول مسلمان خواہش کر سکتا ہے یا کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔آمین
 

فرید احمد

محفلین
اللہ ان کی جلد صحت یاب کرے، یقینا قرآن کی تعلیم و ترویج کے بارے میں ان کی خدمات بے مثال ہے، میں نے ان کی لغات القرآن،کا گجراتی ترجمہ ریویو کیا تھا، بہت اچھی لغت ہے، ان ک دیگر کتابوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔
اللہ ان کی صحت کاملہ، عاجلہ، دائمہ عطا کرے اور ان کے وجود پر فیض کو تا دیر ہم پر سایہ فگن رکھے، آمین
 

الف عین

لائبریرین
یہ پوسٹ ڈیلیٹ تو نہیں کر رہا ہوں لیکن یہ اطلاع ہے کہ وہ خبر غلط تھی جو میں نے نیچے دی تھی۔ حالت ویسے ابھی بھی نازک ہے۔ یہ بات آج صبح ناگپور پہنچ کر پتہ چلی۔
پرانی غلط خبر یہ تھی:
پاریکھ صاحب آج صبح داعی اجل کو لبیک کہ گئے۔ انٓ لللہ و ان الیہ راجعون۔ یہ خبر مجھے آج صبح ناگپور سے دورے پر روانہ ہونے کے بعد کامٹی شہر میں ملی۔ اب بھی مجھے خیال ہے کہ ممکن ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔ یہ پوسٹ وہاں سے پانچ سو کلو میٹر دور ریوا، مدھیہ پردیش سے پوسٹ کر رہا ہوں جہاں دورے پر آیا ہوں سرکاری کام سے۔ ناگ پور ک اخبار بھی یہاں نہیں ملیں گے جو خبر کی توثیق ہو سکے۔ فرید آپ کو پتہ ہے۔ تین دن سے موصوف جاں کنی میں تو مبتلا تھے ناگپور کے آونتی اسپتال میں۔
 

الف عین

لائبریرین
کل ہی پاریکھ صاحب کے صاحب زادے کے ایک دوست سے معلوم ہوا کہ سنیچر کی رات کو ان کی طبیعت کافی بہتر تھی (اور یہ بھی ان کی وفات کی افواہ اڑ چکی تھی جب کہ وہ تین دن تک کوما میں تھے)۔ اور آج اخبار سے معلوم ہوا کہ کل رات کو انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے۔ ان کے صاحب زادے نے سبھی خیر خواہوں اور دعا گذاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
Top