عالمی تپش کی ذمہ دار گیسیں

الف نظامی

لائبریرین
عالمی تپش کی ذمہ دار گیسیں:
کرہ ارض میں شامل ہونے والی مندرجہ ذیل چھے گیسوں کا عالمی تپش کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ، یہ گیسیں عموما انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہوتی ہیں۔
  • کاربن ڈائی آکسائیڈ
  • نائٹرس آکسائیڈ
  • میتھین
  • سلفر ہیگسا فلورائیڈ
  • ہائیڈرو فلورو کاربنز
  • پر فلورو کاربنز
 

نبیل

تکنیکی معاون
جریدہ شپیگل آن لائن میں ایک دلچسپ آرٹیکل Die hundert Verlierer des Klimawandels یعنی The hundred losers of the climate changeپبلش ہوا ہے۔ اس آرٹیکل کے مطابق ماحولیات کی تبدیلیوں کی تباہیوں کا شکار وہ غریب ممالک ہو رہے ہیں جن کا گلوبل انوائرنمنٹ کو نقصان پہنچانے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کی مثال گزشہ سالوں میں آنے والے سونامی اور زلزلہ کی آفات ہیں۔ دوسری جانب گلوبل وارمنگ کا اثر جرمنی میں قدرے مثبت ظاہر ہو رہا ہے کیونکہ اب ہیمبرگ میں سورج کی روشنی میں اضافہ ہو گیا ہے اور میونخ کا موسم بھی بہتر ہو گیا ہے۔ بالا کے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں جیسا کہ اس آرٹیکل میں موجود انٹرایکٹو گرافک سے بھی ظاہر ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ ذمہ دار امریکہ ہے کہ عالمی تپش کی ذمہ دار گیسیوں کے اخراج کا 40 فیصد وہی مہیا کرتا ہے۔
 
Top