مریم افتخار
محفلین
ظفری کو تیرہ ہزاری کا سنگ میل عبور ہونے پر مبارک باد اور محفلین کو مبارک باد کہ وہ ان کی بذلہ سنجی اور علمی وسعت سے فائدہ اٹھا پائے۔ کچھ چیزیں رہتی محفل تک قائم رہنی تھیں مگر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو beyond محفل چلی گئیں۔ امید ہے ظفری صاحب کی علمی و تحقیقی صحبت سے محظوظ ہونا ہمارے لیے مؤخر الذکر ثابت ہو۔ اگرچہ ہم خود تیرہ ہزاری کے contestant ٹھہرے، تاہم ان کے مراسلہ جات کے معیار اور محفل کو دی گئی ان کی دو دہائیوں کے ساتھ تقابل کرنے کا یارا نہیں۔ اللہ تعالی ان کے راستے کی مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں اورانہیں ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھیں! (آمین)