طیارے پر فائرنگ: امارات اور اتحاد ائیرلائنز کا پشاور میں فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

طیارے پر فائرنگ: امارات اور اتحاد ائیرلائنز کا پشاور میں فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ
25 جون 2014 (18:02)
news-1403701346-4603.JPG

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امارات اور اتحاد ائیرلائنز نے پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ اور سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشنز کی مکمل منسوخی یا دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ آئندہ چند روز میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیسیفک ائیر لائن اس سے قبل ہی فلائٹ آپریشن منسوخ کر چکی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/25-Jun-2014/116406
 
Top