طویل موسم ملال کا ہے

اساتذہ کرام جناب محمد یعقوب آسی صاحب، جناب الف عین صاحب، جناب محمد وارث صاحب، اور دیگر صاحبانِ علم اور محفلین کے سامنے ایک غزل اصلاح کی غرض سے پیش ہے۔ اپنی قیمتی آرا سے نواز کر شکریہ کا موقع دیں۔
خیال تیرے جمال کا ہے
یہ مرحلہ بھی کمال کا ہے
بیاں ہو کیسے جمال تیرا
کہ مسئلہ کچھ مثال کا ہے
کبھی تو آؤ کبھی تو پوچھو
کہ حال کیسا بے حال کا ہے
خوشی کے لمحے تھے مختصر سے
طویل موسم ملال کا ہے
جواب سارے میں دے تو ڈالوں
تجھے تامل سوال کا ہے​
 
کیا کہنے فاروق بھائی بہت اعلیٰ
مختصر بحر میں اچھی غزل ہے
واہ ۔۔
بے حال کو بحال کے کافی نزدیک لے آئیں ہیں آپ :)
یہ فنی باتیں تو اساتذہ ہی کریں گے ہم تو فلسفے میں آپ کے قائل ہیں ، عاشق کی بحالی فقط بے حال ہونے میں ہے :p
 
کیا کہنے فاروق بھائی بہت اعلیٰ
مختصر بحر میں اچھی غزل ہے
حوصلہ افزائی کے لئے بہت شکریہ
ہم تو فلسفے میں آپ کے قائل ہیں ،
بس افکار کو شعر میں ڈھالنے کی مشق جاری ہے۔ ویسے ہم پہ یہ مشق کافی بھاری ہے کہ درستی ہے کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
 
الف عین

لائبریرین
خیال تیرے جمال کا ہے
یہ مرحلہ بھی کمال کا ہے
درست

بیاں ہو کیسے جمال تیرا
کہ مسئلہ کچھ مثال کا ہے
مسئلہ یہ بھی ہے کہ جمال بیان نہیں کیا جاتا، جمال ’کا‘ بیان کیا جاتا ہے۔ جمال لفظ استعمال کرنے کی مجبوری تو نہیں نا!!

کبھی تو آؤ کبھی تو پوچھو
کہ حال کیسا بے حال کا ہے
’بے حال‘ کی ’بحالی‘ پر بات ہو چکی

خوشی کے لمحے تھے مختصر سے
طویل موسم ملال کا ہے
اچھا شعر ہے، لیکن بہتر ہو سکتا تھا جب خوشی کے ساتھ بھی محض لمحے نہیں، رت کا ذکر ہوتا
جیسے
خوشی کی رت مختصر تھی کیسی

جواب سارے میں دے تو ڈالوں
تجھے تامل سوال کا ہے
روانی کی کمی ہے۔
 
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب آپ کی نوازش کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی گراں قدر آرا سے نوازا بہت شکریہ
بے حال کی بحالی والی بات پر مزید تفصیل چاہنے کی جسارت کروں گا کہ مختصرا مجھے اس کی سمجھ نہ آ سکی۔
بے حال کا ے گرانا جائز نہیں یا پھر میرے شعر میں اس کا استعمال بھلا معلوم نہیں ہو رہا؟
امید ہے بندے کے اشکال کو دور فرمائیں گے شکریہ
 
loneliness4ever

محفلین
اساتذہ کرام جناب محمد یعقوب آسی صاحب، جناب الف عین صاحب، جناب محمد وارث صاحب، اور دیگر صاحبانِ علم اور محفلین کے سامنے ایک غزل اصلاح کی غرض سے پیش ہے۔ اپنی قیمتی آرا سے نواز کر شکریہ کا موقع دیں۔
خیال تیرے جمال کا ہے
یہ مرحلہ بھی کمال کا ہے
بیاں ہو کیسے جمال تیرا
کہ مسئلہ کچھ مثال کا ہے
کبھی تو آؤ کبھی تو پوچھو
کہ حال کیسا بے حال کا ہے
خوشی کے لمحے تھے مختصر سے
طویل موسم ملال کا ہے
جواب سارے میں دے تو ڈالوں
تجھے تامل سوال کا ہے​

یہ سچ ہے لہجہ کمال کا ہے
 
الف عین

لائبریرین
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب آپ کی نوازش کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی گراں قدر آرا سے نوازا بہت شکریہ
بے حال کی بحالی والی بات پر مزید تفصیل چاہنے کی جسارت کروں گا کہ مختصرا مجھے اس کی سمجھ نہ آ سکی۔
بے حال کا ے گرانا جائز نہیں یا پھر میرے شعر میں اس کا استعمال بھلا معلوم نہیں ہو رہا؟
امید ہے بندے کے اشکال کو دور فرمائیں گے شکریہ
جی ہاں، بے حال محض ’بحال‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ ’بے‘والے سارے الفاظ میں ’ے‘ گرانا جائز نہیں۔ بلکہ ’کے‘ کے علاوہ دوسرے الفاظ میں بھی ے گرانا صحیح نہیں۔
 
جی ہاں، بے حال محض ’بحال‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ ’بے‘والے سارے الفاظ میں ’ے‘ گرانا جائز نہیں۔ بلکہ ’کے‘ کے علاوہ دوسرے الفاظ میں بھی ے گرانا صحیح نہیں۔
استاد محترم اشکال کو دور فرمانے کے لئے بے حد شکریہ
 
فاروق بھائی یہ شعر سمجھ نہیں آرہا اگر کچھ رہنمائی کر دیں تو نوازش
شعر میں روانی کی کمی ہے الفاظ بھی کچھ بھاری ہیں۔ ابلاغ کا تو میرے خیال میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہی کہنے کی کوشش کی ہے کہ آپ مجھ سے کچھ پوچھتے ہی نہیں وگرنہ میں تو جواب دینے یا بات کرنے کے لئے حاضر ہوں۔
یا پھر یوں کہ تمھیں مجھ سے جو بھی گلہ ہے اسے بیان تو کرو مجھ سے کچھ سوال پوچھو تو سہی، تو میں ہر چیز کا جواب دے دوں گا۔
 
جی درست !
 
Top