طنز و مزاح

نظام الدین

محفلین
ایک آدمی نے لائیو ریڈیو اسٹیشن کال کی۔ ’’ہیلو جی! یہ ریڈیو اسٹیشن ہے؟‘‘
اناؤنسر: ’’جی ہاں!‘‘
آدمی: ’’میری آواز پورا شہر سن رہا ہے؟‘‘
اناؤنسر: جی ہاں! بالکل۔‘‘
آدمی: ’’یعنی میرے محلے کے تندور والے کے پاس جو ریڈیو ہے وہ بھی سن رہا ہوگا؟‘‘
اناؤنسر (خفگی سے): ’’جی ہاں!‘‘
آدمی: ’’ہیلو تندور والے، اگر میری آواز سن رہے ہو تو روٹی مت لانا، میں لے آیا ہوں۔‘‘
 

رباب واسطی

محفلین
میرے ہمدم اگر مجھ سے محبت ہے تو مجھ کو چاند تارے توڑ کر لانے کے وعدوں سے نہ بہلانا
میرے چارہ گر اگر مجھ سے محبت ہے تو کلو پستہ کلو چلغوزے لیتے آنا
 

رباب واسطی

محفلین
بیرون ممالک ہیلمیٹ کسی اندوہناک نقصان سے بچنے کو پہنا جاتا ہے
جبکہ پاکستان میں ہیلمیٹ صرف چالان سے بچنے کو پہنا جاتا ہے
 
Top