طنزیہ تحریر حذف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فخرنوید

محفلین
میں نے طنز و مزاح میں ایک عدد طنزیہ تحریر ارسال کی جسے محترم جناب وارث نے حذف کر دیا۔ اب جس کیٹیگری کی تھی وہاں ہی بھیجنی تھی نا۔
 
فخرنوید

محفلین
وہ تو سرکار میں جانتا ہوں لیکن یہ طنزیہ تحریر تھی اس لئے وہاں پوسٹ کی۔

اب سمجھا میرے لئے وہ سارا خانہ ہی اب بند ہے گستاخی معاف جناب اب وہاں نہیں حاضری دوں گا۔
 
میں‌نے صرف اپنا اندازہ بتایا تھا۔ ورنہ مجھے خود علم نہیں کہ آپ نے کیا لکھا تھا اور کس نے اس کے ساتھ کیا اور کیوں کیا۔
 
مغزل

محفلین
فخر آپ سے گزارش ہے کہ مراسلہ ’’ نفسِ مضمون ‘‘ سے مطابق لڑی میں پیش کیا کیجے ، اس حوالے سے آپ اردو محفل کے قوانین کا ایک بار پھر بغور مطالعہ کر لیجے ، عمل کی صورت میں آپ ایسے معاملے سے نہ گزریں گے ۔ پھر یہ کہ ایسے معاملے پر آپ ذپ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیے ، نہ کہ لڑی کھول کر بات کا بتنگڑ بنایا جاتا ہے ، منتظمین بھی آپ ہی کی طرح جیتے جاگتے آدمی ہیں آپ یا کسی بھی دوست کے ایسے عمل سے آپ یا ہمیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ امید ہے آپ میرے مراسلے کو اپنے حق میں سمجھیں گے اور ایسے سانحے سے محفوظ رہیں گے ۔ والسلام ۔ ایک دوست
 
حضور والا! مراسلہ درست لڑی میں ہی بھیجا تھا۔

جناب میں نے یہاں پہلے انہیں ذاتی پیغام ہی بھیجا ۔ لیکن کوئی جواب نہیں ملا تھا ۔ اس وجہ سے یہاں آیا۔

آپ کے اس مفید اور مفت مشورے کا شکریہ
 
مغزل

محفلین
شکریہ سر آنکھوں پر فخر صاحب۔ وار ث صاحب کے جواب کا انتظار کر لیتے تو اچھا تھا۔ویسے وہ بوجوہ علالت نہیں آپارہے ۔ شکریہ
 
فاتح

لائبریرین

ارے اتنا کچھ کیا آپ نے۔۔۔ بائک کو کک لگاتے اور گھنٹے بھر میں سیالکوٹ جا پہنچتے، یوں وارث صاحب سے بالمشافہ مل کر تفتیش کرتے قبلہ۔:)
 
فخرنوید

محفلین
شکریہ سر آنکھوں پر فخر صاحب۔ وار ث صاحب کے جواب کا انتظار کر لیتے تو اچھا تھا۔ویسے وہ بوجوہ علالت نہیں آپارہے ۔ شکریہ

جناب انہوں نے جواب دینا ہوتا تو دے دیتے۔ ورنہ اس دھاگے میں صرف ابن سعید کا شکریہ ادا کر کے غائب نا ہو جاتے۔

میراجناب کسی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں رہا ہے۔ اب چاہے اسے مقفل کر دیں ، چاہے اس حذف کر دیں
 
ایک تو آپ بے حد حساس طبع ہیں:) اور دوسرا معذرت کے ساتھ کافی بچپنا بھی ہے۔:)
بھائی میرے منتظمین یا ناظمین کی مجبوری ہوتی ہے کہ انھوں نے فورم کو اصول و ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے چلانا ہوتا ہے اور اس سلسلے میں انھیں ایسے اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں جو ہمیں بطور صارف بعض اوقات پسند نہیں بھی آتے۔ دھاگا یا مراسلہ حذف کرنا بھی انھی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ایک حصہ ہے۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ آپ ہی کے شروع کردہ ایک دھاگے میں کچھ مراسلے میں نے بھی لکھے تھے مگر شمشاد بھائی نے دھاگے کے ساتھ ساتھ انھیں بھی حذف کر دیا، اسی طرح میرا ایک مراسلہ فرخ (سخنور) صاحب نے حذف کیا حالانکہ فرخ صاحب میرے بے حد عزیز دوست بھی ہیں۔ تو کیا میں ان سے گلہ شکوہ کروں کہ بھئی خوب دوستی نبھائی:laughing: لیکن مجھے معلوم ہے کہ ان دونوں احباب نے اپنا فرض انصاف کے ساتھ بخوبی نبھایا تھا۔
اس قسم کے شکایتی دھاگے کھولنے سے سوائے رنجش پیدا ہونے کے قطعاً کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس قسم کی صورتحال میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ فورم کے اصولوں کو از سرِ نو پڑھا جائے اور غیر جانبداری سے خود یہ دیکھا جائے کہ انجانے میں کس اصول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اگر پھر بھی سمجھ نہ آئے تو متعلقہ ناظم سے نرمی سے دریافت کر لیا جائے کہ بھائی کیا خطا ہو گئی کہ ہمارے دھاگے کی گردن زدنی کر دی گئی۔:)
 
میں نے بھی انتہائی تمیز سے ہی ان سے دریافت فرمایا تھا۔۔۔۔۔ جناب کی غلطی ہو گئی اے
 
محمد وارث

لائبریرین
فخر صاحب آپ کی یادداشت بھی انتہائی کمزور ہے، حالانکہ چند دن پہلے ہی میں نے آپ کو بتایا تھا کہ 'لطائف' کہاں پوسٹ کیے جاتے ہیں، اس کے باوجود اگر آپ غلط زمرے میں پوسٹ کریں گے تو وہ تھریڈ حذف ہی ہوگا۔

اور آپ کے 'حکم' کے مطابق اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top