طلعت حسین کا پروگرام 'نیا پاکستان' بند کرنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
DD4CC8F4-43CF-4E25-BF62-F2AEBC1CE67C.jpeg

طلعت حسین کا پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز کی انتظامیہ نے اینکر طلعت حسین کا پروگرام نیا پاکستان بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں پروگرام سے منسلک تمام افراد کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق طلعت حسین اور ان کی نیا پاکستان پروگرام کی ٹیم کو فارغ کرنے کے نوٹس دئیے گئے ہیں اور نومبر کے اختتام کے ساتھ ہی نیا پاکستان پروگرام بھی ختم کر دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں میڈیا اور اس سے وابستہ ایسے صحافیوں و اینکرز کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے جو مقتدر طبقے اور تحریک انصاف کی حکومت کے ناقد سمجھے جاتے ہیں ۔

اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ نئی حکومت آنے کے بعد معاشی مجبوریوں اور حالات کی تنگی کا بہانہ بنا کر میڈیا اداروں نے سینکڑوں کارکنوں کو برطرف کیا ہے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
یاد رہے کہ پاکستان میں میڈیا اور اس سے وابستہ ایسے صحافیوں و اینکرز کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے جو مقتدر طبقے اور تحریک انصاف کی حکومت کے ناقد سمجھے جاتے ہیں ۔
اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ نئی حکومت آنے کے بعد معاشی مجبوریوں اور حالات کی تنگی کا بہانہ بنا کر میڈیا اداروں نے سینکڑوں کارکنوں کو برطرف کیا ہے ۔
قوم کو مبارک ہو۔ فوجیوں کی حکومت واپس آگئی ہے :)
 

فرقان احمد

محفلین
'نیا پاکستان' بن گیا؛ اب اس پروگرام کا کیا فائدہ رہ گیا تھا؟ بہتر ہو گا کہ سلیم صافی کا پروگرام بھی بند کروا دیا جائے تاکہ مرزا یار ڈھول سپاہیا کی معیت میں چہار سو پھرا کرے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین
اس قدر جلد بازی میں کبھی فیصلہ نہیں کیا کرتے؛ یہ نادانی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عسکری اذہان اس قابل نہیں کہ ملک کو درست سمت کی طرف جانے دیں۔ اس ملک میں ان کے پلانٹ کردہ سیاست دانوں نے سب عذاب مچائے۔ اس لیے اگر وہ اپنی غلطیوں کی تلافی کی نیت سے کچھ اچھا کرنا چاہ رہے ہیں تو یہ قوم پر احسان نہیں۔ اس ملک کو بے سمت بھی جرنیلوں نے ہی کیا تھا۔ اس لیے باجوہ ڈاکٹرائین کو تو رہنے ہی دیجیے۔ :) یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
اس لیے باجوہ ڈاکٹرائین کو تو رہنے ہی دیجیے۔
یقینا رہنے دیتا اگر باجوہ ڈکٹرائن موجودہ حالات کے عین مطابق نہ ہوتی
سوشل و ٹیلی میڈیا سے اخذ کردہ اس ڈکٹرائین کے چند چیدہ چیدہ نکات کچھ یوں ہیں:-
  1. ضرورت پڑی تو ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
  2. جہادی عناصر کسی صورت قابل قبول نہیں نا اب یہ متعلقہ رہے ہیں۔
  3. حکومت مناسب اقدامات کرتی تو ہم گرے لسٹ میں نا آتے۔
  4. اسحاق ڈار کے بارے میں کہا کہ He has been an Utter disaster for this country
  5. پارلیمنٹ کو پولیس ایکٹ 1861 اور اٹھارویں ترمیم کو واپس کرنا ہو گا تاکہ گورنس کو بہتر کیا جا سکے۔
  6. نیشنل ایکشن پلان پہ فوج نے عمل کیا ہے سویلین قیادت نے کچھ نہیں کیا ۔
  7. قومی مفاد کسی کے ذاتی مفاد سے زیادہ عزیز ہے اور سب کو اپنا اپنا کام اپنے دائرہ میں کرنا چاہئیے ۔
  8. سویلین قیادت اور جماعتوں کو اپنے کردار پہ نظر ڈالنی چاہئیے ہمیشہ ان لوگوں ( سیاست دانوں ) کی وجہ سے تیسری قوت کو دخل اندازی کا موقع ملا۔
  9. عدلیہ یا اس کے فیصلوں پہ تنقید کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اگر عدلیہ پہ ایسے ہی تنقید ہوتی رہی تو ملک انارکی کی طرف جائے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اپنی غلطیوں کا مداوا کر رہے ہوں گے؛ کرنے دیجیے۔ یہ ملک ان کا ہی تو ہے۔۔۔۔! ایک تجربہ اور سہی۔۔۔!
آپ بہت معصوم ہیں یا بن رہے ہیں :)
اس باری فوج وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہی ہے۔ پہلے اپنی سلیکٹڈ حکومت کے گھٹنے ٹیک کر ڈیل کروائی۔ اب اپنے سلیکٹڈ ججزکے ذریعہ چھترول کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
خادم رضوی اور مولانا فضل الرحمٰن کےخلاف غداری کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی
 

فرقان احمد

محفلین
آپ بہت معصوم ہیں یا بن رہے ہیں :)
اس باری فوج وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہی ہے۔ پہلے اپنی سلیکٹڈ حکومت کے گھٹنے ٹیک کر ڈیل کروائی۔ اب اپنے سلیکٹڈ ججزکے ذریعہ چھترول کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
خادم رضوی اور مولانا فضل الرحمٰن کےخلاف غداری کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی
فوجی وکٹ کے دونوں طرف کھیلیں یا ایمپائر ساتھ ملا کر کھیلیں، رہیں گے وہی نا جو کہ وہ ہیں۔ :) کم دماغی کا کوئی علاج میسر نہیں ہے۔ پاکستان انہیں تجربہ گاہ کے طور پر مل گیا ہے تو اب اس کا کیا علاج؟ ایک کہاوت ہے کہ بندر کے ہاتھ ادرک لگ گئی، پنساری بن بیٹھا! :) سو، اب ہمیں بھگتنا ہو گا۔ جب ان کے تجربات ختم ہوں گے تو پھر جو قیادت میسر ہو گی، وہی ملک کو واپس ٹریک پر لانے کی کوشش کرے گی۔ دیکھیے نا، چاہے نوے ہزار فوجی چھڑوانے ہوں یا کارگل سے سیف ایگزٹ لینا ہو تو پھر ۔۔۔! چلیے چھوڑیے، لڑی اس بحث کی متحمل نہ ہے۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
فی الحال امپائر ملے ہوئے ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ کھیل کب تک چلتا ہے :)
چلتا رہے تاہم آپ ایک نیکی فرمائیے کہ ہمیں اس طرح کی لڑیوں میں ٹیگ نہ فرمایا کیجیے کیوں کہ ہمارا جب جی چاہتا ہے، ہم خود ہی اس طرف رُخ کر لیتے ہیں۔ آپ کو بے کار میں یہ زحمت اٹھانا پڑتی ہے۔ دراصل، ہمیں تو اس کھیل میں بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔ خواہ مخواہ ہی عسکریوں کو دو چار باتیں سنانی پڑ جاتی ہیں حالانکہ وہ بھی تو ہمارے اپنے ہیں۔ :) اُن کی قدر و منزلت میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ رہے نام اللہ کا!
 
Top