طرف دارانِ غالب کے لیے ایک بہترین ویب سائٹ

جیہ

لائبریرین
اس سائٹ پر ڈاکٹر سرفراز خان نیازی نے اپنی انگریزی کتاب “Love Sonnets of Ghalib” پی ڈی یف فارمیٹ میں مہیا کی ہے، جو غالب کے عشقیہ غزلیات کے ترجمے پر مشتمل ہے۔ مگر اس ساتھ اور بھی دلچسپ اور مفید فیچرز اس سائٹ پر مہیا ہیں:

آپ اس سائٹ پر نیویگیشن کرتے وقت مشہور گلوکاروں اور گلوکاراؤں کے گائے ہوئے غالب کی غزلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مختلف فیچر جو اس سائٹ پر دستیاب ہیں، کچھ اس طرح ہیں
غالب کے ہم عصروں کی لسٹ تاریخی ترتیب کے ساتھ (ٹائم لائن)
تاریخِ اردو زبان
حیاتِ غالب
اس کے بعد اصل کتاب کے مندرجہ ذیل حصے، جسے آپ آن لائن پڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈاؤنلوڈ بھی کرسکتے ہیں
تعارفی مضمون
غزلیات کی لسٹ رومن سکرپٹ
ترجمہ و تشریح
غالب کی شاعری پر تبصرہ وغیرہ

اس کے علاوہ مجھے اس سائٹ کے جو فیچر پسند آئے وہ یہ ہیں:
غالب کے اشعار پر مبنی عبد الرحمان چغتائی، صادقین اور چغتائی جونیئر کے مصوری کے فن پارے۔
18 گلوکاروں اور گلوکاراؤں کے گائے ہوئے غالب کی غزلیں، جسے آپ ڈاؤنلوڈ بھی کرسکتے ہیں
ہندی فلم اور ڈرامہ سیریل مرزا غالب کے ویڈیوز اور غالب کی نایاب تصاویر

سائٹ کا ایڈرس ہے: http://ghalib.org
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی سائٹ ہے ابھی تفصیلی مطالعہ کروں گا اس کا۔ مصوری کے فن پارے مجھے بھی بہت پسند آئے ہیں۔ لیکن غزلیں ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں۔ بہرحال اتنی اچھی سائٹ کا ربط دینے کیلیے بہت شکریہ آپ کا۔
 
Top