طبع زاد اشعار کی بیت بازی

اکمل زیدی

محفلین
آخری تدوین:
جی سر کوشش تو یہی ہے کہ کچھ نہ کچھ تک بندی کر ہی لیں ۔ پر شاید کسی نے فارسی میں بھی شعر کہا تھا تو اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے کہا ۔۔۔:)
اس کے مرتکب ہم تھے ۔۔۔ اور وہ خالص تک بندی تھی، کوئی مطلب تلاش کرنے والا اپنی ذمہ داری پر ایسا کرے :)
ع۔گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی :)
 
نہیں ملے گا کوئی ایسا بشر تم کو
جس کی قسمت میں نہ آئی ہو جوتی
کیا ہوا کہ آج اس لڑی میں امی جان کی جوتیوں کا ’’ذکرِ خیر‘‘ ہورہا ہے؟ :LOL::D:):ROFLMAO:
یہ ذکرِ خیرِ پاپوشِ مبارک یوں بھی ہوتا ہے
یہی کھا کھا کے اکثر لوگ یاں انسان بنتے ہیں :)
 

اکمل زیدی

محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جب امی جان کی جوتیوں سے سرفراز ہونے کا وقت آیا تو ، والدہ معظمہ جنت سدھار گئیں :cry::curse:
اللہ پاک آپ کی والدہ صاحبہ کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور جن جن کے والدین سلامت ہیں انہیں والدین کے فیوض و برکات سے زیادہ سے زیادہ وصول کرنے کی توفیق عطاء فرمائے
 
نصیب میں لکھا نصیب والوں کے
یہ جوتیوں کی مار لاتیں گھونسے

راحل بھائی دیکھیے گا عروض پر تول کر لایا ہوں۔۔۔:rolleyes:
آپ بھی تب تول کر لائے، جب ترازو ہی ٹیڑھا ہو گیا۔ :p
عروض ڈاٹ کام نے گھونسے کی تقطیع "گھون سے" کی ہے۔ جبکہ یہ "گھو سے" ہونی چاہیے۔
 

اکمل زیدی

محفلین

مومن فرحین

لائبریرین
اس کے مرتکب ہم تھے ۔۔۔ اور وہ خالص تک بندی تھی، کوئی مطلب تلاش کرنے والا اپنی ذمہ داری پر ایسا کرے :)
ع۔گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی :)

اوہ آپ تھے بھائی۔۔۔پہلے پتا ہوتا تو آپ سے ہی کہہ دیتی کہ ترجمہ بھی بتا دیں تو فارسی سے بھی تھوڑی شناسائی ہو جائے گی ۔۔۔:heehee:
 
Top