طبع زاد اشعار کی بیت بازی

آج سے کھیل اک شروع کیجیے
اک نیا شعر خود بنادیجے
بیت بازی کے اس سلسلے میں روایتی اصول و ضوابط کے ساتھ صرف ایک نئی شرط ہے۔ شعر آپ کا اپنا طبع زاد ہو۔ تک بندی بھی چلے گی لیکن بے وزن اشعار قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ہم نے پہلا شعر بنا دیا ہے۔ آپ ایسا شعر کہیں جو حرف "ے" یا "ی" سے شروع ہوتا ہو۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
واہ یہ تو بہت ہی زبردست کھیل ہے پر اس میں تو ہم جیسے افراد حصہ نہیں لے سکتے ۔ بھلا اتنے بڑے بڑے استادوں کے بیچ زبان کھولنے کی جسارت کون کرے گا ۔
 
واہ یہ تو بہت ہی زبردست کھیل ہے پر اس میں تو ہم جیسے افراد حصہ نہیں لے سکتے ۔ بھلا اتنے بڑے بڑے استادوں کے بیچ زبان کھولنے کی جسارت کون کرے گا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے
ویسے بھی ابھی جمع کا صیغہ استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔ بھائی خلیلؔ کے علاوہ اساتذہ میں سے کوئی نہیں آیا ابھی تک اس طرف :)
 
واہ یہ تو بہت ہی زبردست کھیل ہے پر اس میں تو ہم جیسے افراد حصہ نہیں لے سکتے ۔ بھلا اتنے بڑے بڑے استادوں کے بیچ زبان کھولنے کی جسارت کون کرے گا ۔
ہم جیسے مبتدی بھی تو شامل ہیں! ہمت کیجیے اور شعر بناکر لکھ دیجیے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
واہ یہ تو بہت ہی زبردست کھیل ہے پر اس میں تو ہم جیسے افراد حصہ نہیں لے سکتے ۔ بھلا اتنے بڑے بڑے استادوں کے بیچ زبان کھولنے کی جسارت کون کرے گا ۔
اس جسارت کی اجازت اساتذہ نے دی ہے قواعد و ضوابط کے ساتھ۔۔۔ہم بھی پر تول ہی رہے تھے۔۔۔
 
فاخر

محفلین
گفتگو کی وجہ سے خلط مبحث ہوگیا !!
لیجئے اس پرلطف کھیل کا آغاز کرتےہیں!
میرا شعر:
نہ سمجھو کہ یہ ایک قطرہ ہے آنسو
مری شاعری کا اثاثہ ہے آنسو!!
(واؤ)
 
گفتگو کی وجہ سے خلط مبحث ہوگیا !!
لیجئے اس پرلطف کھیل کا آغاز کرتےہیں!
میرا شعر:
نہ سمجھو کہ یہ ایک قطرہ ہے آنسو
مری شاعری کا اثاثہ ہے آنسو!!
(واؤ)

فاخر بھائی کھیل تو جاری ہے۔ اب آپ (ی) کا شعر عنایت فرمائیں۔
رعب ہے یا ادب ہے یا ڈر ہے
بولتی ہی نہیں زباں میری
 
اکمل زیدی

محفلین
خلیل بھائی بہت عمدگی سے آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اوزان درست کرنے میں مدد ملے گی آپ کی برجستہ رہنمائی سے ۔۔بس شعر درست ہوگیا تو پھر غزل سے کوئی نہیں روک سکتا۔۔۔۔۔میں پھر آونگا الف عین سر۔۔بہت پٹائی ہوئی ہے میری ۔۔۔:D
 
Top