طاہر القادری کا نوٹ پر " گو نواز گو " نعرہ لکھنے کی مہم واپس لینے کا اعلان

حسینی

محفلین
دھرنے کی وجہ سے کوئی پبلک جگہ بند نہیں ہے۔۔۔۔ چند مخصوص سڑکیں اور وہ بھی جہاں عام عوام کا داخلہ ممنوع تھا، وہاں دھرنا ہے۔۔۔ اور ایسا کرنا عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
دھرنے کو لوگوں نے آج تک نہ کوئی دکان بند کرائی ہے۔۔۔ اور نہ کسی کو زد وکوب کیا ہے۔
ان لوگوں کو کیوں نہیں کوستے تو جو عوام کے جائز مطالبات کو بھی نہیں مانتے۔۔۔۔ اور لوگ دھرنا دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔
دن دیہاڑےمیڈیا کے سامنے 14 سے زیادہ قتل عام کی ایف آئی آر کٹوانے میں دو مہینے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔۔۔۔ یہ کونسا قانون ہے۔۔
اور خود جب پرچے کٹوانے پر آتے ہیں روز نیا پرچہ۔۔ پولیس بھی اپنی۔۔ انتظامیہ بھی۔۔ خزانہ بھی۔۔ جیسے چاہو استعمال کرو۔
 
کاشفی

محفلین
10522074_1464227617192317_6114506259336450250_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
صرف لکھنے سے نوٹ ہرگز ضائع نہیں ہوجاتا۔۔۔۔ آپ نے خود دیکھاہوگا کہ مارکیٹ میں مختلف نام اور جملے لکھے نوٹ سر عام "گھوم پھر" رہے ہوتے ہیں۔
اور دکاندار بلک پاکستان کے بینک بھی آج تک اس کو قبول کرتے آئے ہیں۔
ہاں البتہ "گو نواز گو" کانعرہ جب آیا تو نوٹ کی قیمت صفر ہونے کی بات آگئی۔۔۔ اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سویا ہوا تھا شاید۔

البتہ ہر چیز کا توڑ ہے۔۔۔ ابھی لوگوں نے یہ طریقہ بھی شروع کیا ہے۔۔۔ کہ چھوٹے سے کاغذ پر "گو نواز گو" کا نعرہ لکھ کر اس کو نوٹ کے ساتھ پن کر لیتے ہیں۔۔ اس طرح نوٹ کے ضائع ہونے کا بھی خدشہ نہیں رہتا اور اپنا پیغام بھی پہنچ جاتا ہے۔
ایس ایم ایس مہم کو کون روک سکتا ہے۔۔۔۔ اور سوشل میڈیا کو بھی؟؟
کسی بھی نوٹ کو چیک کرنے کے لئے سب سے مصدقہ طریقہ اس کو مشین کے ذریعے چیک کرنا ہے۔ اب آپ جانتے ہوں گے کہ نئے طرز کے نوٹ میں ایک سے زیادہ سکیورٹی فیچر ہوتے ہیں جن میں مختلف روشنیوں کو منعکس کرنے کی صلاحیت سے لے کر واٹر مارک تک ہوتے ہیں۔ اگر لکھائی کے نتیجے میں یہ فیچر چُھپ گئے تو ظاہر ہے کہ یہ نوٹ چاہے جتنے بھی اصلی ہوں، مشین انہیں قبول کرنے سے انکار کرے گی :)
 
عزیزامین

محفلین
صرف لکھنے سے نوٹ ہرگز ضائع نہیں ہوجاتا۔۔۔۔ آپ نے خود دیکھاہوگا کہ مارکیٹ میں مختلف نام اور جملے لکھے نوٹ سر عام "گھوم پھر" رہے ہوتے ہیں۔
اور دکاندار بلک پاکستان کے بینک بھی آج تک اس کو قبول کرتے آئے ہیں۔
ہاں البتہ "گو نواز گو" کانعرہ جب آیا تو نوٹ کی قیمت صفر ہونے کی بات آگئی۔۔۔ اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سویا ہوا تھا شاید۔

البتہ ہر چیز کا توڑ ہے۔۔۔ ابھی لوگوں نے یہ طریقہ بھی شروع کیا ہے۔۔۔ کہ چھوٹے سے کاغذ پر "گو نواز گو" کا نعرہ لکھ کر اس کو نوٹ کے ساتھ پن کر لیتے ہیں۔۔ اس طرح نوٹ کے ضائع ہونے کا بھی خدشہ نہیں رہتا اور اپنا پیغام بھی پہنچ جاتا ہے۔
ایس ایم ایس مہم کو کون روک سکتا ہے۔۔۔۔ اور سوشل میڈیا کو بھی؟؟
آپ کس پارٹی کے حامی ہیں؟
 
حسینی

محفلین
آپ کس پارٹی کے حامی ہیں؟
میں ہر مظلوم کا حامی ہوں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔
اور سمجھتا ہوں قادری صاحب اور عمران خان کے 90 فی صد سے زیادہ مطالبات درست ہیں۔۔۔۔ اور طریقہ کار میں بھی بہت حد تک اتفاق کرتا ہوں۔
لڑی کے عنوان کے حوالے سے صرف اتنا کہنے کی کوشش کی تھی۔۔۔ پاکستان میں مختلف نام، نعرے، چھوٹے موٹے شعر،حتی عشق ومعاشقے کے نشانات بنے نوٹ ہر روز ہمارے ہاتھوں میں آتے ہیں۔۔۔ اور آگے چلے بھی جاتے ہیں۔
بینکوں میں بھی آج تک کم از کم کچھ لکھے ہوئے پاکستانی کرنسی دینے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔۔ البتہ منی چینجرز کچھ لکھے ڈالرز ، پانڈزلینے سے انکار کرتے اکثر نظر آئے۔
اب اچانک کیسے ان کو یاد آگیا کہ لکھنے سے کرنسی کی مالیت صفر ہوجاتی ہے؟؟ پہلے سوئے ہوئے تھے کیا؟؟ کیا صرف جب ان کے اپنے خلاف کوئی بات ہو تو قانون نظر آتا ہے؟ ورنہ قانون اندھا۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
ادویات کا انھوں نے خود بتایا اور ضعف کی بابت بےشمار تصاویر ہیں، بھولنے والی بات کا اندازہ اس لیے لگایا تھا کہ پچھلے مراسلے میں ایک معزز رکن نے ان کی باخبری کے دعوی کے متعلق کہا تھا کہ موصوف کو یہ بھی نہیں پتہ کہ پاکستان کے نوٹ شروع کہاں سے ہوتے ہیں۔
ویل۔ مستقبل میں خیال رکھوں گا
ماشاءاللہ۔۔۔ایک مثبت روّیہ! جزاک اللہ!
 
عزیزامین

محفلین
میں ہر مظلوم کا حامی ہوں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔
اور سمجھتا ہوں قادری صاحب اور عمران خان کے 90 فی صد سے زیادہ مطالبات درست ہیں۔۔۔۔ اور طریقہ کار میں بھی بہت حد تک اتفاق کرتا ہوں۔
لڑی کے عنوان کے حوالے سے صرف اتنا کہنے کی کوشش کی تھی۔۔۔ پاکستان میں مختلف نام، نعرے، چھوٹے موٹے شعر،حتی عشق ومعاشقے کے نشانات بنے نوٹ ہر روز ہمارے ہاتھوں میں آتے ہیں۔۔۔ اور آگے چلے بھی جاتے ہیں۔
بینکوں میں بھی آج تک کم از کم کچھ لکھے ہوئے پاکستانی کرنسی دینے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔۔ البتہ منی چینجرز کچھ لکھے ڈالرز ، پانڈزلینے سے انکار کرتے اکثر نظر آئے۔
اب اچانک کیسے ان کو یاد آگیا کہ لکھنے سے کرنسی کی مالیت صفر ہوجاتی ہے؟؟ پہلے سوئے ہوئے تھے کیا؟؟ کیا صرف جب ان کے اپنے خلاف کوئی بات ہو تو قانون نظر آتا ہے؟ ورنہ قانون اندھا۔۔۔۔۔
آپ اپنا موقف حکومت کو ای میل کر دیں؟
 
اگر بلفرض آج ووٹ ہوں تو کس کو دیں گے؟
 
ویسے میرے خیال میں دوسرے ممالک کی کرنسیوں پہ نیٹ سے تصویر لے کر لکھتے ہیں اصل میں نہیں
ہم سب گذشتہ کچھ عرصے سے مسلسل جھوٹ اور الزامات کے زمانے میں جیتے چلے آرہے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی میں کچھ ہی تصاویر اصلی ہیں باقی سب فوٹو شاپ ہیں۔
آج پتا پڑا کہ اسرائیل میں بھی فرشتہ صفت لوگ پائے جاتے ہیں۔۔۔ میں تو بلاوجہ ان کو برا بھلا کہتا تھا۔۔
دیکھ لی پھر پیسے کی طاقت :battingeyelashes: صرف ایک کرنسی نوٹ نے آپ کو اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔:winking:
بس صرف بیس۔۔۔
میں اس سے اچھی آفر دیتا ہوں۔۔۔
dfdf.jpg
اکاؤنٹس میں اریزر نہیں چلتی۔ آڈٹ والے آبجیکشن لگا دیں گے۔ :p
 
حسینی

محفلین
اگر بلفرض آج ووٹ ہوں تو کس کو دیں گے؟

عزیز امین بھیا۔۔۔ ہم کس کو ووٹ دیں۔۔ پاکستانیوں نے تو ہمیں ووٹ کے حق سے آزادی کے بعد سے لے کر اب تک محروم ہی رکھا ہوا ہے۔
گلگت بلتستان کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی نمائندگی نہیں۔۔۔ ہم تو پاکستان کے سوتیلے بیٹے ہیں۔۔۔ کہتے ہیں ہمیں ووٹ کا حق دینے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔
جبکہ مقابل میں ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر اور کارگل لداخ کے لوگوں کو تمام سہولیات سمیت ووٹ اور نمائندگی کا حق دیا ہوا ہے۔۔۔ وہ لوگ حق دیں تو ان کی طرف سے کاز کو نقصان نہیں پہنچتا۔۔۔
پورے گلگت بلتستان کا تعلق پاکستان کے ساتھ اک وفاقی وزیر "وزیر امور کشمیر" کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔۔۔ اور اک حساب سے وہ سیاہ وسفید کا مالک ہوتا ہے۔۔۔
آزاد کشمیر جیسا سیٹ اپ بھی ہمیں دیتے تو اک حد تک حقوق کی تلافی ہوجاتی۔۔۔۔
بہر حال اگلے سال یہاں الیکشن ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں۔۔۔ اپنے حلقے کے امیدواروں کو دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔۔۔ روایتی پارٹیز سے تو لوگ بہت تنگ ہیں۔۔۔ کچھ نیا ہونا چاہیے۔
 
Top