طاہرالقادری کا سو فیصد سچ!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

متلاشی

محفلین
اوہ میرے اللہ !
یہ تو ایک خواب تھا۔۔۔ مجھے یہ بتایئے کہ خواب دیکھنے میں اپنے ارادہ کا کتنا دخل ہوتا ہے۔ اگر میرے ارادہ اور بس میں ہوتا تو میں میں بھی ایسا خواب روزانہ دیکھ لیا کرتا۔ اور پھر طاہر القادری پر ہی کیا موقوف ایسے خواب تو بہت سارے لوگوں نے دیکھے ہیں یہاں تک کہ دارالعلوم دیوبند کی اساس اور بنیاد کے بارے میں بھی خواب دیکھا گیا کہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہندوستان تشریف لائے اور دیوبند کی اساس رکھی۔ اگر کسی کے خواب کو بنیاد بنا کر فتویٰ دیا جا سکتا تو بخاری شریف میں حضرت عباس کے خواب کا ذکر بھی ہے جس میں ابولہب کی انگلی سے اس کو دودھ اور شہد ملتے ہوئے دیکھا گیا ہے (حالانکہ ابو لہب کے دونوں ہاتھ ازروئے قرآن ٹوٹ چکے ہیں اور وہ برباد ہو چکا ہے) کیا اس خواب کی بنا پر ہم ابولہب کو نجات یافتہ تصور کر سکتے ہیں یا خواب دیکھنے والے کو مورد الزام ٹھرا سکتے ہیں؟
اگر واقعی خواب کی بنا پر کسی کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا تو ۔۔۔ متلاشی میاں! ہم ، تم، سبھی کو سنگسار کر دیا جانا چاہیئے کیونکہ کوئی بھی شخص یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس نے کبھی کوئی ایسا خواب نہیں دیکھا جس میں وہ کسی غیر عورت کے ساتھ محتلم نہ ہوا ہو۔ میرا مطلب آ پ سمجھ چکے ہونگے۔ زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں
محترمی شاکر القادری صاحب۔۔۔۔!
آپ کی باتیں اپنی جگہ درست ہیں ۔۔۔۔مگر اس میں جو باتیں میں نے نشان زد(نیلے رنگ میں ) کی ہیں۔۔۔ مجھے اور دوسروں کو بھی صرف ان پر اعتراض ہے ۔۔۔! اس کا جواب چاہئے مجھے ۔۔۔۔!
اور آپ نے صرف میرے ایک سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے میرے باقی سوال بھی آپ پر ادھار ہیں ۔۔۔۔!
 

نایاب

لائبریرین
میں معتقدینِ طاہر القادری صاحب( محمود احمد غزنوی، شعبان نظامی، الف نظامی وغیرہم ) سے چند سوالات کے جوابات چاہتا ہوں ۔۔۔ امید ہے مجھے مایوس نہ کریں گے ۔۔۔ ؟
1۔ یوٹیوب اور فیس بک پر طاہر القادری صاحب کی اکثر مخالف ویڈیوز کیوں فورا حذف کر دی جاتی ہیں ؟ ۔۔۔ (جیسا کہ میری پیش کردہ ویڈیو بھی ہو چکی ہے ) ظاہر بات ہے جو سچا اور نڈر شخص ہوتا ہے اسی کسی قسم کی تنقید کی پروا نہیں ہوتی۔۔۔ جبکہ جھوٹا شخص اپنے عیوب پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔ !
محترم متلاشی بھائی اس کا جواب تو بہت آسان ہے کہ محترم طاہر القادری نے یو ٹیوب اور فیس بک خریدی ہوئی ہے اس لیئے جیسے ہی کوئی شرپسند ان کے خلاف مصنوعی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے ۔ وہ فیس بک اور یوٹیوب والے فورا حذف کر دیتے ہیں ۔
2۔ طاہر القادری صاحب بے شک بڑے عالم فاضل ہیں۔۔۔ ۔ مگر ۔۔۔ ۔یہ بات تو ادنیٰ سا مسلمان بھی جانتا ہے کہ جس طرح مسلمان خواتین کو نامحرم مردوں سے پردہ ہے ۔۔۔ اسی طرح مسلمان مردوں کو بھی نامحرم عورتوں پر نگاہ نہیں ڈالنی چاہئے ۔۔۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب اکثرغیر ملکی انٹرویوز میں گوری میموں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں ۔۔۔ ! شعبان نظامی کی ویڈیو میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔ ! اس کا جواز۔۔۔ ؟
محترم بھائی " گوری میموں " کو تبلیغ کرنا منع ہے کیا ۔۔۔۔۔۔۔؟
غیر ملکی انٹرویوز میں " گوری میمیں " ہی ہوں گی مشرقی خواتین تو نہیں ۔
اس کا جواز دیکھنے والی کی نظر پر استوار ہے کہ دیکھنے والے نے دیکھ کر کیا سوچا ۔ ؟
چور کو ہو کوئی چور دکھے گا اور سادھو کو سب سادھو لگیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ جب طاہر القادری صاحب نے نواز شریف پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مجھ پر حملہ کروایا ہے ۔۔۔ تو بعد میں عدالتی تحقیقات سے جو بات واضح ہوئی تھی وہ یہ تھی ۔۔۔ وہاں موجود خون کے قطرے بھی بکرے کے خون کے نکلے اور اس پر اعلٰی عدلیہ کے جج نے ڈاکٹر صاحب کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔۔۔ ۔ اوراس رسوائی کے بعد ڈاکٹر صاحب کینیڈا جا بسے۔۔ان تمام باتوں کی آپ کیا توجیہہ کریں گے ۔۔۔ ؟
محترم بھائی " یہ " جج صاحبان " کتنے میں بکتے ہیں ۔ یہ عدالتی تحقیقات کتنی سچی ہوتی ہیں اس کا ثبوت " دہشت گردوں " اور " با اثر لوگوں " کا ہر جرم سے باعزت بری ہو جانا ہے ۔

5۔ طاہر القادری صاحب جب اپنی تنظیم منہاج القرآن کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔ اس وقت کے جلسہ میں ان کے الفاظ بعینہ یہاں نقل کررہا ہوں۔۔؟ ان کی وضاحت درکار ہے ۔۔۔ ؟ نیز کیا یہ باتیں خود ان کے مسلک یعنی بریلویت کی تعلیمات کے خلاف نہیں ہیں ۔۔۔ !
محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ خواب تو خواب ہوتے ہیں ۔ ان پر کسی کی کیا بندش ۔۔۔۔۔۔۔
جس نے نبی پاک صلی اللہ و آلہ وسلم کو خواب میں دیکھا بلاشبہ اس نے آپ ہی کو دیکھا ۔
شیطان اللہ کا روپ دھار سکتا ہے مگر اللہ کے رسول کا روپ دھارنے کی مجال نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
جو آپ نبی پاک علیہ السلام کو کسی بھی طور اپنے جھوٹ اور نفس کی گمراہی میں مبتلا ہوتے اپنے من گھڑت خواب میں شامل کرے ۔
وہ دنیا میں ہی رسوا ہوتا نظر آتا ہے ۔ گزرتا وقت کسی کو نہیں بخشتا ۔ اگر ڈاکٹر صاحب نے جھوٹ بولا ہے ۔ تو رسوا بھی ہوں گے ۔
فی الحال تو ان کی تحریکی کامیابی ان کے سچے ہونے کی علامت دکھ رہی ہے ۔
اسلام سلامتی کا دین ہے تفرقے و انتشار کا نہیں ۔ اور یہ اس ہستی نے موجودہ مذہبی آمریت کے نمائندہ ہر فرقے کی نیند اڑا دی ہے ۔
مسلمان کا صرف ایک مسلک ہے کہ ۔ وہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا اتباع کرتے کسی بھی تعصب سے بالاتر رہتے انسانیت کی فلاح کے لیئے کوشاں رہے ۔ اس کے ہاتھ پاؤں زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچے ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
متلاشی بھائی! میں ڈاکٹر طاہر القادری کے دفاع کے لیے نہیں بیٹھا ہوا۔ آپ کے باقی سوالوں کے جوابات تو ڈاکٹر صاحب کے مریدین یا معتقدین ہی دیں گے۔ میں نے تو بس ایک ایسی بات کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے بلا جواز بہت سارے لوگ ڈاکٹر صاحب کو ہدف تنقید بناتے رہتے ہیں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر کوئی علمی بنیادوں پر ڈاکٹر صاحب کے نظریات سے اختلاف کرے۔ لیکن یہاں تو محض ڈاکٹر صاحب کے نام سے لوگ چڑ رہے ہیں۔ میں نے اس دھاگے کے پہلے صفحہ پر ہی ایک تصویر اور ایک مراسلہ کے ذریعہ یہ بات بتا دی تھی کہ ڈاکٹر صاحب کی مخالفت کرنے والوں کے پاس جب کوئی علمی جواب نہیں ہوتا تو وہ ڈاکٹر صاحب کی وڈیوز کو ڈب کر کے کبھی ان کے منہ سے گالیاں بکواتےہیں کبھی کوئی مولوی ڈاکٹر صاحب کو گالیاں بکتا نظر آتا ہے اور کبھی کچھ نہ بن پڑے تو ڈاکٹر صاحب کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے اپنی گھٹیا لچر اور ننگی ذہینیت کا مظاہر کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں مینار پاکستان کے جلسہ کے بعد میں نے عبید قیوم نامی اہل حدیث کی فیس بک ٹائم لائن پر ایک ایسی تصویر دیکھی ہے جس میں ڈاکٹر صاحب کو مینار پاکستان کی نوک پر بٹھا کر گھٹیا اور غیر اخلاقی ریمارکس لکھے گئے ہیں۔ اور اسی طرح الیاس قادری عطاری کی تصاویر کے ساتھ بھی کیا جا تا ہے
ایسی صورت حال میں یہ لوگ ڈاکٹر صاحب کے خلاف پروپگنڈا کرکے لوگوں کو ان سے متنفر تو نہیں کر سکتے بلکہ ان کے حامیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور متنفر کرنے والے خود کس مقام پر کھڑے ہیں اگر انہیں خدا توفیق دے تو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں
 
امید ہے متلاشی بھائی کو محترم شاکر القادری اور محترم نایاب صاحب کی پوسٹس کی صورت میں اپنے سوالات کا جواب مل چکا ہوگا۔ میں نہیں سمجھتا کہ انکی ان پوسٹس کے بعد مزید کسی وضاحت کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ آپکے ذہنِ رسا میں یہ خیال گذرتا ہو کہ ہو نہ ہو یہ دونوں صاحبان بھی بریلوی ہی ہونگے، لہٰذا میرا مشورہ ہے کہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ، جنکی شخصیت بریلوی، دیوبندی اور اہلِ حدیث تینوں مسالک کے علماء کیلئے ایک روشنی کا مینار ہے، انکی کتاب "فیوض الحرمین" (جس میں انہوں نے اپنے 46 روحانی مشاہدات و خواب بیان کئے ہیں) کا مطالعہ اس حوالے سے کافی مفید رہے گا۔ اسکے علاوہ انہی کی دیگر کتب مثلاّ الدّر الثمین فی مبشرات النبی الامین اور انفاس العارفین کا مطالعہ بھی مفید ہے۔ اسکے علاوہ انکے ملفوظات پر مبنی کتاب القول الجلی بھی ضرور پڑھئے۔۔۔۔والسلام :)
 

اسد عباسی

محفلین
یہ جواب ہے منہاج القرآن والوں کی طرف سے اور جن لوگوں نے وہ انٹرویو دیکھا ہے ان کے لئے ‌ضروری ہے کہ اسے بھی ملاحظہ فرمائیں۔​
پاکستان میں جو لوگ یوٹیوب پر پابندی کی وجہ سے اس جواب کو نہیں دیکھ سکتے وہ فیس بک کے مندرجہ ذیل لنک
کو استعمال کر کے جواب ملاحظہ فرما لیں۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
محترمی شاکر القادری صاحب۔۔۔ ۔!آپ کی باتیں اپنی جگہ درست ہیں ۔۔۔ ۔مگر اس میں جو باتیں میں نے نشان زد(نیلے رنگ میں ) کی ہیں۔۔۔ مجھے اور دوسروں کو بھی صرف ان پر اعتراض ہے ۔۔۔ ! اس کا جواب چاہئے مجھے ۔۔۔ ۔!اور آپ نے صرف میرے ایک سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے میرے باقی سوال بھی آپ پر ادھار ہیں ۔۔۔ ۔!

حضرت کہاں کے گڑے مردے اکھاڑنے بیٹھ جاتے ہیں۔ آپ جیسے پڑھے لکھے، صحت مند فکر کے مالک شخص کو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ میرے لیے آپ قابل صد ہا احترام ہیں۔ اور یقینا آپ کی باتیں بھی فکرانگیز اور شعور کو بڑھاوا دینے والی ہونی چاہییں۔ نہ کہ مبنی بر ضد ۔(یہ میرا آپ کے متعلق حسن ظن ہے)
خیر چلیں خوابوں اور بشارتوں سے متعلق یہ کتاب پڑھ لیجیے اور پھر اپنا نقطہ نظر بیان کیجیے ! میں آپ سے بات کیے لیتا ہوں۔
خواب اور بشارتیں
 

عثمان

محفلین
2۔ طاہر القادری صاحب بے شک بڑے عالم فاضل ہیں۔۔۔ ۔ مگر ۔۔۔ ۔یہ بات تو ادنیٰ سا مسلمان بھی جانتا ہے کہ جس طرح مسلمان خواتین کو نامحرم مردوں سے پردہ ہے ۔۔۔ اسی طرح مسلمان مردوں کو بھی نامحرم عورتوں پر نگاہ نہیں ڈالنی چاہئے ۔۔۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب اکثرغیر ملکی انٹرویوز میں گوری میموں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں ۔۔۔ ! شعبان نظامی کی ویڈیو میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔ ! اس کا جواز۔۔۔ ؟

طاہر القادری ایک فورم میں شریک ہیں اور اسلام اور مسلمان معاشرے پر ہونے والے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ جواز تو بالکل واضح ہے۔
آپ ثابت کیجیے کہ ایسا فورم جہاں عورتیں ہوں وہاں مسلمان مرد کی شرکت حرام ہے۔ یا ثابت کیجیے کہ طاہر القادری نے فورم میں موجود خواتین پر بری نگاہ ڈالی۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ جواب ہے منہاج القرآن والوں کی طرف سے اور جن لوگوں نے وہ انٹرویو دیکھا ہے ان کے لئے ‌ضروری ہے کہ اسے بھی ملاحظہ فرمائیں۔​
پاکستان میں جو لوگ یوٹیوب پر پابندی کی وجہ سے اس جواب کو نہیں دیکھ سکتے وہ فیس بک کے مندرجہ ذیل لنک
کو استعمال کر کے جواب ملاحظہ فرما لیں۔
میرے محترم بھائی
آج کل کا ہمارا چلن کچھ ایسا ہی ہے کہ ۔ ہم مکمل بات سنے سمجھے بنا ہی ادھوری باتوں کے پیچھے چل نکلتے ہیں ۔
اور انتشار و فساد پھیلانے والے ہماری اسی کمزوری سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
ہم یہ جاننے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کرتے کہ " کان گیا ہے کہ نان "
 

ساجد

محفلین
جس عنوان کے تحت یہ دھاگہ شروع کیا گیا تھا اس پر سیر حاصل بحث ہو چکی اب اراکیں اپنی کہی گئی باتوں کا اعادہ کر رہے ہیں یا پھر ایک دوسرے پر لفظی تیر برسا رہے ہیں۔ گزارش ہے کہ اگر موضوع کے حسبِ حال کہنے کے لئے کچھ نیا ہے تو زحمت فرمائیں بصورت دیگر اس دھاگے کو بے مقصد طول دینے سے پرہیز فرمائیں۔
 

عثمان

محفلین
جس عنوان کے تحت یہ دھاگہ شروع کیا گیا تھا اس پر سیر حاصل بحث ہو چکی اب اراکیں اپنی کہی گئی باتوں کا اعادہ کر رہے ہیں یا پھر ایک دوسرے پر لفظی تیر برسا رہے ہیں۔ گزارش ہے کہ اگر موضوع کے حسبِ حال کہنے کے لئے کچھ نیا ہے تو زحمت فرمائیں بصورت دیگر اس دھاگے کو بے مقصد طول دینے سے پرہیز فرمائیں۔
میرا خیال ہے کہ طنز و تشنیع کے ساتھ ساتھ سوال و جواب کا مثبت سلسلہ بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ اس لئے ابھی مکالمہ ختم کرنا قبل از وقت ہوگا۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
جس عنوان کے تحت یہ دھاگہ شروع کیا گیا تھا اس پر سیر حاصل بحث ہو چکی اب اراکیں اپنی کہی گئی باتوں کا اعادہ کر رہے ہیں یا پھر ایک دوسرے پر لفظی تیر برسا رہے ہیں۔ گزارش ہے کہ اگر موضوع کے حسبِ حال کہنے کے لئے کچھ نیا ہے تو زحمت فرمائیں بصورت دیگر اس دھاگے کو بے مقصد طول دینے سے پرہیز فرمائیں۔
دھاگا ! ذرا ستھرا کر دیں۔o_O
امید ہے اب یار لوگ طعن و تشنیع نہیں کریں گے۔ دھاگہ مقفل کرنا ویسے بھی ایک مشکل فریضہ ثابت ہوتا ہے۔ :roll:
 

عثمان

محفلین
اگر دھاگہ مقفل کر بھی دیا گیا تو طاہر القادری کے مخالفین کونسا باز آجائیں گے۔ انھوں نے اسی قسم کے موضوعات پر امت اخبار کے چیتھڑے لگا لگا کر محفل بھر دینی ہے۔
بہتر ہوگا کہ بحث ایک دھاگے یا کم سے کم دھاگوں تک محدود رہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
طاہر القادری صاحب کے دو حوالے ہیں ۔۔۔ مذہبی حوالہ اور سیاسی حوالہ ۔۔۔ اُن کا مذہبی حوالہ سیاسی حوالے سے زیادہ مضبوط ہے ۔۔۔ سیاست کے میدان میں وہ زیادہ کامیاب نہ ہو سکے ۔۔۔ لیکن ہمیں ان کی خوبیوں پر بھی نگاہ کرنی چاہیے ۔۔۔ مخالفت برائے مخالفت کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔۔۔ ہمارا تو اب بھی خیال ہے کہ وہ سیاسی میدان میں زیادہ بڑی کامیابی حاصل نہ کر سکیں گے لیکن اس بات کا امکان اپنی جگہ موجود ہے کہ طاہر القادری صاحب مستقبل قریب میں ہمارے اندازوں کو مکمل طور پر غلط ثابت کر دیں ۔۔۔
 
یہ جواب ہے منہاج القرآن والوں کی طرف سے اور جن لوگوں نے وہ انٹرویو دیکھا ہے ان کے لئے ‌ضروری ہے کہ اسے بھی ملاحظہ فرمائیں۔​
پاکستان میں جو لوگ یوٹیوب پر پابندی کی وجہ سے اس جواب کو نہیں دیکھ سکتے وہ فیس بک کے مندرجہ ذیل لنک
کو استعمال کر کے جواب ملاحظہ فرما لیں۔
اتنی بلند آہنگ موسیقی کے ساتھ توہین رسالت کا حکم بیان ہو رہا ہے ؟ اس کی کیا حکمت ہے ؟
 

عثمان

محفلین
لیجیے۔ پہلے غیر عورتوں کے ساتھ گفتگو کا مسئلہ تھا۔
اب موسیقی کی رٹ شروع ہوگئی۔
اگلا اعتراض آئے گا کہ داڑھی چھوٹی اور ٹوپی اونچی کیوں ہے۔
 

اسد عباسی

محفلین
اتنی بلند آہنگ موسیقی کے ساتھ توہین رسالت کا حکم بیان ہو رہا ہے ؟ اس کی کیا حکمت ہے ؟
محترمہ ام نور العين یہ ویڈیو میں نے نہیں بنائی اور نہ منہاج القرآن ادارہ کی طرف سے ہے اس لئے میں اس کا جواب دینے سے قاصر ہوں۔ویسے بہتر ہے کہ موسیقی کو چھوڑ کر باتوں پر ہی غور کر لیا جائے۔
 
محترمہ ام نور العين یہ ویڈیو میں نے نہیں بنائی اور نہ منہاج القرآن ادارہ کی طرف سے ہے اس لئے میں اس کا جواب دینے سے قاصر ہوں۔ویسے بہتر ہے کہ موسیقی کو چھوڑ کر باتوں پر ہی غور کر لیا جائے۔
شکریہ اگر آپ کو کوئی متبادل ربط ملا تو بتائیے گا۔ میں ان کا موقف جاننا چاہتی ہوں ۔
آپ نے قبل ازیں لکھا تھا
یہ جواب ہے منہاج القرآن والوں کی طرف سے
 

اسد عباسی

محفلین
شکریہ اگر آپ کو کوئی متبادل ربط ملا تو بتائیے گا۔ میں ان کا موقف جاننا چاہتی ہوں ۔
مثبت انداز میں جواب کے لئے شکریہ اور میں کوئی ایسا لنک تلاش کرنے کی کوشش کروں گا )
ہا ہا ہا معافی چاہتا ہوں دوسرا حصہ میں نے بعد میں پڑھا یا آپ نے بھی میری طرح ایڈٹ کیا ہے۔وہ کہنے کا مطلب یہ واضع کرنا تھا کہ میں ادارہ کا کارکن نہیں ہوں لہذا جواب میں مجھے لتاڑنے میں ذرا رعاعت برتی جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top