طاہرالقادری سیاسی محتسب کا کردار ادا کریں، شجاعت حسین

الف نظامی

لائبریرین
80641-ChaudhryShujaatFile-1358732066-291-640x480.jpg
اسلام آباد: مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد سے میلہ لوٹ کر لے گئے ہیں۔
عمران خان اور ایم کیو ایم اب پچھتا رہے ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بلاشبہ طاہر القادری اسلام آباد سے کامیاب گئے ہیں۔ انھوں نے یہ کام باقاعدہ 7 سال کی منصوبہ بندی سے کیا ہے اور اس میں وہ کامیاب رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ طاہرالقادری اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات میں کوئی ضامن نہیں تاہم معاہدے پر عملدرآمد ہو گا۔ آرٹیکل 63،62 پر عمل ہونے سے صاف ستھرے لوگ آگے آئیں گے۔
لانگ مارچ انتہائی پر امن رہا۔ ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔ شرکا کا جذبہ بہت بلند تھا۔ صدر آصف زرداری کو فون کرکے بتایا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا کیخلاف لال مسجد جیسا آپریشن ہونے والا ہے اس کو روکیں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ آپریشن سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ پولیس میں بھی آپریشن کے حوالے سے اختلاف تھا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے کہا کہ مذاکرات کیلیے ساتھ4وزرأ کو بھی بھیجیں اور اس کے ساتھ اتحادیوں کو بھی ساتھ جانا چاہیئے۔
3165.jpg

لانگ مارچ میں ڈاکٹر طاہر القادری کی مالی مدد تحریک منہاج القرآن کے ممبروں نے کی، یونین کونسل سے لے کر اوپر تک کسی سیاسی جماعت نے کام نہیں کیا۔ صرف عوامی تحریک نے کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک آواز دینے سے یونین کونسل کے تمام لوگ اسلام آباد پہنچ گئے۔ طاہرالقادری نہیں بلکہ ہم سب مل کر نگران وزیراعظم کیلیے دو نام دیں گے۔ نہ ہی طاہرالقادری ویٹو پاور لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلیے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم نگران وزیراعظم سیاستدانوں میں سے بھی ہوسکتا ہے۔ میڈیا سیاسی جماعت بن چکی ہے، میڈیا میں سے بھی نگراں وزیراعظم کو بنایا جاسکتا ہے۔
شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگوں کو اکٹھا کرنے کا وقت گزر چکا ہے، اس کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کیلیے رائیونڈ گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری ضدی آدمی نہیں ہیں، وہ سیاست میں حصہ نہیں لے رہے، میری بھی یہ ذاتی رائے ہے کہ وہ سیاسی محتسب کا کردار ادا کریں، سیاست میں نہ آئیں، البتہ ان کی پارٹی سیاست میں حصہ لے۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ والے الیکشن سے پہلے ہی 2تہائی اکثریت کا دعوی لیے گھوم رہے ہیں الیکشن میں انہیں پتہ چل جائے گا خوش فہمی میں نہ رہیں۔
 
ساجد

محفلین
اب یہ توقع کی جاتی ہے کہ معزز اراکین تبصروں میں اعتدال کا مظاہرہ فرمائیں گے ۔ ذاتی پسند و ناپسند ، مسلکی اختلافات اور فیس بُکی اثرات سے دور رہتے ہوئے اپنی بات کہنے کے لئے صرف اور صرف موضوع پر ہی رہیں گے اور کاپی پیسٹ مارنے ، ویڈیوز کی بھرمار کرنے یا کالم نویسوں کی ترجمانی کرنے کی بجائے اپنے ذاتی خیالات کو اپنے الفاظ میں تحریر فرمائیں گے۔ کیونکہ ہم لانگ مارچ کے حوالے سے مذ کورہ عوامل وعناصر کے زیر اثر ہو کرقبل ازیں کافی تلخ نوائی کر چکے ہیں میرے خیال میں اب اس سے احتراز کیا جانا چاہئیے۔
 
شیزان

لائبریرین
جب آپ کے پاس گفتگو کے لیے الفاظ نہ ہوں تو آپ ہنسی مذاق ہی کر سکتے ہیں یا تہذیب کی پٹری سے اتر سکتے ہیں یا کچھ اور بھی کر سکتے ہیں

شجاعت صاحب کی باتوں پر بڑے میاں ان کو کہا ہے۔۔ آپ کیوں دل پہ لے گئے محترم۔
گفتگو کے لیے الفاظ بھی ہیں اور کی بھی جا سکتی ہے۔۔ لیکن اس کے لیے آپ میں تحمل مزاجی کا ہونا بھی ضروری ہے۔۔
جو کہ نظر آ رہی ہے کہ کتنی ہے
 
بھائی بہتر ہوگا کہ آپ پہلے میری تحریروں کا جائزہ لیں اور پھر بات کریں :)
 
عسکری

معطل
شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد سے میلہ لوٹ کر لے گئے ہیں۔
عمران خان اور ایم کیو ایم اب پچھتا رہے ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بلاشبہ طاہر القادری اسلام آباد سے کامیاب گئے ہیں۔ انھوں نے یہ کام باقاعدہ 7 سال کی منصوبہ بندی سے کیا ہے اور اس میں وہ کامیاب رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ طاہرالقادری اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات میں کوئی ضامن نہیں تاہم معاہدے پر عملدرآمد ہو گا۔ آرٹیکل 63،62 پر عمل ہونے سے صاف ستھرے لوگ آگے آئیں گے۔

کیا اب چوہدری الیکشن نہیں لڑیں گے ؟:rolleyes:
 
لڑیں گے نا۔۔ عمران خان کی ڈرائی کلین مشین میں دھل کر آ جائیں گے
 
بھائی جان قادری نے جن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے وہ سب سے بڑے کرپٹ ہیں :rolleyes:
معاہدہ اسی کرپشن کو ختم کرنے کیلئے کیا ہےسپو ٹ کرنے کیلئے نہین۔۔۔معاہدے کی شقوں کو اگر نافذ کردیا جائے تو اگلے الیکشن میں کافی حد تک کرپٹ عناصر کے شامل ہونے کا سد باب ہوجائے گا۔۔
 
عسکری

معطل
معاہدہ اسی کرپشن کو ختم کرنے کیلئے کیا ہےسپو ٹ کرنے کیلئے نہین۔۔۔ معاہدے کی شقوں کو اگر نافذ کردیا جائے تو اگلے الیکشن میں کافی حد تک کرپٹ عناصر کے شامل ہونے کا سد باب ہوجائے گا۔۔
میں قادری کے خلاف ہوں نا کسی پارٹی کا سپورٹر پر میرا سوال ہے جن مہا کرپٹ لوگون کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے وہ کیوں کر اپنے پیر پر کلہاڑی ماریں گے؟ کون تھا اس معاہدے میں پاک صاف ؟:roll: معاہدہ ایک ڈرامہ تھا راجہ رینٹل ایک طرف کا چیف تھا جو کہ خود اربوں کھا چکا چوہدری گیا تھا جو خؤد اور اس کا باپ تک ہمارے اربوں کھا چکے ؟ فاروق ستار ؟ جو خؤد اور اس کی پارٹی خون اور بھتے سے چلتی ہے ؟ کس سے کیا ہے یہ معاہدہ قادری نے ؟ :cautious:
 
انہوں نے کونسا خوشی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔۔۔پرامن لانگ مارچ اور دھرنے کے عوامی دباؤ نےانکو معاہدے پر مجبور کیا ہے۔۔۔نہ کرتے معاہدہ تو جو نتیجہ نکلنا تھا وہ انکے لئے زیادہ خوفناک ہوتا لیکن پوری قوم کو بھی اسکی قیمت چکانا پڑتی۔۔۔
 
Top