طالبان کے 3 گروپ جرائم میں ملوث ہیں، حساس اداروں کی حکومت کو رپورٹ

طالبان کے 3 گروپ جرائم میں ملوث ہیں، حساس اداروں کی حکومت کو رپورٹ

اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت نے مذاکرات کی حمایت اور مخالفت کرنے والے طالبان گروپوں کے لئے الگ الگ حکمت عملی طے کر لی حساس اداروں نے آٹھ طالبان گروپوں کے علیحدہ نیٹ ورک جبکہ تین گروپوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ پیش کی ہے حساس اداروں نے حکومت کو بتایا ہے کہ آٹھ طالبان گروپوں کے علیحدہ نیٹ ورکس ہیں تین گروپس جرائم میں ملوث ہیں رپورٹ میں جن آٹھ گروپوں کا ذکر کیا گیا ہے یہ مختلف اوقات میں افغانستان بھی آتے جاتے رہے ہیں اور غیر ملکی قوتوں کی ایما پر دہشت گردی کی وارداتیں بھی کرتے رہے ہیں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین گروپس طالبان کا نام استعمال کرتے ہیں لوگوں کو پیسے لے کر قتل کرتے ہیں طالبان کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ گروپ طالبان کے زیر اثر نہیں دھماکوں میں بھی یہ گروپ ملوث ہیں۔ طالبان نے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف آپریشن ہوتا ہے تو وہ کسی قسم کا احتجاج نہیں کریں گے طالبان نے کہا ہے کہ ہم ان تین گروپوں کے ذمہ دار نہیں ۔ ایجنسیاں ان کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔
 

x boy

محفلین
جانے انجانے میں قرآن کریم اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اجمعین کا مزاق نہ اڑایا جائے ،،، ہم انسان تو برداشت کرلیں گے، لیکن جنکے ریپریسیٹیٹف ہیں اس ہستی نے مشکل میں ڈال دیا تو ساری دنیا مدد کے لئے بھی آئے تو کچھ نہیں کرسکتے۔
 
Top