طالبان کا ایک اورکارنامہ : خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی

ساقی۔

محفلین
اسلام کی تعریف لمبی داڑھی اور ٹخنوں سے اونچی شلوار ہے بس۔ اس کے آگے ان کا اسلام ٹھُس ہو جاتا ہے۔:)

پھر جب عورتیں اونچی شلوار پہنتی ہیں تو بھی کہتے ہیں بے حیائی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)

:rollingonthefloor:

اسلام کا مذاق کہاں اڑایا گیا ھے ۔ :battingeyelashes:

اوپر کے مراسلات کو غور سے پڑھیں . لیکن مجھے یقین ہے مانیں گے آپ پھر بھی نہیں . سو میں صرف اتنا کہتا ہوں کہ جس نے اسلامی قانین کا مزاق اڑایا ہے . اللہ اس سے خود نمٹے یا اسے ہدایت دے .
 
خرم

محفلین
آپ داڑھی کی فرضیت کے حکم میں‌ایک آیت یا ایک حدیث لے آئیں۔ کیا خیال ہے؟
اور اسی طرح ٹخنوں سے اوپر شلوار کو مسلمان ہونے کی حجت بنانے والی ایک حدیث یا ایک آیت لے آئیں۔
یا کہیں ایک آیت یا حدیث جو یہ کہے کہ جو کہے میں اسلام نافذ کروں گا اس کی اطاعت کرو۔
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا :)
 
ساقی۔

محفلین
آپ داڑھی کی فرضیت کے حکم میں‌ایک آیت یا ایک حدیث لے آئیں۔ کیا خیال ہے؟
:)

"عن ابن عمر: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ( خالفوا المشركين وفروا اللحى وأحفوا الشوارب )"
"مشرکین کی مخالفت کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کاٹو"
(صحیح بخاری: کتاب اللباس ، باب تقلیم الاظفار،رقم الحدیث:5553)

"عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه أمر بإحفاء الشوارب وإعفاء اللحية"
" بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھوں کو کٹوانے اور داڑھی کو معاف کرنے(یعنی مکل چھوڑنے) کا حکم دیا"
(مسلم: کتاب الطہارۃ : باب خصال الفطرۃ،رقم الحدیث: 381)
 
ملائکہ

محفلین
ان طالبان کو بولیں کہ ہر عورت کو ایک جگہ جمع کریں اور بم سے اڑا دیں روز روز کی اذیت سے تو جان چٹھے گی:(:(:(
 
خدا کا نام لو ملائکہ اگر ہر عورت کو بم سے اڑا دیا تو ان ظالمان کو مفت کے غلام کہاں سے دستیاب ہونگے ۔ کہیں نہ کہیں وہ ظالمان بھی انسان ہیں ۔ انکی بھی فطری ضروریات ہیں تو ان ضروریات کو پورا کرنے اور مزید ظالمان پیدا کرنے کے لیئے عورتوں کا وجود انتہائی ضروری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عورت کو اتنا دبا دو کہ اٹھنے کی جرات نہ کر سکے ۔ نہ زبان کھولنے کی نہ احتجاج کرنے کی ۔ عورت کی صرف ایک تعریف ہے انکے ذہنوں میں ۔
بستر ۔ بچے ۔ بستر - موت

اور کچھ نہیں ۔ اور انہیں یہ احادیث بھی نظر نہیں آتیں کہ جن میں کافروں کی عورتوں پر بھی ظلم کرنے کو منع فرمایا گیا ہو حتی کہ جنگی حالات میں بھی ۔

مجھ سے جو مرضی قسم لے لیجئے ۔ ایک کٹر طالبانی کے ساتھ میں ایک بار دبئی میں جارہا تھا ۔ ایک عورت جاگنگ کرتے ہوئے سڑک پر گزر رہی تھی وہ انگریز یا یورپی تھی معلوم ہے اس ظالم نے کیا کہا ۔ کہنے لگا اسے لونڈی بنانا جائز ہے ۔ اب جہاں ذہن کی وسعت عورت کو لونڈی بنانے سے شروع ہوکر اس پر اپنے صرف حقوق پر ختم ہو آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں ۔
 
ساقی۔

محفلین
کچھ لوگوں کی نفسیات ایسی ہیں کہ تعصب کی وجہ سے دوسری چیز کو بھول جاتے ہیں. مریم (ایوان ریڈلی) بھی ایک مثال ہے .
 
آپ ایک درست کام کو ہزار غلط کاموں کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے ۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک غلط کام کو درست کام پر پردہ ڈالنے کے لیئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ، آپ خود جانتے ہیں کہ یہ غلط ہیں ۔ انکا تصور شریعت بذات خود ایک تحقیق طلب موضوع ہے ، انکا مجوزہ نظام سزا و جزا اسلام کی بدنامی کا باعث تو بن سکتا ہے ۔ نیک نامی کا نہیں ، رواداری کا جذبہ ان میں جس حد تک ہے یہ بھی آپ بہتر جانتے ہونگے ۔ اگر آپ جانتے کہ میں کس حد تک ظالمان میں آگے جا کر لوٹا ہوں تو شاید کبھی یہ بات نہ کرتے ۔ اس سے زیادہ کی ذاتی تفصیل بتانے کی گنجائش نہیں
 
"عن ابن عمر: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ( خالفوا المشركين وفروا اللحى وأحفوا الشوارب )"
"مشرکین کی مخالفت کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کاٹو"
(صحیح بخاری: کتاب اللباس ، باب تقلیم الاظفار،رقم الحدیث:5553)

"عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه أمر بإحفاء الشوارب وإعفاء اللحية"
" بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھوں کو کٹوانے اور داڑھی کو معاف کرنے(یعنی مکل چھوڑنے) کا حکم دیا"
(مسلم: کتاب الطہارۃ : باب خصال الفطرۃ،رقم الحدیث: 381)

داڑھی رکھنا واجب ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ لیکن صرف داڑھی میں اسلام نہیں ہے ۔ ان کا سوال فرضیت کے متعلق تھا ۔ جس کا جواب نہیں ملا ۔ لیکن کیا لمبی داڑھی ہونا دین داری کی دلیل ہے ۔۔؟ کیا ابو جہل کی داڑھی نہیں تھی ۔۔؟ جہاں آپ منافقین کے متعلق جہاد سے بھاگنے کی بات کرتے ہیں وہاں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ منافقین جہاد سے بھاگے تو تب بھاگے جب ریاست کو انکے جہاد بالسیف کی ضرورت تھی اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا براہ راست حکم تھا ایسے میں آپ انہیں ان لوگوں کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک قائم مسلمان مملکت میں فساد و قتل و غارت گری کے ذریعے اپنا مجوزہ نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ قاتل بھی شہید اور مقتول بھی شہید ۔ خود کش بھی شہید ۔ فسادی بھی شہید ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے اسکی کیا شرعی دلیل ہے کہ یہ ظالمان جہاد کر رہے ہیں ایک مسلمان ملک میں مسلمان قوم کی مسلمان حکومت کے خلاف اور اس جہاد میں بے گناہ مظلوموں کی موت عام ہے ۔
 
ساقی۔

محفلین
عبد الحمید (جان واکر) کو آپ جانے ہیں . پڑھا ہے آپ نے اسے. امریکی عیسائی تھا . لیکن شاید دشت پسند تھا اسی لیئے طالبان کے ساتھ جا شامل ہوا اور مسلمان ہو گیا. ایک نہیں سیکنڑوں ایسے امریکی ہیں جو طالبان کے سنگ امریکہ کی راہ میں پتھر بن چکے ہیں . اور امریکہ ان پتھروں سے ٹکرا ٹکرا کر پاش پاش ہو ہی چکا ہے، عنقریب آپ اسے بھاگتا ہوا دیکھیں گے.
مجھے جاننے کی ضرورت نہیں کہ آپ کبھی ان کے ساتھی رہے ہوں. ساتھی تو ان کے اور بہت تھے لیکن ظاہری قوت اور دولت کو دیکھ کر آج امریکی ہاتھ میں کٹھ پتلی کی طرح ناچتے ہیں.
 
انہوں نے کہا تھا کہ کوئی آیت یا حدیث پیش کرو سو کر دی . مجھے معلوم ہے داڑھی رکھنا واجب ہے. اور آپ جانتے ہیں اسے چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے . اور محدثین فرماتے ہیں کہ یہ ایسا گناہ ہے کہ انسان سوتے ہوئے بھی کر رہا ہوتا ہے اور نماز پڑھتے ہوئے بھی.

لبمی داڑھی اگر دین داری کی دلیل ہوتی تو سکھ آج ہم سے آگے ہوتے. لیکن صرف طالبان سے تعصب کی وجہ سے ایک سنت رسول کا مزاق اڑانا شاید دین داری کی دلیل ہو .
 
عبد الحمید (جان واکر) کو آپ جانے ہیں . پڑھا ہے آپ نے اسے. امریکی عیسائی تھا . لیکن شاید دشت پسند تھا اسی لیئے طالبان کے ساتھ جا شامل ہوا اور مسلمان ہو گیا. ایک نہیں سیکنڑوں ایسے امریکی ہیں جو طالبان کے سنگ امریکہ کی راہ میں پتھر بن چکے ہیں . اور امریکہ ان پتھروں سے ٹکرا ٹکرا کر پاش پاش ہو ہی چکا ہے، عنقریب آپ اسے بھاگتا ہوا دیکھیں گے.
مجھے جاننے کی ضرورت نہیں کہ آپ کبھی ان کے ساتھی رہے ہوں. ساتھی تو ان کے اور بہت تھے لیکن ظاہری قوت اور دولت کو دیکھ کر آج امریکی ہاتھ میں کٹھ پتلی کی طرح ناچتے ہیں.

اگر کوئی ظالمان کا ساتھی بنے تو امریکہ کی راہ کا پتھر
اور اگر کوئی اختلاف رکھے تو امریکی ہاتھ میں کٹھ پتلی

اس سے آگے سوچ کیوں نہیں جاتی ۔ کیوں نہیں سمجھتے کہ دوسرے مطمع نظر کا حامی بھی اپنی رائے رکھ سکتا ہے ۔ کیا یہ وہی بات نہیں

آپ ہمارے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ

ہمیں خود ہماری زندگیوں کا فیصلہ کرنے دیجئے ۔ کسی ملا کو ہماری زندگیوں کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ کاش ظالمان نے حامی یہ سمجھ سکیں کہ ضروری نہیں کہ دوسرے نقطہ نظر کا حامی دشمن کا ایجنٹ ہی ہو ۔ ویسے بھی امریکیوں کی غلط بات پر ہم جو انکی کرتے ہیں اسی فورم میں آپ دیکھ لیجئے ۔ لیکن سوال یہاں اس غلط بات کا ہے کو اس وقت ظالمان کی طرف سے سامنے آ رہی ہے ۔
 
مہوش علی

لائبریرین

بہت خوب بات کی آپ نے جو کہ اس بحث‌کا سب سے بڑآ بنیادی نکتہ ہے۔

یہ حقیقت سب پر عیاں‌ہونی چاہیے کہ طالبان کے سارے جرائم، اس سارے خون خرابے ان ہزاروں لاکھوں‌مسلمانوں کے قتل کا واحد اور اکیلا بہانہ ان کے پاس امریکی جرائم کو پیش کر دینا ہے۔
 
آپ تو ایسا ہی کرتی ہیں . !الزام کسی اور کا میرے سر ہی جائے.

نائن الیون کے بعد یہ سب کھیل شروع ہوا . امریکی حکومت نے بغیر کو ثبوت پیش کیئے(جیسا کہ عراق کے ساتھ کیا گیا) افغانستان پر حملہ کر دیا . آور آج تک ثبوت پیش نہیں کیا. پہل امریکہ نے کی جسکی وجہ سے بے گناہ مسلمان مارے گے .اور آج تک یہ لاشوں کا بازار گرم ہے. اور ایک سازش کے تحت یہ جنگ پاکستان میں منتقل کر دی گئی . اصل مقصد پاکستان کا جوہری پروگرام پر قبضہ کرنا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں.پاکستان میں ایک کٹھ پتلی کی مثال سابقی صدر کی ہے جس نے غیروں کی جنگ کو اپنے گھر میں کھیلا اور آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وطن عزیز خانہ جنگی کی صورت حال پیش کر رہا ہے . اور ہمارے حکمران اب بھی آنکھیں کھولنے سے کترا رہے ہیں (امداد بند ہو جائے گی) اور ایسے ابن الوقت ہیں کہ سابق صدر پر پر مقدمات چلانے کی بجائے خود بھی اس طرز عمل کو سینے سے لگا بیٹھے ہیں.
تو نتیجہ کیا نکلا ! امریکی ایسی سازشیں بن رہے ہیں کہ غیر تو غیر خود مسلمان بھی دامن دل میں اسے "امن کے پیغامبر:" کی حثیت سے جگہ دے بیٹھے ہیں. کیوں کہ طالبان تو روس کے زمانے سے چلے آ رہے ہیں لیکن اس وقت تو کسی نے پاکستان کے بارے میں آج کی صورت حال کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا .

آپ پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیئے . امریکہ نے ہمارے ساتھ کبھی وفا نہیں کی. جس کسی نے اس کے خلاف زبان کھولی اسے جہان چھوڑنا پڑھا. لیکن ہم ہیں کہ مان کے ہی نہیں دے رہے.

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ جس کو خود خیال ہو اپنی حالت کے بدلنے کا
 
اب پہلی بات کہ اگر ظالمان ان تمام باتوں کو خواتین کے شناختی کارڈ نہ بنوانے پر دلیل کہتے ہیں تو بھائی ضرورت ہے تاریخ کا مطالعہ کرنے کی ۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے امریکہ کی افغانستان آمد کا بہانہ اسامہ تھا اور اسامہ کے خلاف اور کن ثبوتوں کی بات کرتے ہیں جبکہ ظالمان ہزار جگہوں پر اس کا اعتراف کر چکے ہیں نہ صرف یہ بلکہ اس آپریشن میں شامل افراد کی وصیتوں پر مشتمل ویڈیوز انٹرنیٹ پر شاید اب بھی موجود ہوں ۔ دوسری بات امریکہ نے ماضی میں کیا کیا اس کا شناختی کارڈز سے کیا تعلق ہے اور شناختی کارڈ کا بے حیائی سے کیا تعلق ہے ۔
 
ساقی۔

محفلین
زبان کھولنے والوں کو قتل کرنا اگر امریکیوں کا شیوہ ہے تو ظالمان کیا مٹھائی کھلاتے ہیں اپنے مخالفین کو ۔۔۔؟

میں آپ لوگوں سے بات کیا کروں. روشن خیالی کا درس دینے والے اندر سے خود شدت پسند ہیں . جو اپنے مخالف کا درست نام نہ لے سکے . اس کی راگنیوں کو کوئی کیا قبول کرے گا .

مارتے رہیئے ٹکریں . ہو گا تو وہی جو خدا چاہے گا .
 
Top