ضیاءالحق مرحوم کی ایک تقریر

سید عمران

محفلین
یہاں چونکہ بات اسلامی نظام بمقابلہ جمہوری نظام کی ہو رہی تھی ۔
جب حقیقی معنی میں اسلامی نظام قائم تھا تو اس کا مقابلہ کون کرسکتا تھا؟
جمہوریت میں شریف اور معزز کے ووٹ کی حیثیت غنڈے بدمعاش قاتل کے ووٹ کے برابر ہے؟ یہ کیسا پیمانۂ انصاف ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جب حقیقی معنی میں اسلامی نظام قائم تھا تو اس کا مقابلہ کون کرسکتا تھا؟
جمہوریت میں شریف اور معزز کے ووٹ کی حیثیت غنڈے بدمعاش قاتل کے ووٹ کے برابر ہے؟ یہ کیسا پیمانۂ انصاف ہے؟
دیکھیے، اسلامی نظام میں انتخاب کی گنجائش نہیں ہے۔ اس وجہ سے اسلام کے بہت بڑے دور میں خلافت کے نام پر بادشاہت، ملوکیت اور آمریت کا قبضہ رہا ہے۔ اگر ایک نظام اتنی صدیوں تک کامیاب نہیں رہا تو اب کیا ضمانت ہے کہ آپ اسے کامیاب بنا سکیں گے، جب کہ اس نظام کے پیروکاروں کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے
 
سید عمران

محفلین
غلامی ختم کرنے کی کوئی دلیل قرآن سے ملتی ہے؟ کچھ غلام آزاد کرنے کی نہیں بلکہ مکمل طور پر غلامی ختم کرنے کی۔

۱) قرآن اپنے وقت کی کتاب ہے اور حدیث و سنت بھی اسی وقت کے۔ جب آپ ان کو لٹرل معنوں میں لے کر تمام آنے والے وقتوں کے لئے منجمد قوانین بنا دیں گے تو بہت مسائل میں گھریں گے۔

اگر اسلام اکیلا ہی غلامی کے مسئلے کو ختم کردیتا تو یہ انتہائی بے وقوفانہ عمل ہوتا۔ یعنی ساری دنیا تو ہمیں غلام بنانے میں آزادہوتی اور ہم اکیلے انہیں آزاد کرتے اور دشمنوں کی تعداد میں اضافہ کرکے اپنے سر پر مسلط کرتے رہتے۔
واہ کیا احمقانہ تجویز ہے!
البتہ جب ساری دنیا نے غلامی کی مروجہ قسم کو مل کر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو اسلام اس راہ میں حائل نہیں ہوا بلکہ مسلمانوں نے بھی اس معایدے پر دستخط کیے۔

۲) یہ آپ کی ناقص رائے اور خیالِ خام ہے۔
 
سید عمران

محفلین
دیکھیے، اسلامی نظام میں انتخاب کی گنجائش نہیں ہے۔ اس وجہ سے اسلام کے بہت بڑے دور میں خلافت کے نام پر بادشاہت، ملوکیت اور آمریت کا قبضہ رہا ہے۔ اگر ایک نظام اتنی صدیوں تک کامیاب نہیں رہا تو اب کیا ضمانت ہے کہ آپ اسے کامیاب بنا سکیں گے، جب کہ اس نظام کے پیروکاروں کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے
بات نظام کی نہیں افراد کی ہے۔ اگر افراد ہی بگڑے ہوئے اور کرپٹ ہوں تو نظام ان کا کیا بگاڑ لے گا، البتہ وہ ہی نظام کو بگاڑ لیں گے۔
انڈیا کی جمہوریت اور یورپ کی جمہوریت میں تربیت کا یہ فرق نہایت واضح ہے۔
 
زیک

مسافر
جب حقیقی معنی میں اسلامی نظام قائم تھا تو اس کا مقابلہ کون کرسکتا تھا؟
جمہوریت میں شریف اور معزز کے ووٹ کی حیثیت غنڈے بدمعاش قاتل کے ووٹ کے برابر ہے؟ یہ کیسا پیمانۂ انصاف ہے؟
پہلے سو سال میں کتنی خانہ جنگی ہوئی؟ کتنے حکمرانوں کو قتل کیا گیا؟
 
زیک

مسافر
گر اسلام اکیلا ہی غلامی کے مسئلے کو ختم کردیتا تو یہ انتہائی بے وقوفانہ عمل ہوتا۔ یعنی ساری دنیا تو ہمیں غلام بنانے میں آزادہوتی اور ہم اکیلے انہیں آزاد کرتے اور دشمنوں کی تعداد میں اضافہ کرکے اپنے سر پر مسلط کرتے رہتے۔
واہ کیا احمقانہ تجویز ہے!
واہ کیا استدلال ہے
 
سید عمران

محفلین
پہلے سو سال میں کتنی خانہ جنگی ہوئی؟ کتنے حکمرانوں کو قتل کیا گیا؟
ہاہ!
اس میں بھی یہودیوں اور عیسائیوں کا کتنا ہاتھ تھا۔۔۔ ابن سبا کا کیا کردار تھا۔۔۔ دنیا جانتی ہے۔
بات چل رہی ہے نظام کی۔۔۔
ٹریک سے نہ ہٹیں۔
 
کاشفی

محفلین
13938502_1131569916917993_6516701306075701560_n.png
 
یاز

محفلین
ویسے بہاولپور سے چونسا آن بورڈ ہوا ہو گا۔ سندھڑی وہاں نہیں ہوتا۔ نیز یہ کہ سندھڑی کا سیزن جون جولائی تک ہوتا ہے۔ چونسا اگست میں بھی چلتا ہے، خصوصاً کالا چونسا۔
 
فہیم

لائبریرین
ویسے میرا اپنا ماننا یہ بھی ہے کہ ضیاءالحق کے دور میں چونکہ کوڑے پڑنے لگے تھے تو شاید بہت زیادہ لبرل طبقے کو اسی وجہ سے ضیاءالحق سے نفرت ہے۔ خصوصاً اس زمانے میں نئے نئے ہوئے جوانوں کو کہ ان کی جوانی کے وقت ضیاءالحق کا ڈنڈا چل رہا تھا:)
 
پاکستان کی تاریخ کا بدترین حکمران تھا۔
اس نے منشیات اور اسلحے کے علاوہ دیا کیا ہے قوم کو۔ آج قوم کا ہر تیسرا نوجوان چرس پیتا ہے۔
 
ربیع م

محفلین
پاکستان کی تاریخ کا بدترین حکمران تھا۔
اس نے منشیات اور اسلحے کے علاوہ دیا کیا ہے قوم کو۔ آج قوم کا ہر تیسرا نوجوان چرس پیتا ہے۔

6 کروڑ پاکستانی چرس پیتے ہیں ماشاءاللہ

ایک بات بتائیں آپ کے جاننے والوں میں سے کتنے چرس کے شوقین ہیں!!
 
Top