ضرورت ِ رشتہ ---

عندلیب

محفلین
طالوت یہ میریج بیورو کے اشتہار بھی دیکھیں‌۔۔
فری فری رشتہ فری
حج سے پہلے رشتہ طے کیجئے حج کے بعد شادی کیجئے
پھر تمام عمر شادی شدہ زندگی کا مزہ لیجئے اور ہمارے لئے دعا کیجئے
رشتوں‌کے لئے پریشان والدین متوجہ ہوں‌۔
اگر آپ کے لڑکے یا لڑکی کی شادی میں رکاوٹ‌ہو یا کسی وجہ سے رشتے
جمتے جمتے ٹوٹ‌جاتے ہیں‌ تو پریشان نہ ہوں‌۔ الحمد اللہ ہمارے علاج سے کئی لڑکیوں کی شادی
ہو چکی ہے ۔ فوری ہم سے ملاقات کیجئے ۔
کچھ لوگوں نے یہ دکانیں بھی کھول لی ہیں‌۔۔;-)
 

طالوت

محفلین
عندلیب یہ کہاں کہ اشتہارات ہیں ؟؟؟؟؟ ویسے رشتوں کے اشتہار تو اردو میگزین میں بھی چھپتے ہیں مگر کبھی غور نہیں کیا ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
ویسے ایک بات بتاؤ طالوت اپ کو یہ ضرورت رشتہ کے اشتہارات پڑھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
 

ساجداقبال

محفلین
رشتوں‌کے لئے پریشان والدین متوجہ ہوں‌۔
اگر آپ کے لڑکے یا لڑکی کی شادی میں رکاوٹ‌ہو یا کسی وجہ سے رشتے
جمتے جمتے ٹوٹ‌جاتے ہیں‌ تو پریشان نہ ہوں‌۔ الحمد اللہ ہمارے علاج سے کئی لڑکیوں کی شادی
ہو چکی ہے ۔ فوری ہم سے ملاقات کیجئے ۔
ہین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کونسا علاج ہے؟ لڑکی کوکوئی پٹی پڑھاتے ہیں کیا؟
مجھے ایک موبائل آپریٹر کیلیے ڈیمو میں دی نیوز کے اشتہارات ڈالنے پڑے وہاں ضرورت رشتہ کے اشتہارات دیکھے، ہنس ہنس کے کچھ نہیں ہوا۔
 

طالوت

محفلین
ویسے ایک بات بتاؤ طالوت اپ کو یہ ضرورت رشتہ کے اشتہارات پڑھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
:) کیا ضروری ہے کہ بندہ کسی ضرورت کے تحت کچھ پڑھے ، اوپر ایک کہانی لکھ چکا ہوں زین کے سوال کے جواب میں ۔۔ محض اتفاق ہے کہ نظر پڑ گئی ان اشتہارات پر سوچا محفلین سے ڈسکس کرتے ہیں ۔۔ اسلیے آپ جو سمجھ رہی ہیں ویسا بالکل نہیں :boxing:
کیونکہ وہ اب بڑا ہوگیا ہے اور رشتہ ڈھونڈ رہا ہے
ہممم جواب شافی ہے ;)
ہین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کونسا علاج ہے؟ لڑکی کوکوئی پٹی پڑھاتے ہیں کیا؟
مجھے ایک موبائل آپریٹر کیلیے ڈیمو میں دی نیوز کے اشتہارات ڈالنے پڑے وہاں ضرورت رشتہ کے اشتہارات دیکھے، ہنس ہنس کے کچھ نہیں ہوا۔
جی پٹی تو لڑکی کو ہی پڑھائی جاتی ہے غالباََ لیکن اس کا اثر لڑکے پر ہوتا ہے ۔۔
کوئی حقیقت پر مبنی کہانی ملے اس پر تو پتہ چلے یہ چکر کیا ہے ۔۔ زین میاں آپ تو اخبار سے منسلک ہیں ذرا گُن سُن تو لیں اس سلسلے کی۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
میرا اشتہارات کے شعبے سے تعلق نہیں‌رہا اس لیے مجھے اس بارے میں‌کچھ خاص علم نہیں
 
Top