صفحہ نمبر 100

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر100 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر078 سےآئے ہو

تم اور جمیل یہ فیصلہ کرتے ہو کہ یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ۔تمہیں کوئی خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی ۔ شاید اس روشنی کی لکیر نے تمہارا خوف اور شبہ دور کردیا ہے۔ موویدیان کا سردار تمہارے قریب منڈلاتا ہے۔ اگرچہ اس کا چہرہ نہیں ہے لیکن تم اس کو مسکراتا ہو تصور کرتے ہو۔
" میں تہمیں کس نام سے پکاروں“ ۔تم پوچھتے ہو۔
کچھ دیرتک برقی بھنبھناہٹ ہوتی ہے ۔اس کے بعد موویدیان کا سردار کہتا ہے۔ “ تم مجھے نورکوون کہہ سکتے ہو۔ میں ایکس ففٹی ٹو ڈبل اے انٹیلیجینٹ موبیل ایکٹیویٹر نفس ہوں اور میں اس مہم کا سربراہ ہو۔ ہم تمہیں ارتھ ون اور ارتھ ٹو کے نام سےپکاریں گے“۔
پھنکارتے ہوئے نورکوون زمیں پر بیٹھ جاتا ہے اور تمتماتا ہے۔
اگرتم لوگ اپنے جسم اتارلو اور دماغوں کو خالی کرلو توسات چاندوں کےدرمیان سمندروں کےسیارہ کے سفر میں آسانی ہوگی “۔
" یہ کیا کہہ رہا ہے اپنے جسم اتارلو“۔تم جمیل کی طرف دیکھ کر پوچھتے ہو۔
" وہ کسطرح؟۔ ہم توخود ہی ہمارا جسم ہیں“۔ جمیل نورکوون کہتا ہے۔
نورکوون اپنی روشنی کا رُخ تمہارے طرف کرتا ہے اور تم ایک آرام دہ گرماہٹ اور لذت محسوس کرتے ہو اور اس سے پہلے کہ تم کو احساس ہو تمہارا وجود آذاد ہوجاتا ہے۔


لنک - تم صفحہ نمبر104پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top