صفحہ نمبر 088

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر088 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر069 سےآئے ہو

تم برفشار میں داخل ہوتے ہو۔ خوم بو برفشار سورج کی تیزی سےایک عظیم دھکتی بھٹی بن گیا ہے۔ اگرچہ کہ تم گلیشیئر کی چمک کےسے بچنے کے لیےاسپیشل چشمے پہنے ہوئے ہوتمہاری آنکھیں اس چمک کو برداشت نہیں کرسکتیں۔ تم آدھی آستین کی قمیض اور نیکر میں ہواور تمہارا ہڈ والا پاراکا بیگ میں ہے۔ برف کرتودوں سےاپنے آپ کو بچاتے، ہرقدم پرچُھپی دراڑوں سے بچنے کےلیے برف میں ڈنڈا چُباتے، سانگی کی رہنمائی میں آگے بڑھتے ہو۔ تم تینوں ایک دوسرے سے دس فیٹ کے فاصلے پر ہو اور ایک لال پیلی نائلون کی رسی سےجُڑے ہو۔
اچانک تین دیو ہیکل ہوہو، ہاہا کرتے ہوئےاونچائی سےایک بڑے برف کوتودے کو تمہاری طرف دھکیلتے ہیں۔ تودا اپنی جگہ سے ہلتا ہے اور پھر نیچے کی طرف آہستہ آہستہ لڑکنا شروع کرتا ہے۔ جیسے جیسے وہ فاصلہ طے کرتا ہے اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے۔ اب برف کے دوسرے تودے بھی اس کے ساتھ لڑکنے لگتے ہیں ۔ تمہارے راستے بند ہونے لگتے ہیں۔ تمہں یےتی کو اچھی طرح دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا اوراس کے اس برفانی وادی میں صرف ان کی آواز گونجتی رہی۔


اختتام

لنک - نئی مہم شروع کرو

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top