تم صفحہ نمبر082 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر062 سےآئے ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر110 سے آئے ہو
تمہارا دل اتنی زور زور سے دھڑک رہا ہے کہ سارا جہاں اس کوسن سکتا ہے۔تم لال دروازے کودھکیلتے ہو۔ تمہیں ایک مرمریں (چکنی) دیوارں والی سرنگ نظر آتی ہے۔اس سرنگ میں لال رنگ کی پرسکون روشنی پھیلی ہے۔ لیکن زندگی کے کوئی آثار نہیں دیکھائی دیتے۔
یہ سرنگ سانپ کی طرح بل کھاتے ہوئےایک دیڑھ میل چل کر ایک دم ختم ہوجائی ہے۔ اچانک تم اپنے کو ایک وادی میں پاتے ہو۔ تمہارے دونوں طرف برف سے لدے ہوئے اونچے دیوار کی طرح کھڑے پہاڑ ہیں۔ شاید یہ چوٹیاں لوٹسےاور پوموری ہیں۔ وادی تیز ہواؤں سےمحفوظ ہے اور ہوا گرم ہے۔ وادی ، پھولوں اور درختوں سے بھری ہے۔
ایک تراشی ہوئی چوکی پرایک آٹھ سال کا بچہ بیٹھا ہے۔وہ مسکراتا ہےاور تم سےاردو میں کہتا ہے۔
خوش آمدید۔ ہمیں پتہ تھا کہ تم آو گئے۔ تمہارا دوست جمیل تمہارا منتظر ہے“۔
" جمیل! جمیل کہاں ہے!"۔
" وہ زیادہ دور نہیں۔ اگرتم اس کےپاس رہناچاہتےہو تو تم کو یہ وعدہ کرنا پڑہےگا کہ تم واپس اپنی دنیا میں نہیں جاؤگے۔ سمجھے“۔

