صفحہ نمبر 082

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر082 پر ہو



لنک - تم یہاں صفحہ نمبر062 سےآئے ہو


لنک - تم یہاں صفحہ نمبر110 سے آئے ہو

تمہارا دل اتنی زور زور سے دھڑک رہا ہے کہ سارا جہاں اس کوسن سکتا ہے۔تم لال دروازے کودھکیلتے ہو۔ تمہیں ایک مرمریں (چکنی) دیوارں والی سرنگ نظر آتی ہے۔اس سرنگ میں لال رنگ کی پرسکون روشنی پھیلی ہے۔ لیکن زندگی کے کوئی آثار نہیں دیکھائی دیتے۔

یہ سرنگ سانپ کی طرح بل کھاتے ہوئےایک دیڑھ میل چل کر ایک دم ختم ہوجائی ہے۔ اچانک تم اپنے کو ایک وادی میں پاتے ہو۔ تمہارے دونوں طرف برف سے لدے ہوئے اونچے دیوار کی طرح کھڑے پہاڑ ہیں۔ شاید یہ چوٹیاں لوٹسےاور پوموری ہیں۔ وادی تیز ہواؤں سےمحفوظ ہے اور ہوا گرم ہے۔ وادی ، پھولوں اور درختوں سے بھری ہے۔
ایک تراشی ہوئی چوکی پرایک آٹھ سال کا بچہ بیٹھا ہے۔وہ مسکراتا ہےاور تم سےاردو میں کہتا ہے۔
خوش آمدید۔ ہمیں پتہ تھا کہ تم آو گئے۔ تمہارا دوست جمیل تمہارا منتظر ہے“۔
" جمیل! جمیل کہاں ہے!"۔
" وہ زیادہ دور نہیں۔ اگرتم اس کےپاس رہناچاہتےہو تو تم کو یہ وعدہ کرنا پڑہےگا کہ تم واپس اپنی دنیا میں نہیں جاؤگے۔ سمجھے“۔


لنک - اگرتم جمیل کے پاس رہناچاہتے ہوتوصفحہ نمبر098 پرجاؤ

لنک ۔اگرتم نے واپس جانے کا فیصلہ کیاہے تو صفحہ نمبر096 پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top