صفحہ نمبر 050

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر050 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر038 سےآئے ہو

تمام ضروری پرمٹ حاصل کرنےاور سامان خریدنےمیں دو دن لگتے ہیں۔ تم، جمیل اور سانگی کٹھمنڈو سے پوخرا کا لمبا سفرشروع کرتے ہیں ۔
تین دن کے بعد تم اور تمہاری مہم کے بارہ قلی ایک چھوٹے گاؤں دھمپس کی اونچےحصہ میں کیمپ بناتے ہیں۔
تم رات کے کھانے میں براؤن چاول، دال، پیاز اور لہسن کھاتے ہو۔ رات کے کھانے کے بعد تم خیمہ کے باہر بیٹھ کرچاند کا نظارہ کرتے ہو۔ چاند انّا پُرنا اور دھاولگیری کے سفید برفی بازوں سے کھیل رہا ہے۔ انّا ُرنا سینسکریت کا لفظ ہے جس کےمعنی فصل کی دیوتی ہے۔ اونچائی کے لحظ سے یہ دینا میں دسویں نمبر پر ہے۔ دھاولگیری جس کےمعنی سفید پہاڑ ہیں ساتواں نمبر پر ہے۔ یہ ایک سرد رات ہے اور ہر طرف گہری خاموشی ہے تم چڑھنے کے بعد تھکے ہوئے ہولیکن تمہیں خوشی ہے کہ تم اس طلسماتی دنیا میں سانس لے رہے ہو۔اس خاموشی اور اندھیری رات میں ایسا لگتا ہے جیسے صرف تم اور تمہاری مہم کےافراد ہی اس ساری دنیا میں اکیلے ہیں۔
تم کو انّا پُرنا کی بلندی پر ایک روشنی جلتی بجتی نظر آتی ہے۔ ایسا کئی بارہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ صرف کسی چیز کا نعکاس ہو۔ یا کوئی دوسری مہم بھی پہاڑ پرموجود ہے۔ یہ پھر کوئی مصیبت میں ہے۔ یہ شاید یہ سگنل یےتی کی طرف سے ہے۔۔۔


لنک - اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ایک سگنل ہے توتم صفحہ نمبر067 پرجاؤ
لنک ۔ اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ ایک دوسری مہم بھی پہاڑ پرموجود ہے تو تم صفحہ نمبر065 پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top