صفحہ نمبر 040

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر040 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر026 سےآئے ہو

" میں خوشی سے آپ کی پیش کش قبول کرتا ہوں اور میں علم کو حاصل کرنے کے لیےتیارہوں“۔
" میرے ساتھ آؤ“۔ وہ تم کو دھرم شالہ کی طرف لےجاتا ہے۔ جمیل تمہارے ساتھ نہیں آتا
تم اور ڈائرکٹرسلیم لکڑی کےضخیم دروازے سےدھرم شالےمیں داخل ہوتےہو۔ اندر اندھیرے میں ایک بدھا کے مجسمہ کےسامنے ایک عمر رسیدہ شخص کاخاکہ نظر آرہا ہے ۔
عمر رسیدہ شخص نےتمہیں خوش آمدید کہا اور اپنےسامنے فرش پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ اس شخص نے ایک جوگیوں سا لبادہ پہن رکھا ہے۔ تمہیں سراگائے کےمکھن سے بنائی ہوئی چائے پیش کی جاتی ہے۔ یہ گاڑئی یخنی ہے اور بہ مشکل تمہارے حلق سے اُترتی ہے۔
" اپنےدل دماغ اور جسم سے سنو۔ کان سےذیادہ آنکھوں سے سنو ۔ یےتی کی چیخوں کوغور سےسنو“۔
عقلمند جوگی کہتا ہے۔
دور کہیں گھنٹیاں بج رہی ہیں اورکھڑکی کے باہرصنوبر کےدرختوں سے ہوا سرسراتی ہے۔ یہ جگہ کتنی پرسکون ہے۔ایسا لگتا ہے کہ تم وہاں گھنٹوں سے ہو۔ اور تمہارا سارا وجود اطراف کی ہر چیز کو سن رہا ہے۔
" اب وقت آگیا ہے کہ تم دوسرا سفرشروع کرو" ۔ آخر جوگی کہتا ہے۔
کیسا سفر؟۔تم پوچھتے ہو۔ اور سوچتے ہویہ بڑی عجیب بات ہے۔
" اس سفر کا تسلسل جس پر تم اب ہو"۔ جوگی کہتا ہے۔


لنک - اگر آپ نےڈائرکٹر سلیم کو اس مہم کا لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے تو تم صفحہ نمبر051 پرجاؤ
لنک ۔ اگر تم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ یہ ممکن نہیں تو تم صفحہ نمبر063 پرجاؤ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top