تم صفحہ نمبر038 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر023 سےآئے ہو
" اچھا تم یہ چاہتےہو کہ میں یہ بتاؤں کہ اس میں سےگلاب کی اگربتی کونسی ہے اور میگنولیا کی کونسی۔ کیا یہ امتحان ہے؟ اگر میں نےصحیح جواب دیا توتم میرے ساتھ مہم میں حصہ لوگےاوراگر میں غلط ہوا توحصہ نہیں لوگے؟" ۔ تم پوچھتے ہو۔
سانگی اپنےسونے کی کیپ وا لے دانت دکھا کر سرہلاتا ہے۔
" لمبی اگر بتی کشمیری گلاب کا لوبان ہے" ۔
سانگی تالی بچاتا ہے اور جھک کر تم کر تم کوآداب کرتا ہے۔
" آداب بڑے صاحب۔ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں" ۔
یہ فیصلہ ہوجاتا ہے کہ سانگی اس یےتی کو تلاش کرنے کی مہم میں شامل ہوگا۔
تم نےصحیح آدمی چننا ہے۔ بعض چیزیں قسمت میں ہوتی ہیں ۔ ان میں سے یہ ایک ہے۔
" ہم کس سمت میں چلیں۔ انناپورنا یا لوٹسے یاایورسٹ کے علاقے کو۔ تمہارا کیا خیال ہے سانگی؟" ۔

