صفحہ نمبر 038

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر038 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر023 سےآئے ہو

" اچھا تم یہ چاہتےہو کہ میں یہ بتاؤں کہ اس میں سےگلاب کی اگربتی کونسی ہے اور میگنولیا کی کونسی۔ کیا یہ امتحان ہے؟ اگر میں نےصحیح جواب دیا توتم میرے ساتھ مہم میں حصہ لوگےاوراگر میں غلط ہوا توحصہ نہیں لوگے؟" ۔ تم پوچھتے ہو۔
سانگی اپنےسونے کی کیپ وا لے دانت دکھا کر سرہلاتا ہے۔
" لمبی اگر بتی کشمیری گلاب کا لوبان ہے" ۔
سانگی تالی بچاتا ہے اور جھک کر تم کر تم کوآداب کرتا ہے۔
" آداب بڑے صاحب۔ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں" ۔
یہ فیصلہ ہوجاتا ہے کہ سانگی اس یےتی کو تلاش کرنے کی مہم میں شامل ہوگا۔
تم نےصحیح آدمی چننا ہے۔ بعض چیزیں قسمت میں ہوتی ہیں ۔ ان میں سے یہ ایک ہے۔
" ہم کس سمت میں چلیں۔ انناپورنا یا لوٹسے یاایورسٹ کے علاقے کو۔ تمہارا کیا خیال ہے سانگی؟" ۔


لنک - اگر تم یےتی سےمتعلق خفیہ علم کو جاننا چاہتے ہو۔ اور اس ذمہ داری کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو جواس علم کےساتھ آتی ہے تو اگر تم نےانناپورنا جانے کا ترادہ کیا تو تم صفحہ نمبر050 پرجاؤ
لنک - اگر تم نےایوریسٹ جانے کا ترک کردیا توتم صفحہ نمبر048 پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top