تم صفحہ نمبر023 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر014 سےآئے ہو
" سانگی، ہماری مہم میں شمولیت اختیار کرلیں۔ کیا خیال ہے؟"
وہ مسکراتا ہے اورجھجکتا ہے اور اس کے بعد دو بتیاں اُٹھاتاہے۔ ان میں سے ایک دوسرے سےلمبی ہے۔ سانگی دونوں کوجلاتا ہے۔ ان کی خوشو اس چھوٹے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔
" تم نےدیکھا، جب ایک خوشبو دوسری سےمل جاتی ہے۔ ہم ان میں امتیاز نہیں کرسکتے۔ جب چھوٹی اگر بتی جل چکی ہوگی تب ہی ہم یہ جان پائیں گے کونسی اگربتی میں گلاب کی خوشبو تھی اور کس میں میگنولیا“ ۔
" اس کا کیا مطلب ہے، سانگی؟"۔ تم سوال کرتے ہو
" اس کا کوئی مطلب نہیں، یہ صرف “ ہے“۔ سانگی کی لبوں پر ایک خفیف مسکراہٹ تھی۔
تم اب ہکا بکا ہو کہ کیا کرو۔ شاید تم اگر بتی کے موضوع سے ہٹ جاو اور سانگی کو مہم میں شامل کرنے کا خیال ترک کردو ۔ سانگی شاید باؤلا ہے۔

