صفحہ نمبر 023

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر023 پر ہو



لنک - تم یہاں صفحہ نمبر014 سےآئے ہو


" سانگی، ہماری مہم میں شمولیت اختیار کرلیں۔ کیا خیال ہے؟"
وہ مسکراتا ہے اورجھجکتا ہے اور اس کے بعد دو بتیاں اُٹھاتاہے۔ ان میں سے ایک دوسرے سےلمبی ہے۔ سانگی دونوں کوجلاتا ہے۔ ان کی خوشو اس چھوٹے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔
" تم نےدیکھا، جب ایک خوشبو دوسری سےمل جاتی ہے۔ ہم ان میں امتیاز نہیں کرسکتے۔ جب چھوٹی اگر بتی جل چکی ہوگی تب ہی ہم یہ جان پائیں گے کونسی اگربتی میں گلاب کی خوشبو تھی اور کس میں میگنولیا“ ۔
" اس کا کیا مطلب ہے، سانگی؟"۔ تم سوال کرتے ہو
" اس کا کوئی مطلب نہیں، یہ صرف “ ہے“۔ سانگی کی لبوں پر ایک خفیف مسکراہٹ تھی۔
تم اب ہکا بکا ہو کہ کیا کرو۔ شاید تم اگر بتی کے موضوع سے ہٹ جاو اور سانگی کو مہم میں شامل کرنے کا خیال ترک کردو ۔ سانگی شاید باؤلا ہے۔


لنک - اگر تم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تم سانگی کو مہم میں شامل کرنے کا خیال ترک کردو تو تم صفحہ نمبر033 پرجاؤ
لنک - اگر تم سانگی کی بات کو سمجھناچاہتے ہو تو تم صفحہ نمبر038 پرجاؤ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top