تم صفحہ نمبر014 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر013 سےآئے ہو
دوسرے دن جمیل ڈائرکٹرسلیم کےساتھ ضروری کاغذات اور پرمٹ حاصل کرنےمیں مصروف ہوجاتا ہے اور تم ایک بہت ہی مشہور شرپا گائیڈ سانگی پوڈانگ سوبا کی دو کان پرجاتے ہو۔
کاونٹر کے پیچھے پلاسٹک میں بھرے خشک پھلوں، ماونٹین اسٹو کےگیس ٹینک، اونی کی بُنی ٹُوپیوں کےدرمیان سانگی شرپا موجود تھا۔ تم اس سے اپنا تعارف کرواتے ہواور فوراً ہی تم اس شخص کو پسند کرنےلگتے ہو۔ سانگی شرپا بہت ہی پر جوش، خوش اور آشنا مزاج ہے۔ پچھلےدنوں وہ جاپانی کےساتھ پوموری کی مہم پرگیا تھا۔ اس کے علاوہ فریچ کی مانٹ ایورسٹ کی مہم میں بھی شرکت کرچکا تھا۔
شاید تمہیں سانگی شرپا کو اپنی یےتی کی مہم میں شامل ہوتے کی دعوت دینی چاہئے۔

