صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

جاسم محمد

محفلین
یعنی ہٹلر نے جو کیا ٹھیک کیا؟
جرمن عوام نے ہٹلر کو مینڈیٹ جرمنی کو عظیم ملک بنانے کیلئے دیا تھا۔ شروع کے کچھ سال تو اس نے واقعی انقلابی کام کئےجیسے جرمنی کی تباہ حال معیشت بہتر کر دی۔ لیکن پھر ساتھ ہی ووسری جنگ عظیم چھیڑ کر سب کچھ تباہ کر دیا۔
Screenshot-2020-01-05-Economy-of-Nazi-Germany-Wikipedia.png
 
جاسم محمد

محفلین
کیا یہ تضاد بیانی نہیں؟:)
جو حکمت کا تقاضا ہو
طاقتور دشمن کا مقابلہ بھی حکمت سے ہوتا ہے۔ دور حاضر میں اگر کسی کمزور ملک نے واقعتا عملی طور پر امریکہ جیسی سوپر پاور کو پچھاڑنے کی کوشش کی ہے تو وہ صرف چین ہے۔ روس عسکریت اور مسلمان جہاد کے ذریعہ امریکہ بہادر کا مقابلہ کرتے رہے۔ اور دونوں مکمل طور پر فیل ہو گئے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جرمن عوام نے ہٹلر کو مینڈیٹ جرمنی کو عظیم ملک بنانے کیلئے دیا تھا۔ شروع کے کچھ سال تو اس نے واقعی انقلابی کام کئےجیسے جرمنی کی تباہ حال معیشت بہتر کر دی۔ لیکن پھر ساتھ ہی ووسری جنگ عظیم چھیڑ کر سب کچھ تباہ کر دیا۔
Screenshot-2020-01-05-Economy-of-Nazi-Germany-Wikipedia.png
تو ہٹلر نے اندرون و بیرونِ جرمنی جو جو تباہی پھیلائی وہ آپ کی نظر میں اس لیے درست ہے کہ وہ عوامی منتخب حکمران تھا؟
 
عدنان عمر

محفلین
دور حاضر میں اگر کسی کمزور ملک نے واقعتا عملی طور پر امریکہ جیسی سوپر پاور کو پچھاڑنے کی کوشش کی ہے تو وہ صرف چین ہے۔
کیا چین میں جمہوریت ہے؟
مسلمان جہاد کے ذریعہ امریکہ بہادر کا مقابلہ کرتے رہے
یہاں آپ کی مراد کسی مسلمان ملک سے ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
تو ہٹلر نے اندرون و بیرونِ جرمنی جو جو تباہی پھیلائی وہ آپ کی نظر میں اس لیے درست ہے کہ وہ عوامی منتخب حکمران تھا؟
زبردست عوامی حمایت کے بغیر ہٹلر کا وجود آخر کیا تھا؟ ایک ادنیٰ سا پینٹر ہی تو تھا۔ حضرت عیسی اور مریم کی یہ پینٹنگ ہٹلر نے 1913 میں بنائی تھی۔
HitlerMaryWithJesus.jpg
 
بصد احترام! یہ میرے سوال کا جواب نہیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
غور سےپڑھیں۔ اگر جرمن عوام ہٹلر کو اقتدار میں نہ لاتی تو وہ ایک ناکام پینٹر ہی رہتا۔ یوں وہ جرمنی کے ساتھ ساتھ یورپ اور پوری دنیا کی تاریخ نہ بدل سکتا۔
بجا فرمایا لیکن عوامی بھروسہ حاصل کرنے کے بعد جو ہٹلر نے کیا وہ درست تھا؟ کیا ہٹلر کو بطور حکمران رول ماڈل بنایا جا سکتا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں آپ کی مراد کسی مسلمان ملک سے ہے؟
کسی نہیں بلکہ ہر وہ مسلم ملک جو ماضی و حال میں اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے قومی افواج کی بجائے اسلامی جہادی تنظیموں کا سہارا لیتے رہے۔ وہ سب اس کیٹیگری میں آتے ہیں۔ پاکستان و افغانستان نے یہ سفر افغان جہاد کیلئے جانے والے مجاہدین سے شروع کیا تھا۔ وہ چل سو چل القاعدہ، طالبان، حزب اللہ، حماس، داعش وغیرہ میں تبدیل ہوتے گئے۔ بنیادی فلسفہ ان سب کے پیچھے جہاد ہے۔ اور اس کے سہارے آپ کبھی بھی امریکہ جیسی قوت کو شکست نہیں دے سکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی ووٹ شوٹ اور عوامی مینڈیٹ کے بغیر بھی ترقی کی جا سکتی ہے؟
بالکل۔ بھارت اور چین کی مثال آپ کے سامنے ہے۔ بھارت میں ووٹ کو عزت دی گئی اور وہاں مودی جیسے انتہا پسند اور چائے والے حکمران بن گئے۔ چین نے ووٹ کو عزت نہیں دی۔ وہ امریکہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی قوت بن گئے اور جلد ہی امریکہ کو بھی پچھاڑ دیں گے۔
1200px-GDP_per_capita_of_China_and_India.svg.png
 
عدنان عمر

محفلین
کسی نہیں بلکہ ہر وہ مسلم ملک جو ماضی و حال میں اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے قومی افواج کی بجائے اسلامی جہادی تنظیموں کا سہارا لیتے رہے۔ وہ سب اس کیٹیگری میں آتے ہیں۔ پاکستان و افغانستان نے یہ سفر افغان جہاد کیلئے جانے والے مجاہدین سے شروع کیا تھا۔ وہ چل سو چل القاعدہ، طالبان، حزب اللہ، حماس، داعش وغیرہ میں تبدیل ہوتے گئے۔ بنیادی فلسفہ ان سب کے پیچھے جہاد ہے۔ اور اس کے سہارے آپ کبھی بھی امریکہ جیسی قوت کو شکست نہیں دے سکتے۔
یعنی امریکا سے جہاد کرنا ہو تو اسلامی تنظیمیں نہیں اسلامی ممالک کی فوجیں لڑیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
بجا فرمایا لیکن عوامی بھروسہ حاصل کرنے کے بعد جو ہٹلر نے کیا وہ درست تھا؟ کیا ہٹلر کو بطور حکمران رول ماڈل بنایا جا سکتا ہے؟
ہٹلر نے وہی کیا جو اس وقت جرمن عوام چاہتی تھی۔ ہر لیڈر اپنی عوام کا عکس ہی ہوتا ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
بالکل۔ بھارت اور چین کی مثال آپ کے سامنے ہے۔ بھارت میں ووٹ کو عزت دی گئی اور وہاں مودی جیسے انتہا پسند اور چائے والے حکمران بن گئے۔ چین نے ووٹ کو عزت نہیں دی۔ وہ امریکہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی قوت بن گئے اور جلد ہی امریکہ کو بھی پچھاڑ دیں گے۔
1200px-GDP_per_capita_of_China_and_India.svg.png
یعنی ترقی کرنے کے لیے پاکستان کو بھی چین جیسی غیر جمہوری لیکن نظریاتی حکومت کی ضرورت ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی امریکا سے جہاد کرنا ہو تو اسلامی تنظیمیں نہیں اسلامی ممالک کی فوجیں لڑیں؟
بالکل۔ 50 سے زائد اسلامی ممالک ہیں۔ 2 ارب کے قریب کل مسلمانوں کی آبادی ہے۔ نیٹو کی طرز پر مسلم ممالک کاعسکری اتحاد کیوں نہیں بناتے کہ اگر امریکہ ایک مسلم ملک پر حملہ کرے گا تو وہ تمام مسلم ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا؟
 
عدنان عمر

محفلین
ہٹلر نے وہی کیا جو اس وقت جرمن عوام چاہتی تھی۔ ہر لیڈر اپنی عوام کا عکس ہی ہوتا ہے۔
پھر تو چینی سیاست دان دانا ثابت ہوئے جنھوں نے بے وقوف عوام کے ہاتھ ملک و قوم کی تقدیر دینے کے بجائے نظریاتی لائن اپنائی؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی ترقی کرنے کے لیے پاکستان کو بھی چین جیسی غیر جمہوری لیکن نظریاتی حکومت کی ضرورت ہے؟
عمران خان سی پیک کے ذریعہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کا چینی ماڈل ہی لا رہے ہیں۔ یہ ماڈل ویت نام میں بہت کامیاب رہا ہے۔ دیکھتے ہیں پاکستان میں بھی ہوتا ہے یانہیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
بالکل۔ 50 سے زائد اسلامی ممالک ہیں۔ 2 ارب کے قریب کل مسلمانوں کی آبادی ہے۔ نیٹو کی طرز پر مسلم ممالک کاعسکری اتحاد کیوں نہیں بناتے کہ اگر امریکہ ایک مسلم ملک پر حملہ کرے گا تو وہ تمام مسلم ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا؟
جب تک تمام مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد نہیں ہو جاتا تب تک کیا کیا جائے؟
 
جاسم محمد

محفلین
پھر تو چینی سیاست دان دانا ثابت ہوئے جنھوں نے بے وقوف عوام کے ہاتھ ملک و قوم کی تقدیر دینے کے بجائے نظریاتی لائن اپنائی؟
ماڈرن چین 1949 میں کمیونسٹ لیڈر ماؤزتنگ نے نظریہ سوشل ازم و کمیونزم پر بنایا تھا۔ لیکن بھرپور عوامی حمایت کے باوجود یہ نظریہ 1970 کی دہائی تک چین میں کچھ بھی ڈلیور نہ کر سکا۔ پھر ماؤ کی وفات کے بعد نئی لیڈرشپ نے 1978 میں پارٹی نظریہ کے خلاف جا کر مارکیٹ ریفارمز کیے۔ چین کی معیشت کو بیرونی دنیا کی سرمایہ کاری کیلئے کھول دیا۔ اور آج کا چین آپ کے سامنے ہے۔
 
Top