صدر ٹرمپ کی ایران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملوں کی دھمکی

جاسم محمد

محفلین
آج ہی کسی بھارتی کی بھارت بارے ایک رائے پڑھنے کو ملی۔ آپ کا مراسلہ بھی اس سے ملتا جلتا ہی ہے۔

India is the parody account of democracy.
پس ثابت ہوا کہ پاکستانیوں کو صرف اپنے ملک میں ہی ووٹ کو عزت اور سویلین بالا دستی چاہئے۔ بھارت، امریکہ، اسرائیل یا کہیں اور اگر ووٹ کی عزت اور سویلین بالادستی سے منتخب ہونے والا حکمران آکر مسلمانوں کو پھینٹا لگانا شروع کردے تو ان کو ووٹ کی عزت اور سویلین بالا دستی کامیڈی لگنے لگتی ہے۔ تب سارے اصول و منطق بھول بھلا کر سلیکٹڈ حکمرانوں کے خواب دیکھنے لگتے ہیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
جی ہاں! بھارت میں تو آج کل نازی ازم کی ہوائیں چل رہی ہیں۔
سب مل کر بولو: ووٹ کو عزت دو!
_107101555__107091340_ls_2019_hemi-nc.png
 
عدنان عمر

محفلین
پس ثابت ہوا کہ پاکستانیوں کو صرف اپنے ملک میں ہی ووٹ کو عزت اور سویلین بالا دستی چاہئے۔ بھارت، امریکہ، اسرائیل یا کہیں اور اگر ووٹ کی عزت اور سویلین بالادستی سے منتخب ہونے والا حکمران آکر مسلمانوں کو پھینٹا لگانا شروع کردے تو ان کو ووٹ کی عزت اور سویلین بالا دستی کامیڈی لگتی ہے۔
عزیزم! دشمن، دشمن ہوتا ہے۔ چاہے وہ الیکٹڈ ہو یا سیلیکٹڈ۔
 
جاسم محمد

محفلین
عزیزم! دشمن، دشمن ہوتا ہے۔ چاہے وہ الیکٹڈ ہو یا سیلیکٹڈ۔
ٹرمپ، مودی، نتانیاہو کو امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی عوام نے اکثریت سے منتخب کیا ہے۔ بیشک یہ تینوں حکمران اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں لیکن ان کی پوری عوام کیسے دشمن ہو گئی؟
جب آپ کسی دوسرے ملک کی عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کر سکتے تو اپنے ہی وطن پاکستان میں ووٹ کی عزت اور سویلین بالادستی کے خواب کیوں دیکھتے ہیں؟
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
ٹرمپ، مودی، نتانیاہو کو امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی عوام نے اکثریت سے منتخب کیا ہے۔ بیشک یہ تینوں اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں لیکن ان کی پوری عوام کیسے دشمن ہو سکتی ہے؟
جب آپ کسی دوسرے ملک کی عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کرتے تو اپنے ملک پاکستان میں ووٹ کی عزت اور سویلین بالادستی کے خواب کیوں دیکھتے ہیں؟
اگر کسی ملک کی فوج اپنے منتخب سویلین حکمران کے حکم پر ناروے پر حملہ کرتی ہے تو آپ کا کیا موقف ہو گا؟
 
عرفان سعید

محفلین
یعنی عوام ووٹ دیں تو ہٹلر، مودی، ٹرمپ کسی کی بھی ایسی کی تیسی کرسکتے ہیں؟
سوپر پاور کی نفسیات کو سمجھیں۔
اپنی طاقت کا لوہا منوانے کے لیے سوپر پاور ایسا کرتی رہتی ہیں۔
گو کہ اخلاقی طور پر اس کا ذرہ برابر جواز نہیں ہے، لیکن جب کوئی قوم طاقت حاصل کر لے تو کمزوروں کو کچلنے سے گریز نہیں کرتی۔
 
کمزور کی جوابی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی عوام ووٹ دیں تو ہٹلر، مودی، ٹرمپ کسی کی بھی ایسی کی تیسی کرسکتے ہیں؟
ووٹ کو عزت ، سویلین بالا دستی کا اور کیا مطلب ہے؟ عوام اپنی مرضی سے اقتدار امانت سمجھ کر ایک شخص کو پکڑا دیتے ہیں کہ اب وہ ہماری قسمت کا فیصلہ کرے۔ اس کے بعد بس عوام کی قسمت پر منحصر ہےکہ جس شخص کو اقتدار دیا گیا ہے کس جوگا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اگر کسی ملک کی فوج اپنے منتخب سویلین حکمران کے حکم پر ناروے پر حملہ کرتی ہے تو آپ کا کیا موقف ہو گا؟
ظاہر ہے اس کا مقابلہ کریں گے۔ لیکن یہ کبھی نہیں کہیں گے وہ حکمران اس ملک کی عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے آیا ہے۔ :)
 
عدنان عمر

محفلین
ووٹ کو عزت ، سویلین بالا دستی کا اور کیا مطلب ہے؟ عوام اپنی مرضی سے اقتدار امانت سمجھ کر ایک شخص کو پکڑا دیتے ہیں کہ اب وہ ہماری قسمت کا فیصلہ کرے۔ اس کے بعد بس عوام کی قسمت پر منحصر ہےکہ جس شخص کو اقتدار دیا گیا ہے کس جوگا ہے۔ :)
یعنی ہٹلر نے جو کیا ٹھیک کیا؟
 
Top