صحافیوں کے لئے یادگاری مشعل

سجادعلی

محفلین
صحافیوں کے لئے یادگاری مشعل


پچھلے دس برس میں ہر ہفتے دو رپورٹر دنیا میں مختلف مقامات پر جنگ کی کوریج کرتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔
لندن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایسے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بنائی گئی ہے ایک یادگار کا افتتاح کیا ہے جو اپنے فرائص انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔
گلاس اور سٹیل سے بنائی گئی دس میٹر لمبی ایک مشعل کو مرکزی لندن میں بی بی سی کی ایک عمارت کے اوپر نصب کیا گیا۔ اس مشعل سے علامتی طور پر ہر روز رات دس بجے آسمان کی طرف روشنی کی ایک کرن نکلے گی۔

یہ مشعل ان رپورٹروں، ان کی مترجم ساتھیوں اور ڈرائیوروں کی یاد میں نصب کی گئی ہے جو اپنے فرائص سرانجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پچھلے دس برس میں ہر ہفتے دو رپورٹر دنیا میں مختلف مقامات پر جنگ کی کوریج کرتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر صحافی کرپشن کی رپورٹنگ کے دورران ہلاک ہوئے ہیں۔

اس یادگار کے افتتاح کے موقع پر کئی صحافیوں کے اہن خانہ بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔

یہ یادگار پچھلے ہفتے افغانستان اور صومالیہ میں بی بی سی کے دو رپورٹرز کی ہلاکت کے بعد لگائی جارہی ہے۔

اس موقع پر مسٹر بان کی مون نے کہا ہے کہ یہ مشعل ان لوگوں کو یاد کرنے کے لئے لگائی جارہی ہے جنہوں اس لئے اپنی جان دے دیی تاکہ دنیا میں باقی لوگ باخبر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بھی لگائی گئی ہے جو اب بھی مختلف خطرناک علاقوں میں اپنے فرائص انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر صحافیوں کے تحفظ کے ایک عالمی ادارے، انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر روڈنی پینڈر نے کہا کہ وہ صحافی جنہوں نے کام کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے جمہوریت کے ہیروز ہیں کیونکہ ایک آزاد پریس کے بنا آزادی کا تصور ممکن نہیں۔

اس یادگاری مشعل کو بی بی سی نے خصوصی طور پر ایک ہسپانوی آرٹسٹ سے تخلیق کروایا ہے۔

(یہ رپورٹ بی بی سی کی 17جون کی اشاعت سے لی گئ)
 
Top