کاشفی

محفلین
NoImageAvailableLarge.jpg
پشاور … پشاور کے صحافیوں نے ساتھیوں پر ڈاکٹروں کے تشدد اور حکومت کی جانب سے ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے کے خلاف وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں صحافیوں نے صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کی بریفنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں صحافیوں نے صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی سے اپنے ساتھیوں پر ڈاکٹروں کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کی جانب سے ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ صحافیوں نے شوکت یوسف زئی کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے نہ آنے پر ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ بھی کر دیا۔ پشاور پریس کلب کے صدر ناصر حسین اور تمام صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحافیوں پر تشدد اور انہیں حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث ڈاکٹروں کے خلاف جلد از جلد کارروئی کی جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی پریس بریفنگ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورے کی تفصیلات بتانا چاہتے تھے۔
 
Top