سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
*بد عمل کی سرزنش کیلئے نیک عمل والے کو اجر و انعام دو*

نہج البلاغہ
#حکمت_نمبر 177
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر

امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
وہ تھوڑا عمل جو پابندی سے بجا لایا جاتا ہے زیادہ فائدہ مند ہے اس کثیر عمل سے کہ جس سے دل اکتا جائے۔
نھج البلاغہ حکمت نمبر 278
 

سیما علی

لائبریرین
ص۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بح بخیر
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ , قَالَ : بَيْنَمَا رَجُلٌ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَوَقَصَتْهُ أَوْ قَالَ : فَأَوْقَصَتْهُ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ ، وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا
ایک شخص میدان عرفہ میں ( احرام باندھے ہوئے ) کھڑا ہوا تھا کہ اپنی سواری سے گر پڑا اور سواری نے انہیں کچل دیا۔ یا ( «وقصته‏» کے بجائے یہ لفظ ) «أوقصته» کہا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے فرمایا کہ پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دے کر دو کپڑوں میں انہیں کفن دو اور یہ بھی ہدایت فرمائی کہ انہیں خوشبو نہ لگاؤ اور نہ ان کا سر چھپاؤ۔ کیونکہ یہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔
صحیح بخاری شریف
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
عید مبارک

*حضرت بی بی سیدہ فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی دعا


*خدایا جو کچھ تونے مجھے عطا کیا ہے اُس پر راضی رہنے کی مجھے توفیق دے*
*اپنی بہترین پردہ پوشی سے مجھے ڈھانپے رکھ جب تک تو مجھے زندہ رکھنا چاہتا ہے مجھے صحت عطا فرما اور جب میں مرجاوں تو مجھ پر رحم اور میری بخشش فرما*

*خدایا ! جس چیز کو تونے میرے لیئے مقدر نہیں فرمایا مجھے اسے حاصل کرنے کی تگ و دو کرنے سے باز رکھ اور جو تونے میرے لیئے مقدر فرمایا ہے اس کے حصول میں آسانی اور سہولت عطا فرما*
*خدایا ! میرے والدین اور ان لوگوں کو جنہوں نے میرے ساتھ اچھائی کی ہے اجرِ عظیم عطا فرما*
*خدایا! مجھے اپنی عبادت کے لیئے جو میری وجہ تخلیق ہے مخصوص فرما اور جس رزق کا تونے میرے لیئے خود ذمہ لیا ہے مجھے اُس کی فکر میں سرگرم نہ فرما*
*خدایا ! مجھے اپنی بارگاہ سے دوری کے عذاب میں مبتلا نہ کرنا جبکہ میں تجھ سے استغفار کرنے والی ہوں اور مجھے اپنی جود و سخا سے محروم نہ فرمانا جبکہ میں تجھ سے سوال کرنے والی ہوں*خدایا ! میرے نفس کو میری نظروں میں حقیر اور اپنی منزلت کو میرے لیئے باعظمت قرار دے اپنی اطاعت کرنے اور ان کاموں کو انجام دینے کی جن سے تو راضی ہو توفیق عطا فرما اور جن کاموں سے تو غضبناک ہوتا ہے بچنے کی توفیق عطا فرما اے اپنے بندوں پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے*

* خطیبِ ترجمانِ اسلام*
* صفحہ 36*

* اَللَّهُمَّ *
* صَلِّ *
* عَلَی *
* مُحَمَّدٍ *
* وَآلِ *
* مُحَمَّدٍ *
* وَعَجِّل*
* فَرَجَهُم *
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:

خطبہ 45
(اللہ کی عظمت و جلالت کے بارے میں)

تمام حمد اس اللہ کے لئے ہے جس کی رحمت سے ناامیدی نہیں اور جس کی نعمتوں سے کسی کا دامن خالی نہیں۔ نہ اس کی مغفرت سے کوئی مایوس ہے، نہ اس کی عبادت سے کسی کو عار ہو سکتا ہے، اور نہ اس کی رحمتوں کا سلسلہ ٹوٹتا ہے، اور نہ اس کی نعمتوں کا فیضان کبھی رکتا ہے۔ دنیا ایک ایسا گھر ہے جس کے لئے فنا طے شدہ امر ہے۔ اور اس کے بسنے والوں کے لئے یہاں سے بہر صورت نکلنا ہے۔ یہ دنیا شیریں و شاداب ہے۔ اپنے چاہنے والے کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے اور دیکھنے والے دل میں سما جاتی ہے، جو تمہارے پاس بہتر سے بہتر توشہ ہو سکے۔ اسے لے کر دنیا سے چل دینے کے لئے تیار ہو جاؤ۔ اس دنیا میں اپنی ضرورت سے زیادہ نہ چاہو، اور جس سے زندگی بسر ہو سکے اس سے زیادہ کی خواہش نہ کرو۔
 
صبح بخیر
امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:

خطبہ 45
(اللہ کی عظمت و جلالت کے بارے میں)

تمام حمد اس اللہ کے لئے ہے جس کی رحمت سے ناامیدی نہیں اور جس کی نعمتوں سے کسی کا دامن خالی نہیں۔ نہ اس کی مغفرت سے کوئی مایوس ہے، نہ اس کی عبادت سے کسی کو عار ہو سکتا ہے، اور نہ اس کی رحمتوں کا سلسلہ ٹوٹتا ہے، اور نہ اس کی نعمتوں کا فیضان کبھی رکتا ہے۔ دنیا ایک ایسا گھر ہے جس کے لئے فنا طے شدہ امر ہے۔ اور اس کے بسنے والوں کے لئے یہاں سے بہر صورت نکلنا ہے۔ یہ دنیا شیریں و شاداب ہے۔ اپنے چاہنے والے کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے اور دیکھنے والے دل میں سما جاتی ہے، جو تمہارے پاس بہتر سے بہتر توشہ ہو سکے۔ اسے لے کر دنیا سے چل دینے کے لئے تیار ہو جاؤ۔ اس دنیا میں اپنی ضرورت سے زیادہ نہ چاہو، اور جس سے زندگی بسر ہو سکے اس سے زیادہ کی خواہش نہ کرو۔
جزاك اللهُ‎
 

ثمین زارا

محفلین
صبح بخیر!
سچائی تمہیں عزت دے گی چاہے تم اس سے ڈرو اور جھوٹ تمہیں ہلاک کر دے گا چاہے تم اس سے مطمٸن رہو۔ (حضرت علی رضی اللہ عنہ)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
صفین سے پلٹتے ہوئے کوفہ سے باہر قبرستان پر نظر پڑی تو امیر المومنین علی علیہ السلام فرمایا:

اے وحشت افزا گھروں ،اجڑے مکانوں اور اندھیری قبروں کے رہنے والو!اے خاک نشینو !اے عالم غربت کے ساکنوں اے تنہائی اور الجھن میں بسر کرنے والو !تم تیز رو ہو جو ہم سے آگے بڑھ گئے ہو اور ہم تمہارے نقش قدم پر چل کر تم سے ملا چاہتے ہیں۔اب صورت یہ ہے کہ گھروں میں دوسرے بس گئے ہیں بیویوں سے اوروں نے نکاح کر لیے ہیں اور تمہارا مال و اسباب تقسیم ہو چکا ہے یہ تو ہمارے یہاں کی خبر ہے۔اب تمہارے یہاں کی کیا خبر ہے۔

(پھر حضرت اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا)اگر انہیں بات کرنے کی اجازت دی جائے۔تو یہ تمہیں بتائیں گے کہ بہترین زاد راہ تقویٰ ہے۔
نھج البلاغہ حکمت 130
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر

حق و باطل کی آمیزش کے نتائج

مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں
فتنوں کے وقوع کا آغاز وہ نفسانی خواہشیں ہوتی ہیں۔ جن کی پیروی کی جاتی ہے اور وہُ نئے ایجاد کردہ احکام کہ جن میں قرآن کی مخالفت کی جاتی ہے اور جنہیں فروغ دینے کے لئے کچھ لوگ دین الٰہی کے خلاف باہم ایک دوسرے کے مدد گار ہو جاتے ہیں تو اگر باطل حق کی آمیزش سے خالی ہوتا، تو وہ ڈھونڈنے والوں سے پوشیدہ نہ رہتا اور اگر حق باطل کے شائبہ سے پاک و صاف سامنے آتا، تو عناد رکھنے والی زبانیں بھی بند ہو جائیں۔ لیکن ہوتا یہ ہے کہ کچھ ادھر سے لیا جاتا ہے اور کچھ ادھر سے اور دونوں کو آپس میں خلط ملط کر دیا جاتا ہے۔ اس موقعہ پر شیطان اپنے دوستوں پر چھا جاتا ہے اور صرف وہی لوگ بچے رہتے ہیں جن کے لئے توفیق ُ الٰہی اور عنائتِ خداوندی پہلے سے موجود ہو۔

نهج البلاغة خطبه نمبر 50
 

سیما علی

لائبریرین
صبح بخیر
*حضرت امام علی المرتضی علیہ السلام نے فرمایا :*
*ہر آنے والا دن انسان کو خطاب کر کے کہتا ہے۔*
*اے اولاد آدم ! میں ایک نیا دن ہوں اور میں قیامت کے دن تمھارے خلاف گواھی دوں گا پس آج اچھا بولو اور اچھا کرو تاکہ اس دن تمھارے حق میں گواھی دوں کیونکہ آج کے بعد تو مجھے قیامت تک ہرگز نہیں دیکھو گے."*

* بحار الانوار, جلد 68 ص_181*

*اَللّھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّد وآلِ مُحَمَّد وَعَجِّل فَرَجَھُم*
 
Top